کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

حواس میں رہ کے لکھی گئی ہے۔ میاں! کافی کچھ سیدھے ہی کہہ ڈالا۔
بہت خوب ہے۔ اللہ پاک ذوق و علم و فہم میں برکت فرمائیں۔ داد رکھ لیجیے گا۔ رکھنی ہی پڑے گی میں "ورنہ" کا استعمال نہیں کروں گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

داد نہ ہوئی ، پان کی گلوری ہو گئی کہ نہ رکھی گئی تو خاطر تواضع میں کمی رہ جائے گی۔ "ورنہ" کا استعمال نہیں کرنا چاہتے ورنہ ابھی اور بھی کچھ کہتے ٹرِپل ع بھائی۔
 
مطلع کی تصحیح تو ہی چکی، مگر ایک بات کی طرف احباب کا دھیان نہیں گیا کہ معاف کا تلفظ بھی ٹھیک نہیں تھا، عین ادا کریں تو وزن خراب ہو جاتا ہے ... جبکہ لفظ کے درمیان سے عین ساقط نہیں کیا جا سکتا.

ایمانداری سے رائے دوں تو پہلے شعر میں لہجے کا سپاٹ پن مجھے پسند نہیں آیا، جس کی وجہ سے دیگر اشعار کا مزا بھی خراب ہوا.. . حالانکہ باقی اشعار میں کچھ واقعی اچھے ہیں.

آخری شعر کو ذرا پھر دیکھ لیں. یا تو ہماری توقیر کرو کہا جاسکتا ہے، یا توقیرِ جذبات کرو ... ہماری توقیرِ جذبات کرو مہمل سی بات ہے.
 
میم الف

محفلین
حواس میں رہ کے لکھی گئی ہے۔ میاں! کافی کچھ سیدھے ہی کہہ ڈالا۔
بہت خوب ہے۔ اللہ پاک ذوق و علم و فہم میں برکت فرمائیں۔ داد رکھ لیجیے گا۔ رکھنی ہی پڑے گی میں "ورنہ" کا استعمال نہیں کروں گا۔
بڑی عنایت ہے۔ ایسی داد اور دعائیں کون نہ رکھنا چاہے گا۔ ہم تو اِس نوازش پہ آپ کے شکرگزار ہیں :)
 
میم الف

محفلین
تین دہائیاں مکمل ہونے کو ہیں۔۔۔ بس نعرہ لگائیے
ہمتِ مرداں مدد خدا۔۔۔
سارے کشٹ کیا اور مہا کشٹ کیا، انگلی کے اشارے پہ چلیں گے الف بھائی۔
میری رائے میں:
جس کی تین دہائیاں مکمل ہونے کو ہوں، اسے عقبیٰ کی فکر کرنی چاہیے نہ کہ چھوارے بٹوانے کی :)
 
میم الف

محفلین
مطلع کی تصحیح تو ہی چکی، مگر ایک بات کی طرف احباب کا دھیان نہیں گیا کہ معاف کا تلفظ بھی ٹھیک نہیں تھا، عین ادا کریں تو وزن خراب ہو جاتا ہے ... جبکہ لفظ کے درمیان سے عین ساقط نہیں کیا جا سکتا.

ایمانداری سے رائے دوں تو پہلے شعر میں لہجے کا سپاٹ پن مجھے پسند نہیں آیا، جس کی وجہ سے دیگر اشعار کا مزا بھی خراب ہوا.. . حالانکہ باقی اشعار میں کچھ واقعی اچھے ہیں.

آخری شعر کو ذرا پھر دیکھ لیں. یا تو ہماری توقیر کرو کہا جاسکتا ہے، یا توقیرِ جذبات کرو ... ہماری توقیرِ جذبات کرو مہمل سی بات ہے.
آپ کا تبصرہ بہت مفید ہے، ماشا٫اللہ
میری ناقص رائے میں معاف کی عین ادا کرنا ضروری نہیں
لیکن اگر ادا کریں تو بھی وزن خراب نہیں ہوتا بشرطیکہ ورنہ کی تقطیع ’ورنا‘ کے بجائے ’ورنَ‘ کریں۔
 
شکیب

نہیں منیب بھائی۔ معاف کا تلفظ ماف اور زیادہ کا تلفظ زادہ، دونوں ہی اغلاط العوام میں سے ہیں۔ ان دونوں کا اصل تلفظ لانا لازم ہے ورنہ یہ تخالف ہوگا۔

بطور دلیل یہ کافی ہوگا کہ آپ کسی مستند شاعر کے شعر میں معاف کو ماف نہیں پائیں گے۔

