تعارف کراچی سے محمد امین۔۔

مغزل

محفلین
اجی وہ برگِ آوارہ کا دخانی انجن پارک میں بھی ممنوع ہے (بحوالہ قانونِ پاکستان)۔۔۔ ۔
ویسے تو ہم ایسے ہی گھس جایا کرتے تھے پارک میں کیوں کہ وہاں "خان لالہ" کی بجائے محلے کے ہی لڑکے مامور تھے ایک زمانے میں۔ اب بیہودگیاں بڑھ گئی ہیں تو ہم نے جانا ترک کردیا ہے
ہاں یار یہی وجہ ہے اب ہم نے جانا ترک کردیا ، پہلے تو ایک جمِ غفیر ہوا کرتا تھا شعرا ء کا۔۔
احمدفراز صاحب کے بچپن کے دوست معراج صاحب بھی وہیں رہتے ہیں ان کی بھی آمد ہوا کرتی تھی۔
میری کئی مرتبہ فراز صاحب سے ملاقات معراج صاحب کے ہاں ہی رہی ہے ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو میرا انعام کہاں ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
کہیں‌ظلِِ اِلٰہی کی حکومت، پاکستان کی موجودہ حکومت کی طرح صرف دعوؤں اور اعلانات سے تو کام نہیں لیتی؟
:)
گستاخ، ان کی خیالی حکومت پر الزام لگاتا ہے۔ جی تو یہی چاہتا کہ ان کے ساتھ تمہیں بھی ہاتھی کے آگے ڈال دیا جائے۔ (یہ کونسی فلم کا ڈائیلاگ ہے؟)
 
زین

لائبریرین
گستاخ، ان کی خیالی حکومت پر الزام لگاتا ہے۔ جی تو یہی چاہتا کہ ان کے ساتھ تمہیں بھی ہاتھی کے آگے ڈال دیا جائے۔ (یہ کونسی فلم کا ڈائیلاگ ہے؟)
آپ اس خیالی حکومت کے ترجمان/وزیر اطلاعات(فردوس عاشق اعوان) ہیں کیا؟:laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
اب فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ڈاکٹر کیوں نہیں لکھا۔

نظر آتا ہے مغلوں کے عتاب کی "نظر" ہو جاؤ گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
امین بھائی ۔۔۔۔۔!

آپ کے تعارف کی لڑی تو آج ہی دیکھی ہے سو پتہ چلا کہ آج تک ہم بغیر تعارف کے ہی آپ سے گفت شنید کرتے رہے ہیں۔ کراچی میں تو ہم بھی ہوتے ہیں لیکن کسی سے ملتے ملاتے نہیں ہیں۔ نہیں! مغرور نہیں ہیں کہ مغرور کرنے والی کوئی شے ابھی ہاتھ نہیں لگی بس ذرا گوشہ نشین ہیں اور وقت کے مارے ہوئے ہیں۔

بہر کیف اب کہتے ہوئے عجیب سا لگ رہا ہے پھر بھی "محفل میں خوش آمدید"

خوش رہیے ۔ آباد رہیے۔
 
مغزل

محفلین
امین بھائی ۔۔۔ ۔۔!

ہم ملوا دیں گے پیارے ۔۔ وہ کیا کہتے ہیں موئی فرنگی میں ۔۔۔ ’’ فکر ناٹ ‘‘ :biggrin:
 
محمد امین

لائبریرین
ضرور ۔۔۔ ۔! اس طرح آپ سے بھی ملاقات ہو جائے گی۔ جو پہلے تو کسی نہ کسی طرح ہو ہی جاتی تھی لیکن "اب کسی پر نہیں ہوتی" :)

پچھلے دنوں مغل بھائی مجھے میری پچھلی گلی کے نکڑ پر کھڑے ملے۔۔ سگریٹ ہاتھوں میں دبی اور کان سے فون لگا تھا۔۔میں اپنی بہن کو ٹیوشن کے لیے چھوڑنے جا رہا تھا، ان سے ہاتھ ملایا اور بہن کو چھوڑ کر واپس دیکھا تو وہ فرار ہوچکے تھے o_O شاید ناراض ہیں
 
محمد امین

لائبریرین
شاید انور جاوید ہاشمی صاحب سے ملنے آئے ہونگے۔۔۔ہاشمی صاحب اغلب خیال یہی ہے کہ میری پچھلی گلی میں رہتے ہیں۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پچھلے دنوں مغل بھائی مجھے میری پچھلی گلی کے نکڑ پر کھڑے ملے۔۔ سگریٹ ہاتھوں میں دبی اور کان سے فون لگا تھا۔۔میں اپنی بہن کو ٹیوشن کے لیے چھوڑنے جا رہا تھا، ان سے ہاتھ ملایا اور بہن کو چھوڑ کر واپس دیکھا تو وہ فرار ہوچکے تھے o_O شاید ناراض ہیں

اپریل کا جواب جولائی میں۔ :D چلیے دیر آئے درست آئے۔ :)

مغل بھائی پچھلے دنوں کچھ مصروف، کچھ گھریلوں پریشانیوں کے شکار رہے۔ اور کراچی سے باہر بھی رہے۔ پھر اُن کی طبیعت بھی کچھ مرنجاں مرنج قسم کی ہے سو یہاں بہت کم آنا ہوا اُن کا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شاید انور جاوید ہاشمی صاحب سے ملنے آئے ہونگے۔۔۔ ہاشمی صاحب اغلب خیال یہی ہے کہ میری پچھلی گلی میں رہتے ہیں۔۔۔

ہاشمی صاحب کی بھی کیا یاد دلائی آپ نے۔ اُن سے بھی ملاقات کو زمانہ ہوگیا۔ بہت ہی محبت کرنے والے ہیں محترم۔
 
محمد امین

لائبریرین
اپریل کا جواب جولائی میں۔ :D چلیے دیر آئے درست آئے۔ :)

مغل بھائی پچھلے دنوں کچھ مصروف، کچھ گھریلوں پریشانیوں کے شکار رہے۔ اور کراچی سے باہر بھی رہے۔ پھر اُن کی طبیعت بھی کچھ مرنجاں مرنج قسم کی ہے سو یہاں بہت کم آنا ہوا اُن کا۔

آج اپنا دھاگہ دیکھا تو مغل بھائی کے تذکرے پر لکھ بھیجا :)
 
شمشاد

لائبریرین
پچھلے دنوں مغل بھائی مجھے میری پچھلی گلی کے نکڑ پر کھڑے ملے۔۔ سگریٹ ہاتھوں میں دبی اور کان سے فون لگا تھا۔۔میں اپنی بہن کو ٹیوشن کے لیے چھوڑنے جا رہا تھا، ان سے ہاتھ ملایا اور بہن کو چھوڑ کر واپس دیکھا تو وہ فرار ہوچکے تھے o_O شاید ناراض ہیں
ناراض نہیں ہوں گے۔ انہیں خطرہ ہو گا کہ کہیں آپ ان سے سگریٹ کی ڈبی نہ مانگ لیں۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ارے میں نے آپ کو خوش آمدید ہی نہیں کہا تھا
سو آج ہی کہے دیتا ہوں جناب خوش آمدید
 
کاشفی

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔۔۔

میرا نام محمد امین قریشی ہے۔ کراچی سے تعلق ہے۔ اس فورم تک میری رسائ کا ذریعہ محترم ابنِ سعید صاحب ہیں، جن سے آپ سب واقف ہی ہونگے :)

وعلیکم السلام۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا ۔ خوش رہیئے۔۔:)
 
Top