تعارف کراچی سے محمد امین۔۔

طالوت

محفلین
خوش آمدید محمد امین ۔۔
کورنگی کریک بیس کے اس تعلیمی ادارے کی کارکردگی ، داخلے کے لیے نمبروںکا تقاضا ، داخلوں کا سلسلہ و زمرہ جات بھی بیان کر دیں ۔۔
اب تھوڑی سی مشکل ہوا کرے گی کہ ہمارے ایک دوست عزیز امین بھی اسی محفل کے رکن ہیں ، اور آپ کا نام ہر بار دیکھنے پر میرا سارا دھیان ان کی طرف چلا جاتا ہے ۔۔
وسلام
 
محمد امین

لائبریرین
چلو عمار اب عمار صاحب سے تم میرے لیے "خالی"‌عمار ہو، ہاہاہا، اب پتا نہیں کچھ بھرا ہوا ہے بھی تم میں کہ نہیں۔۔۔ میں بھی یو-پی موڑ کے آس پاس ہی رہتا ہوں، الحاج اختر ریسٹورنٹ سے اندر جو رستہ جاتا ہے بائیں ہاتھ کی طرف، وہیں 11سی ٹو میں۔ اب یقینا سمجھ گئے ہوگے۔۔۔ اور میرے امتحانات ابھی چل رہے ہیں، 3 پرچے باقی ہیں، تم کیا کرتے ہو بھائی؟

طالوت بھائی نے پوچھا میری جامعہ کے بارے میں، اصل میں یہ جامعہ کورنگی کریک بیس میں تو واقع ہے اور قائم بھی پاکستان فضائیہ کے تعاون سے ہوئی اور وہ بھی اس کے معاملات میں کسی حد تک مختار ہیں مگر یہ ایک نجی تعلیمی ادارہ ہے۔

داخلہ یہاں بہت آسان ہے، کیونکہ نسبتا نیا ادارہ ہے مگر کارکردگی اس لحاظ‌سے بہت بہتر ہے کہ اسے قائم ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔ خاص‌کر الیکٹرونک انجینیرنگ میں تو یہ ادارہ بالکل ہی نوزائیدہ ہے مگر میعار کے لیے میں جامعہ سرسید سے موازنہ کرنا چاہوں گا کہ وہاں سے بہت بہتر ہے، یہ جامعہ سرسید سے فارغ التحصیل ہمارے اساتذہ کی رائے ہے جو جامعہ سرسید میں زیرِ تعلیم اپنے کچھ احباب کو دیکھنے کے بعد ٹھیک ہی معلوم ہوتی ہے۔

باقی سب بھائیوں کا بھی بہت شکریہ۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
ما بدولت نے قبول کی۔۔۔۔ ما بدولت کی حکومت اعلان کرتی ہے کہ تمام خوش آمدید کہنے والوں کو خلعتوں اور انعام و اکرام سے نوازا جائیگا۔۔۔ ھاھاھا
 
زین

لائبریرین
تو میرا انعام کہاں ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
کہیں‌ظلِِ اِلٰہی کی حکومت، پاکستان کی موجودہ حکومت کی طرح صرف دعوؤں اور اعلانات سے تو کام نہیں لیتی؟
:)
 
شمشاد

لائبریرین
تو میرا انعام کہاں ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
کہیں‌ظلِِ اِلٰہی کی حکومت، پاکستان کی موجودہ حکومت کی طرح صرف دعوؤں اور اعلانات سے تو کام نہیں لیتی؟
:)

موجودہ حکومت دعوؤں اور اعلانات کے علاوہ وعدے بھی تو بہت کرتی ہے۔ جو کبھی وفا نہ ہوں گے۔
 
چلو عمار اب عمار صاحب سے تم میرے لیے "خالی"‌عمار ہو، ہاہاہا، اب پتا نہیں کچھ بھرا ہوا ہے بھی تم میں کہ نہیں۔۔۔ میں بھی یو-پی موڑ کے آس پاس ہی رہتا ہوں، الحاج اختر ریسٹورنٹ سے اندر جو رستہ جاتا ہے بائیں ہاتھ کی طرف، وہیں 11سی ٹو میں۔ اب یقینا سمجھ گئے ہوگے۔۔۔ اور میرے امتحانات ابھی چل رہے ہیں، 3 پرچے باقی ہیں، تم کیا کرتے ہو بھائی؟

خالی عمار نہیں ہوں بھئی، بہت کچھ بھرا ہوا بھی ہے۔ بھلے سے الم غلم ہی ;) ویسے اگر تمہارے امتحانات چل رہے ہیں تو یہاں محفل پر کیا کررہے ہو؟ کچھ زیادہ ہی تیاری ہوگئی ہے کیا؟
میرا ابھی جامعہ کراچی میں داخلہ ہوا ہے، بی ایس پروگرام میں۔ تمہارا پتا میں اچھی طرح سمجھ گیا۔۔۔ گھر والوں کو کبھی کبھی بی اماں پارک جو لے جانا پڑتا ہے۔ :grin:
 
الف عین

لائبریرین
باز خوش آمدید امین۔ پرانے رکن ہونے کے باوجود اب آئے ہیں تو امید ہے کہ فعال ثابت ہوں گے۔ تعارف سے تو دلچسپ شخصیت معلوم ہوتے ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
باز خوش آمدید امین۔ پرانے رکن ہونے کے باوجود اب آئے ہیں تو امید ہے کہ فعال ثابت ہوں گے۔ تعارف سے تو دلچسپ شخصیت معلوم ہوتے ہیں۔

شاید مجھے نکال کے کچھ کھا رہے ہوں آپ،
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں :grin1::grin:
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ امین یہاں کرم نوازی کیلئے اور یہ سہرا سعود بھائی کے سر جاتا ہے ۔
تمھارے بارے میں یہاں اور ’’ وہاں ‘‘ جان کر خوشی ہوئی ۔۔ پڑوسی ہو تو کبھی چائے ہی پلادیا کرنا ۔
کیوں میں نے ٹھیک کہا نا ۔۔ ؟؟ اماں بی پارک میں کوئی 10 کے قریب شعراء ڈیرا جماتے ہیں ۔۔
میں بھی کبھی کبھار ادھر آنکلتا ہوں۔۔ ملاقات رہے گی انشا اللہ
 
مغل بھائی تو کب آرہے ہیں اگلی بار بی اماں پارک؟
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی تو کب آرہے ہیں اگلی بار بی اماں پارک؟
اماں بی پارک تو ہم ایسوں پر بند ہوچلا، چوکیدار کہتے ہیں خوچہ پیملی لے کے آئی گی تو اندر جانے دئے گی۔۔
اب میں اتنی دووووووورررر سے اپنی فیملی کو صرف پارک میں جانے کے لیے تو بلا نہیں سکتا ناں ۔۔ ہہاہاہاہ
یوں بھی مابدولت اس کے بعد کئی مرتبہ تمھارے گھر کو دخّانِ برگی سے فیضیاب کرچکے ہیں ۔۔:laugh:
 
اجی وہ برگِ آوارہ کا دخانی انجن پارک میں بھی ممنوع ہے (بحوالہ قانونِ پاکستان)۔۔۔۔

ویسے تو ہم ایسے ہی گھس جایا کرتے تھے پارک میں کیوں کہ وہاں "خان لالہ" کی بجائے محلے کے ہی لڑکے مامور تھے ایک زمانے میں۔ اب بیہودگیاں بڑھ گئی ہیں تو ہم نے جانا ترک کردیا ہے
 
Top