کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں زلزلہ

کاشفی

محفلین
وہ پیغام ڈلیٹ ہوگیا اب کیا نشاندہی کروں۔۔نشاندہی کی تو ہے اوپر ۔۔۔کس پیغام پر میں نے کیا لکھا تھا اور میرا پیغام ڈلیٹ دِتّا لوگوں نے اور جس پیغام کی وجہ سے لکھا گیا تھا وہ نہیں ڈلیٹا گیا۔۔ خیر۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جب پیغام حذف ہو چکا ہے اور وجہ بھی لکھی ہوئی نظر آ رہی ہے تو پھر اعتراض کرنے کا کیا سوال؟
 
کاشفی

محفلین
یہی تو سمجھ نہیں آتی لوگوں کو ۔۔۔ کہتا کچھ ہوں اور سمجھتے کچھ ہیں۔۔ :)
میں یہ کہ رہا ہوں کہ میرا پیغام ڈلیٹ دتّا لوگوں نے لیکن اس پیغام کو نہیں ڈلیٹا جس کی وجہ کر میں نے کچھ لکھا تھا۔ ۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو میں نے بھی تو وہی پوچھا تھا کہ نشاندہی کریں۔ بجائے نشاندہی کرنے کے آپ حسب معمول آئیں بائیں شائیں کرنے لگ گئے۔
 
کاشفی

محفلین
تو میں نے بھی تو وہی پوچھا تھا کہ نشاندہی کریں۔ بجائے نشاندہی کرنے کے آپ حسب معمول آئیں بائیں شائیں کرنے لگ گئے۔
ہر چیز کی نشاندہی کرنا میرا کام نہیں۔۔جس نے ناانصافی کی ہے اس کو انصاف سے کام لینا چاہیئیے تھا کہ کس پیغام کی وجہ میں نے پیغام لکھا تھا۔۔
انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ انصاف کے بغیر معاشرے میں کبھی بھی سدھار نہیں آتا۔۔۔بلکہ معاشرے میں بگاڑ آتا ہے اور کدورتیں بڑھتی ہیں۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
پھر وہی مرغے کی ایک ٹانگ، ارے بھئی مراسلے کا نمبر لکھ دو جس پر اعتراض ہے، اسے بھی دیکھ لیں گے۔
 
کاشفی

محفلین
پھر وہی مرغے کی ایک ٹانگ، ارے بھئی مراسلے کا نمبر لکھ دو جس پر اعتراض ہے، اسے بھی دیکھ لیں گے۔

میری دو ٹانگیں ہیں۔۔ تمام انسانوں کی طرح۔۔ میں نہ ککڑوں کرتا ہوں اور نہ مرغی کے پیچھے بھاگتا ہوں۔۔ اس لیے مرغے کی ایک ٹانگ کہنا درست نہیں غیرمناسب بات ہے۔۔
شمشاد بھائی میں پہلے بھی کئی مرتبہ بتا چکا ہوں کہ میں ہر چیز کی نشاندہی نہیں کرتا۔۔ عقابی نظریں رکھنے والوں کو ہر جگہ نظر رکھنی چاہیئے۔۔۔
اس لیئے پلیز مجھ سے بار بار مت پوچھئے ۔۔۔ آپ کی مہربانی ہوگی اور اللہ رب العزت آپ کو آج یا کل مرغے کی دو ٹانگیں کھانا نصیب کرے گا۔۔انشاء اللہ۔
 
آخری تدوین:
2013-09-25T091455Z_363880293_GM1E99P1BAQ01_RTRMADP_3_PAKISTAN-QUAKE.JPG
 
کاشفی

محفلین
بلوچستان: زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 265 ہوگئی