ویسے آپ کے یو ٹیوب چینل کا کیا حال ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میری رائے میں:
جس کی تین دہائیاں مکمل ہونے کو ہوں، اسے عقبیٰ کی فکر کرنی چاہیے نہ کہ چھوارے بٹوانے کی :)
تو کیا چھوارے بٹوانے کا عمل بتاشے بٹوانے کے ساتھ ہی کر دینا چاہئیے؟
تھوڑا جلدی نہ ہو جائے گا ایسا؟
 
میم الف

محفلین
نہیں منیب بھائی۔ معاف کا تلفظ ماف اور زیادہ کا تلفظ زادہ، دونوں ہی اغلاط العوام میں سے ہیں۔ ان دونوں کا اصل تلفظ لانا لازم ہے ورنہ یہ تخالف ہوگا۔

بطور دلیل یہ کافی ہوگا کہ آپ کسی مستند شاعر کے شعر میں معاف کو ماف نہیں پائیں گے۔

ویسے آپ کے یو ٹیوب چینل کا کیا حال ہے؟
جی شکیب بھائی، میں آپ سے متفق ہوں۔
صرف اِتنا ہے کہ میں غلط العوام کو بھی ٹھیک ہی سمجھتا ہوں اور استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔
میں اپنی زبان کو مستند بھی خیال نہیں کرتا۔
صرف ما فی الضمیر کا اظہار ضروری سمجھتا ہوں، کنھی لفظوں میں ہو، کیسے بھی ہو۔
جہاں تک یوٹیوب چینل کا تعلق ہے تو اس کی مت پوچھیں۔
وہ آئے دن بنتے اور مٹتے رہتے ہیں۔
 
میم الف

محفلین
تو کیا چھوارے بٹوانے کا عمل بتاشے بٹوانے کے ساتھ ہی کر دینا چاہئیے؟
تھوڑا جلدی نہ ہو جائے گا ایسا؟
بزرگ فرماتے ہیں کہ اچھے کاموں میں جلدی بری نہیں،
اور برے کاموں میں تاخیر بھی بھلی ہے۔
(اگرچہ ہم یہاں اچھے برے کا تعین نہیں کر رہے - صرف ایک بات ذہن میں آئی ہے)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بزرگ فرماتے ہیں کہ اچھے کاموں میں جلدی بری نہیں،
اور برے کاموں میں تاخیر بھی بھلی ہے۔
(اگرچہ ہم یہاں اچھے برے کا تعین نہیں کر رہے - صرف ایک بات ذہن میں آئی ہے)
لیکن کون سا وقت مناسب ہوا اس کے لئے آپ کی نظر میں۔
معذرت کہ آپ کے "کرنی ہے تو کر لو" میں بات کہیں اور چل نکلی۔ مگر بات سے بات نکلتی ہے تو دور تک جاتی ہے۔
 
میرے خیال میں اس کے لیے ایسا وقت مناسب ہے جب دھوپ تو ہو پر سورج نہ ہو، جب چاند تو ہو پر تارے نہ ہوں، جب پاؤں ہوا میں معلق ہوں نہ زمین پہ ہوں، جب دروازے کھلے ہوں نہ بند ہوں۔۔
اِن مثالوں میں ربط کیا ہے، یہ ہم نہیں جانتے لیکن وقت کچھ ایسا ہی مناسب معلوم ہوتا ہے
 
تو مختصراً یوں کہئیے نا کہ "نزع کا عالم ہو"
ربط سے بھلے آپ نا واقف بتلا رہے ہیں اپنے آپ کو مگر ہمیں یوں لگ رہا ہے کہ جو مناسب وقت آپ نے بیان فرمایا ہے، پھر تو کسی نام لیوا کو چھوڑ جانے سے بندہ محروم ہی رہ جائے گا۔
 
میم الف

محفلین
چلیے، کچھ اچھی بات ہی یاد آئی۔
اس مطلع نما نے کچھ ثواب کمایا۔
البتہ تابش بھائی ہم یہ ضرور کہہ دیں کہ آپ نے جو وہ تین اینڈرائیڈ ایپس بنا کے ثواب کمایا ہے - وہ اپنی جگہ ہے
یہ تینوں ایپس ہر وقت میں اپنے فون میں رکھتا ہوں
اگر ہم یاسر سہروردی ہوتے تو یقینا کہتے کہ اتنا ثواب کمانے کے باعث آپ کنفرم جنتی ہیں
لیکن شکر ہے ہم یاسر سہروردی نہیں ہیں کیونکہ دلوں کے بھید تو اللہ ہی جانے، بندہ کیا جانے
 
صرف اِتنا ہے کہ میں غلط العوام کو بھی ٹھیک ہی سمجھتا ہوں
یہ تو بڑا غضب کرتے ہیں آپ!
ایسے نہ کریں حضور ورنہ کل کلاں کو رکشوی اور ٹرکوی ادب کو بھی لوگ معیار بنانا شروع کردیں گے!
غلط العام تک ہی رک جائیں پلیز :)
 
فاخر رضا

محفلین
Top