کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

علی وقار

محفلین
ایک کام جو میرے اندازے کے مطابق اچھا ہوا ہے مگر اعداد و شمار دستیاب نہیں کہ جہاں کوویڈ کا پھیلاؤ زیادہ تھا، وہاں پر ویکسین زیادہ بڑی تعداد میں لگائی گئی ہے اور یہ خوش آئند بات ہے۔ مجھے امید نہ تھی کہ ایسی خوش اسلوبی سے اور رواں دواں انداز میں ویکسین لگوانے کا پراسس چلے گا۔
 
عرفان سعید

محفلین
فن لینڈ کی تقریبا 45 فی صد آبادی کو ویکسین کی ایک شاٹ لگ گئی۔
تقریبا 9 فی صد کو مکمل ویکسین لگ گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں کافی تیزی سے سے ویکسین لگ رہی ہے۔ حکومت گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے ساری آبادی کو ویکسین لگانا چاہ رہی ہے۔
 
جاسم محمد

ناروے میں بھی یہی پلان۔ گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل حکومت زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگوانا چاہتی ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ ہے۔ یعنی 6 لاکھ کو ویکسین لگ گئی؟ یا 18 سال سے اوپر والوں کے 30 فیصد؟ یا ابھی تک کے eligible لوگوں میں یہ شرح ہے؟
According to an estimate, there are one to 1.2 million vaccineable people in the capital, including those who frequently visit or shift to the city.

over 320,000 people have been vaccinated
30pc population of Islamabad vaccinated against Covid-19 - Pakistan - DAWN.COM
 
فاخر رضا

محفلین
کودنے سے پہلے اصل حقائق نذر محفل کیجیے گا۔ :)
ہم روزانہ کوئی نہ کوئی ایلوپیتھک دوا مثلاً پیناڈول، بروفن اور اسی طرح دل کی دوائیں کھاتے ہیں. بچوں کو پیدائشی ٹیکے لگواتے ہیں. موبائل-فون استعمال کرتے ہیں. گاڑی میں بس میں اور جہاز میں سفر کرتے ہیں. یہ سب حقیقت ہے.
مگر کچھ لوگ حقیقت ٹی وی سے آگے نہیں بڑھ پاتے. وہ ناقابلِ علاج ہوتے ہیں. وہ اسی غم میں مر جاتے ہیں کہ کوئی ہمیں دیکھ رہا ہے. انہیں دائمی قبض کی بیماری ہوتی ہے. یہ سب حقائق ہیں.
کرونا ویکسین خاص طور پر چائنا والی سو سال پرانی ٹیکنالوجی پر بنی ہے. پورا کا پورا وائرس آپ میں داخل کیا جاتا ہے. بس وہ کرونا نہیں کرسکتا. باقی آپ کو سیریس بیماری سے بچا سکتا ہے
 
کیا اب کودنے کی اجازت ہے. میں چھت پر چڑھ رہا ہوں
 
Top