شعیب صفدر
محفلین
میرا قصور؟؟؟؟بالکل ، مجھ سے سیکھو اعتماد۔۔ بولڈنیس ۔۔
جب میں کراچی آئی تو میں بھی آپ دونوں کو فائیو سٹار ہوٹل میں کھانے پر لے جاؤں گی ۔
ہم بھی ایک میٹینگ مینج کرلیں گے ۔۔ چاہے کوئی موضوع ہو یا نا ہو ۔
میرا قصور؟؟؟؟بالکل ، مجھ سے سیکھو اعتماد۔۔ بولڈنیس ۔۔
جب میں کراچی آئی تو میں بھی آپ دونوں کو فائیو سٹار ہوٹل میں کھانے پر لے جاؤں گی ۔
ہم بھی ایک میٹینگ مینج کرلیں گے ۔۔ چاہے کوئی موضوع ہو یا نا ہو ۔
میرا قصور؟؟؟؟
آپ وکیل ہو
<embed Src="http://blip.tv/play/ad76d4+dyw" Type="application/x-shockwave-flash" Width="320" Height="270" Allowscriptaccess="always" Allowfullscreen="true"></embed>
پاک نستعلیق کے اجراء کو حکومت پاکستان منسوب کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے ہاں تخلیق ضرور محسن حجازی صاحب کی ہے۔اب میرے لیے سب سے اہم کام یہ ہے کہ میں اردو سائٹس بنانے کے لیے دستیاب سہولیات اور اردو فونٹس پر مختصر لکھ کر انگریزی بلاگرز کو راغب کروں کہ اردو میں بلاگنگ ہوسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے میں نے کچھ لکھنا شروع کیا ہے جس کا پہلا حصہ میں پی ڈی ایف میں اپ۔لوڈ کررہا ہوں۔ آپ لوگ پڑھ کر آراء دیں۔
پی ڈی ایف میں یہ تحریر دکھانے کی وجہ یہ ہے کہ کسی کے پاس علوی لاہوری نستعلیق ہو یا نہیں، اسے نظر اسی فونٹ میں آئے۔
urdu Website And Urdu Fonts
عمار میرا نام ہے! ابنِ ضیاء ڈاٹ کوم پر ابنِ ضیاء کے نام سے بلاگنگ کرتا ہوں، اردو میں بلاگ ہے میرا! ابھی اردو بلاگ کی بات ہورہی تھی تومیں یہ بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ
پہلے تو مسئلہ تھا کہ اردو بلاگنگ کر ہی نہیں سکتے تھے کیونکہ یونی کوڈ کا مسئلہ تھا اس میں لوگوں کو پتہ نہیں تھا جن لوگوں کو شوق تھا وہ لوگ ان پیج کے ذریعے پکچر میں لکھ کر اس کی جف بناکر رکھتے تھے تو سرچنگ وغیرہ کا پرابلم تھا
اب یونی کوڈ کی اتنی زیادہ ترقی ہوئی کہ یونی کوڈ میں لوگوں نے لکھنا شروع کیا مگر اس کیلیے لوگوں کے پاس اس وقت اتنی زیادہ سہولیات نہیں تھیں
تو کچھ ہمارے پاکستانی لوگوں نے ہی ملکر کچھ دوست ہیں ہمارے انہوں نے urdutech.net کی بنیاد رکھی
اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ ایک طرح سے ورڈ پریس ملٹی یوزر بلاگ انہوں نے ہوسٹ کیا ہے۔ اس میں ہم سپورٹ کرتے ہیں ان کو جو اردو بلاگ بنانا چاہ رہے ہیں کہ وہ اردو بلاگ بنائیں۔ پھر ان کی آسانی کیلیے ایک پلگ ان لکھا گیا ہے اردو ایڈیٹر کے نام سے جس کو انسٹال کرنے کے بعد آپ پوسٹ ایڈیٹر اور کمنٹ ایڈیٹر میں بغیر کسی سافٹ ویئر کے بغیر کسی اور دوسری چیز کے اردو لکھ سکتے ہیں۔
اس میں ہم یہ بھی سہولیات دیتے ہیں کہ کوئی پلگ ان آپ چاہ رہے ہیں اردو ترجمہ کرنا یا آپ کو کوئی تھیم پسند ہے اور آپ یہ چاہ رہے ہیں کہ آپ اسے اردو میں رکھیں اپنے بلاگ پر تو اگر آپ ہمیں بتائیں تو ہم یہ تھیم آپ کو بغیر کسی چارجز کے اردو میں تبدیل کرکے بھی دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ نے بات کی فانٹ کی کہ نستعلیق ہونا چاہیے اور فانٹ امپروومنٹ ہونی چاہیے یا نسخ وغیرہ پڑھا نہیں جاتا تو اس کیلیے میں بتاتا چلوں کہ ابھی حال ہی میں ایک صاحب ہیں امجد علوی انہوں نے علوی نستعلیق کے نام سے ایک نستعلیق فانٹ بنایا ہے، دس ایم بی کے قریب کوئی اس کا حجم ہے لیکن صرف ایک مرتبہ ڈاؤن لوڈ کرکے آپ کو اسے فانٹ ڈاریکٹری میںرکھنا ہے اس کے بعد وہ اسی طرح چلتا ہے اسی طرح اس کی اسپیڈ ہے جس طرح تاہوما کی اسپیڈ ہے ٹائمز نیو رومن