کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66
میں کراچی میں ایک ادارے سے منسلک ہوں. اسکا نام SIUT ہے.
میرا فی الحال شعبہ انتہائی نگہداشت کا وارڈ ہے. میں میڈیکل ڈاکٹر ہوں

جی ہاں ہم انٹرنیشنل گائیڈ لائن کی روشنی میں اپنی نیشنل گائیڈ لائن تیار کرتے ہیں اور اس کی روشنی میں اپنے اسپتال کی
چونکہ یہ بیماری آہستہ آہستہ سمجھ میں آرہی ہے لہٰذا ہمیں وقتاً فوقتاً قومی اور بین الاقوامی سیمیناروں میں مدد ملتی ہے اور ان کی روشنی میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں

بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر۔ یہ بھی فرمائیے گا کہ 16.5 فیصد یعنی ہر سو میں سے سولہ مریض کو کلوٹنگ کیا بہت زیادہ شرح ہے؟ انکی عمر کیا تھی؟ انکو سابقہ بیماریاں کیا تھیں؟
 
فاخر رضا

محفلین

جی یہ overall figures ہیں جن پر بحث ہوسکتی ہے اور سائینسدان کر بھی رہے ہیں

میرے مشاہدے میں اس ویو میں آئی سی یو میں یہ تقریباً ہر شخص میں دیکھنے میں آرہی ہے
 
آخری تدوین:

بہت شکریہ معلومات باہم پہچانے کا۔ آپ کوئی لنک یا تحقیق یا اپنا مشاہدہ شئیر کر سکتے ہیں جس سے یہ پتہ چلے کہ یہ وائرس قدرتی طور موجود رہا اور انجینئیرڈ نہیں ہے؟
 
اول تو مریض ہی چند ہزار ہیں کراچی میں اور اسکا بھی سولا فیصد یعنی ہر ہزار میں سے 160۔ اب نہ ہی انکی عمر نہ ہی انکی سابقہ بیماریوں کی کوئی ریسرچ لکھی ہوئی موجود تو یہ ایک عجیب بات ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت شکریہ معلومات باہم پہچانے کا۔ آپ کوئی لنک یا تحقیق یا اپنا مشاہدہ شئیر کر سکتے ہیں جس سے یہ پتہ چلے کہ یہ وائرس قدرتی طور موجود رہا اور انجینئیرڈ نہیں ہے؟
سر فرض کیجیے کہ یہ وائرس انجینئرڈ بھی ہے پھر بھی اس سے بچاو کرنا ضروری ہوگا یا نہیں؟
 
علی وقار

محفلین
نیا ورژن آتا رہے گا۔ ہم سافٹ وئیر کے چھ ورژن اس لیے استعمال نہیں کرتے کہ وہ خامیوں سے بھرا ہو گا۔ یہی حال ویکسین کا ہے۔
جناب رافع، بات یہ ہے کہ پھر یہ ایسا کھیل بن جائے گا جس میں آپ کو بہت احتیاط کی ضرورت ہو گی کہ کہیں یہ وائرس لگ نہ جائے۔ ایسی صورت میں ویکسین بہت یاد آئے گی۔
 
ویکسین کی ایفی کیسی بھی مشکوک ہے۔ وائرس تو ان دوستوں کو بھی لگا جو بہت احتیاط کر رہے تھے۔ انکو اس لیے لگا کہ وہ اسموکرز تھے۔ غالبا مجھے تو وائرس لگ کے صحیح بھی ہو چکا۔ علامات وہی تھیں لیکن کمزور۔ ویکسین پرانے ویرینٹ پر ٹیسٹ ہوئی ہے اس لیے اسکی ایفی کیسی بھی مشکوک ہے۔
 
دعا گو ہوں۔
 
فاخر رضا

محفلین
سید رافع
آپ اپنا وقت ضائع کررہے ہیں اس جگہ لکھ کر. آپ کو اپنے مطلب کا جواب نہیں مل پارہا. کہیں اور ٹرائی کر کے دیکھیئے. شاید کامیابی ملے.
میں اب آپ کے سوالات کا جواب نہیں دوں گا. آپ میرے خیال میں ٹرولنگ کررہے ہیں
 
نہیں میں ٹرولنگ نہیں کرتا۔ جو نہیں معلوم پوچھ لیتا ہوں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں میں ٹرولنگ نہیں کرتا۔ جو نہیں معلوم پوچھ لیتا ہوں۔
ویکسین کی ایفی کیسی بھی مشکوک ہے۔ وائرس تو ان دوستوں کو بھی لگا جو بہت احتیاط کر رہے تھے۔ انکو اس لیے لگا کہ وہ اسموکرز تھے۔ غالبا مجھے تو وائرس لگ کے صحیح بھی ہو چکا۔ علامات وہی تھیں لیکن کمزور۔ ویکسین پرانے ویرینٹ پر ٹیسٹ ہوئی ہے اس لیے اسکی ایفی کیسی بھی مشکوک ہے۔
لیکن یہ لڑی کرونا ویکسین کی مختلف معاشروں میں پروگریسس کی ہے اسے متنازع بنانے کی بحث کے لیے نہیں ۔
 
عنوان سے یہ ظاہر نہیں ہو رہا ہے۔ اور اولین مراسلے سے بھی۔

آپ کا ویکسین کے بارے میں کیا ارادہ ہے؟ کیا آپ فوری ویکسین لگوانا چاہیں گے؟ انتظار کریں گے؟ سوچ بچار میں ہیں؟ نہیں لگوانا چاہتے؟ کیوں؟
 
Top