اس تصویر کو عباس ٹاؤن والے دھاگے میں چسپاں کرنا چاہتی تھی مگر وہ مقفل ہے کراچی والے بتائیں یہ سچ ہے یا جھوٹ؟؟
عباس ٹاؤن کے، جو ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ہی واقع ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے محفل کے ارکان بتائیں دھماکے سے کونسے علاقے کے فلیٹس تباہ ہوئے تاکہ جھوٹ سچ میں فرق ہو سکے
آپ اپنے دیئے ہوئے ربط پر دیکھ سکتے ہیں عباس ٹاؤن عباس روڈ پر اور رابعہ فلاور اصفہانی روڈ پراس میں دیا نقشہ ہی ٹھیک نہیں ہے۔ عباس ٹاؤن اور فلیٹوں کے بیچ میں کوئی گوٹھ واقع نہیں، بلکہ یہ فلیٹ عباس ٹاؤن کی روڈ نما مرکزی گلی کی ابتداء میں واقع ہیں۔ اور عباس ٹاؤن کوئی ابوالحسن اصفہانی روڈ سے کٹا علاقہ نہیں، بلکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ہی واقع ہے۔
گوگل میپس پر عباس ٹاؤن ملاحظہ ہو۔
آپ اپنے دیئے ہوئے ربط پر دیکھ سکتے ہیں عباس ٹاؤن عباس روڈ پر اور رابعہ فلاور اصفہانی روڈ پر
میں شعیہ سنی میں کوئی فرق نہیں کرتی اور نہ ہی پسند کرتی ہوں لیکن دہشت گردی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے بیچ فرق کو سمجھتی ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں عوام الناس میں کبھی شعیہ سُنی منافرت کا مشاہدہ نہیں کیا یہ منافرت کچھ تشدید پسند اپنی دوکانیں چلانے کے لئے پھیلاتے ہیں۔ جس کی مذمت اور روک تھام ضروری ہےاور جھوٹ سچ تو آپ ایسے کہہ رہی ہیں جیسے یہ کوئی شیعوں کی یا بیرونی طاقتوں کی ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہو، اور جسے فاش کرنا ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہو۔ ڈان، جنگ، ایکسپریس، بی بی سی اور کئی دیگر موقر خبر رساں ادارے اس سانحے کی بخوبی کوریج کرتے رہے ہیں۔ آپ فیس بوک پر گردش کرتی تصویروں کے بجائے ان کی طرف رجوع کیجیے۔
میں شعیہ سنی میں کوئی فرق نہیں کرتی اور نہ ہی پسند کرتی ہوں لیکن دہشت گردی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے بیچ فرق کو سمجھتی ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں عوام الناس میں کبھی شعیہ سُنی منافرت کا مشاہدہ نہیں کیا یہ منافرت کچھ تشدید پسند اپنی دوکانیں چلانے کے لئے پھیلاتے ہیں۔ جس کی مذمت اور روک تھام ضروری ہے
دُنیا اخبار کی تفصیلی خبر دیکھیئےمذمت اور روک تھام کا طریقہ حقائق سے آنکھیں چرانا نہیں ہیں۔ اور جس مذہبی منافرت کی روک تھام کی آپ کو فکر ہے، اس کے لیے آپ اسلام اخبار اور اورنگزیب فاروقی جیسے فرقہ پرستوں اور فتنہ پروروں کی باتوں کو ہی پیش کر رہی ہیں جن کی میرے نزدیک کوئی وقعت نہیں۔
اخبار میں لکھا ہے کہ فلیٹس اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے تباہ ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں شعیہ سُنی دونوں شامل تھے