کی اسپیڈ ہے اس سے آپ نستعلیق لکھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد ہمارے ہاں تو یہ ہے کہ ان پیج کا زور ہے انہوں نے اپنے ترسیموں کے کاپی رائٹ رکھے ہوئے ہیں انہیں آپ کاپی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کیا یہ تھا کہ ان پیج کے ہی جو ترسیمے ہیں یعنی کیریکٹرز انہی کا فانٹ بنایا تھا اس پر اب انہوں نے قانونی کاروائی کرنا شروع کردی تنگ کرنا شروع کردیا کہ آپ کیسے استعمال کرسکتے ہیں تو بے چارے صاحب نے دوبارہ سے محنت کرکے اسے لاہوری طرز میں بنانا شروع کیا ہے اس کا ایک ورژن ابھی آچکا ہے اور مزید آتے جائیں گے تو نستعلیق کا بھی اس میں مسئلہ نہیں ہے تو اگر جو لوگ آنا چاہیں اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر آسکتے ہیں انہیں نستعلیق میں ہی تھیم بھی ملے گی اور نستعلیق میں براؤزنگ کرسکتے ہیں یعنی اردو میں اب اتنا مسئلہ نہیں ہے۔
بہت ساری تالیاں
مہوش ایک کہاوت ہے جہاں شہد زیادہ ہوتا ہے مکھیاں بھی وہیں آتی ہیں ۔ گوگل اور گوگل پر مشتہرین کو آپ ذرا دیر کے لئے مکھیاں تصور کر لیں ۔ اب عربی اور فارسی زبانوں کے بولنے والے چونکہ اپنی زبان میں لکھنا بھی پسند کرتے ہیں اس لئے ان علاقوں کے مشتہرین بھی صارف تک پہنچنے کے لئے عربی اور فارسی ایڈ ورڈز کا سہارا لیتے ہیں ۔
لیکن ہمارا مسلہ دوسرا ہے، ہم انگریزی لکھ کر زیادہ فخر محسوس کرتے ہیں، اور مشتہرین بھی آسانی سے پاکستانی صارف تک انگریزی کے ذریعے رسائی حاصل کر لیتے ہیں، لہذا گوگل کو جتن کرنے کی ضرورت کیا ہے ۔ جس دن اردو میں بھی ہزاروں نہیں سینکڑوں ویب سائٹس عربی اور فارسی کی طرز پر بن گئیں، اس دن مشتہرین بھی شائد اردو کا سہارا لے لیں، جو نظر نہیں آتا، کیونکہ ہم انگریزی کے تو شیدائی ہیں ۔لہذا ضرورت شہد بڑھانے کی ہے ۔ اس میں دوش گوگل کا نہیں ہمارا اپنا ہے ۔
اب جیسے آپ نے کہا کہ مستقبل میں اردو کی طرف رجحان ہو جائے گا تو گوگل اور مشتہرین خود ہی اردو میں اشتہارات دینے پر مجبور ہوں گے ۔
میرا قصور؟؟؟؟
دو زبانوں میں بلاگ تخلیق کرنے جیسی معلومات مفید ترین ثابت ہوگی اور قوی امید ہے کہ مکمل انگریزی بلاگ لکھنے والے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کی طرف بھی ضرور توجہ کریں گے۔ یعنی کہ اردو پریس کے اگلے ورژن سے کافی امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں۔میں نے یہ تمام روداد کافی دلچسپی سے پڑھی ہے۔ مجھے یہ جان کر حیرانی ہوئی ہے کہ ابھی تک بلاگرز کی اکثریت کو اردو بلاگ تشکیل دینے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہیں۔ ہمیں یقیناً اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میں اس سلسلے میں جلد کچھ آئیڈیاز پیش کروں گا۔
جہاں تک بائی لینگوئل بلاگ تشکیل دینے کا تعلق ہے تو میں اردو پریس کے اگلے ورژن میں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں پوسٹ کرنے کی گنجائش رکھنا چاہتا ہوں۔ عارف انجم اپنے بلاگ پر کچھ ہنٹ فراہم کر چکے ہیں جو اس اس سلسلے میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
بالکل جہانزیب۔
مشتہرین کے لیے کسی زبان کے بولنے والوں کی تعداد کے بعد دوسرا اہم ترین عامل ان کی مالی حیثیت بھی ہے۔ عربوں کے پاس بہت پیسہ ہے سو اس طرف گوگل ہی کیا مائکروسافٹ سمیت ہر ادارے نے توجہ کی ہے۔ یہی حال فارسی کا بھی ہے۔ تاہم اردو قارئین کی تعداد ایک تو سائبر سپیس میں نہ ہونے کے برابر ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ یہ مارکیٹ اتنی بڑی بھی نہیں کہ آسانی سے توجہ حاصل کر سکے۔