کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

عرفان سعید

محفلین
ویکسین کے تیسرے دن آج ناک میں سوزش، جسم میں تھکاوٹ اور ہلکا بخار محسوس ہو رہا ہے۔
زیک
میری یہ فیلڈ بالکل نہیں، اس لیے بچگانہ سوال کی پیشگی معذرت
ویکسین کے بعد جو اثرات ظاہر ہوئے ہیں، ایک طرح سے کرونا کے حملے سے ہونے والے کم شدت کے اثرات ہیں۔ کیونکہ ویکسین میں بھی اِن ایکٹو جراثیم ہی موجود ہیں۔
ان اثرات کے نتیجے میں اگر ہلکا بخار، کھانسی، زکام ہوتا ہے تو کیا یہ اثرات دوسرے لوگوں میں بھی منتقل ہو سکتے ہیں، جیسے کرونا پھیلتا ہے۔ اگر ہو سکتے ہوں تو کس شدت تک ہو سکتے ہیں؟
 
زیک

مسافر

یورپ اور امریکا میں لگنے والی کوئی ویکسین inactivated coronavirus سے نہیں بنی۔ یہ صرف immune response ہے۔ آپ کوئی وائرس shed نہیں کر رہے
 
جاسم محمد

محفلین
کیونکہ ویکسین میں بھی اِن ایکٹو جراثیم
اگر آپ نے فائزر لگائی ہے تو ایسا نہیں ہے
file-20210408-15-vq0p2q.jpg

What is mRNA? The messenger molecule that's been in every living cell for billions of years is the key ingredient in some COVID-19 vaccines
 
الف نظامی

لائبریرین
امریکا میں کووڈ ویکسین استعمال کرنے والے کچھ نوجوانوں کو دل کے ورم کا سامنا ہوا ہے اور یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کے ایڈوائزری گروپ نے اس پر تحقیق کا مشورہ دیا ہے۔

سی ڈی سی کے ایڈوائزری گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان رپورٹس کو دیکھا جارہا ہے جن کے مطابق کووڈ ویکسین استعمال کرنے والے کچھ نوجوانوں کو مائیو کارڈائی ٹس (دل کے پٹھوں میں ورم) کا سامنا ہوا۔
 
اسرائیل میں بھی اس پر تحقیق ہو رہی ہے
Israel said probing link between Pfizer shot and heart problem in men under 30 | The Times of Israel
 
الف نظامی

لائبریرین
یورپ کے میڈیسن ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ایسٹرازینیکا ویکسین کی دوسری خوراک کسی صورت نہیں دی جانی چاہیے جن میں پہلی خوراک کے بعد خون میں گھٹلیاں بننے کی شکایات سامنے آئیں۔

یورپین میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) کی جانب سے یہ انتباہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے ایسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز سے خون میں گھٹلیاں بننے کی غیر معمولی شکایات کے جائزے کے بعد جاری کیا گیا۔
 
Top