Pakistan-EarthQuake-Balochistan-DeathTollRiseupto265....._9-25-2013_119789_l.jpg

کوئٹہ/کراچی …بلوچستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 265 ہوگئی، مزید کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔حکومت بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ضلع کیچ میں زلزلے سے مزید22 افرادکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد ضلع کیچ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 30ہوگئی ہے۔زلزلے سے ضلع آواران کا علاقہ ملار سب سے زیادہ متاثرہوا،زلزلے کے بعدامدادکیلئے تمام صوبوں کا تعاون حاصل ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع آواران میں جاں بحق افرادکی تعداد 208 جبکہ تربت میں زلزلے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ آواران کی تحصیل مشکے میں 55 افرادجاں بحق ہوئے۔ترجمان کے مطابق زلزلے سے بلوچستان کے 7 اضلاع متاثرہوئے، جن میں تربت، آواران، پنجگور، چاغی، خضدار اور گوادراور کیچ شامل ہیں۔ضلع آوران زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور صوبائی حکومت نے ضلع آواران میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے، طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کے لیے پاک فوج اور ایف سی کی مدد حاصل کرلی گئی ہے جو علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ضلعی انتظامیہ اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
 
x boy

محفلین
اللہ تعالی نمونہ دے رہا ہے اور سمجھارہا ہے کہ ظلم و ستم بند کرو، زنا، بھتہ، اغواء،تشدد، بوری بند، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، چوری، قتال،زبردستی کھالیں اور گوشت چھینا وغیرہ سے باز آجاؤ، ورنہ یہ کراچی ، لاہور وغیرہ میں بھی ہوسکتا ہے یہ میرا اندازہ ہے وہ اللہ عالم الغیب ہے ہر حکمت اسی کے ہاتھ میں ہے۔
 
قیصرانی

جواب نہیں یار اس لاجیک کا۔ یعنی جرائم اور گناہ کراچی ہو رہے ہیں اور ان کو عبرت دینے کے لئے آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے بے گناہ بلوچستانی شہریوں یا پاکستانی شہریوں کو عذاب دیا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی ان کی لاجیک اپنی جگہ لیکن یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کے حق میں کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔ گندم کے ساتھ گُھن تو پستا ہی ہے۔

زلزلہ اسی کے حکم سے آیا۔ اس سے سبق سیکھنا چاہیے اور توبہ استغفار کرنی چاہیے۔
 
x boy

محفلین
جواب نہیں یار اس لاجیک کا۔ یعنی جرائم اور گناہ کراچی ہو رہے ہیں اور ان کو عبرت دینے کے لئے آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے بے گناہ بلوچستانی شہریوں یا پاکستانی شہریوں کو عذاب دیا ہے؟
ویسے مزاح ہمارے نزدیگ ہے گن گیہوں کے ساتھ ہی پستا ہے
یہ اس لئے کہ بلوچستان بڑا صوبہ ہے اور آبادی کم، سرداروں کے اپنے مزاروں کے ساتھ ظلم و ستم، جب چاہے کسی کی بیٹی کی عزت خراب کرنا، غریب باپ کو انکے خود ساختہ جیل میں ڈال دینا۔ اور کئیں مظالم ہیں۔
اگر کراچی میں اللہ نہ کرے یہ عذاب آتا ہے تو جو 300 400 اموات ہیں وہ لاکھوں میں ہوجائے گا۔
 
x boy

محفلین
مہاجروں کے دشمنوں کو دشمنوں کے لوگوں نے ہی ناک میں دم کر رکھا ہے۔۔
ہی ہی ہی۔۔:D
یہ آپ کیسی بات کرتے ہیں میں خود مہاجر ہوں، جبکہ ایم کیوایم دھشت گرد جماعت ہے
اور آپ کی اطلاع کےلئے بہت مودبابہ عرض ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے اس کو مہاجر قومی موومنٹ ختم کرکے متحدہ قومی موومنٹ بنادیا ، اب یہ مہاجروں کی جماعت نہیں رہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ان کی لاجیک اپنی جگہ لیکن یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کے حق میں کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔ گندم کے ساتھ گُھن تو پستا ہی ہے۔

زلزلہ اسی کے حکم سے آیا۔ اس سے سبق سیکھنا چاہیے اور توبہ استغفار کرنی چاہیے۔
مسئلہ تو یہی ہے کہ گندم ہمیشہ بچ جاتی ہے اور گھن ہی پستا چلا جاتا ہے
 
Top