جدہ سے آئے 3 کورونا مریض کراچی ایئرپورٹ پر رُل گئے
MAY 14, 2021
کراچی ایئرپورٹ پر جدہ سے آئے کورونا وائرس کے 3 مریضوں کو کئی گھنٹوں بعد بھی قرنطینہ سینٹر منتقل نہیں کیا جاسکا۔
جدہ سے آئے تینوں کورونا وائرس کے مریض کراچی ایئرپورٹ پر رل گئے، گزشتہ کئی گھنٹوں سے اُنہیں کسی نے قرنطینہ سینیٹر منتقل کیا اور نہ ہی خیر خبر لی۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے صبح آٹھ بجے سے 229 مسافر فلائٹ نمبر ایس وی 700 سے 229 مسافر کراچی پہنچے، جس میں سے3 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع کے مطابق 22 سالہ عبداللّٰہ، 32 سالہ ابوذر اور 45 سالہ عارف حسین تاحال کراچی ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب قائم وفاقی حکومت کا قرنطینہ سینٹر 15 بستروں پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بھر چکا ہے، اس لئے مسافروں کو منتقل نہیں کیا جاسکا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے مسافروں کے لئے کوئی قرنطینہ سینٹر نہیں بنایا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے 5 مئی سے 30 مئی تک بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان پہنچنے پر کورونا کا ٹیسٹ کرنے کے لازمی احکامات جاری کئے ہیں۔
جدہ سے آئے 3 کورونا مریض کراچی ایئرپورٹ پر رُل گئے