کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

سیما علی

لائبریرین
ہمارا کرونا ٹیسٹ بھی خیر سے ہو گیا۔ پہلے تو یہ سنتے رہے تھے کہ تکلیف دہ ہوتا ہے، اس لیے میں کرانے پہ آمادہ نہیں تھی۔ پھر سوچا کرا ہی لوں۔
ہم تمام سٹاف کا ہو گیا اور الحمد اللہ منفی۔
اللّہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے :in-love::in-love:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آج کئی ماہ بعد دفتر جا کر کام کیا ۔ اب تک گھر سے کام کا نظام ہی چل رہا تھا ۔ چھے ماہ سے گھر پر کام کا عجیب تجربہ رہا ۔ اس دوران دو ہفتے دفتر حاضری بھی ہوئی لیکن پھر معطل ہو گئی ۔ آج ہیڈ کوارٹرز میں کافی بڑی تعداد میں حاضری نظر آئی ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بغیر اجازت نامے کے مسجد الحرام، مکہ میں عمرہ کرنے پر دس ہزار ریال جرمانہ اور نماز پڑھنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ رکھ دیا گیا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
بغیر اجازت نامے کے مسجد الحرام، مکہ میں عمرہ کرنے پر دس ہزار ریال جرمانہ اور نماز پڑھنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ رکھ دیا گیا ہے ۔
جب بھی ٹی وی پہ طواف دیکھتی ہیں تو عجیب دکھ کا حساس ہوتا ہے اتنے تھوڑے سے لوگ دیکھ کے!!!!!
 

زیک

مسافر
امریکہ میں اٹھارہ سال اور زائد عمر کے لوگوں میں سے 50 فیصد نے ویکسین کی کم از کم ایک شاٹ لگوا لی۔
 

زیک

مسافر
اہم مائل سٹون ہے ۔ کیا یہ دنیا میں ٹاپ پویشن ہوئی ۔
صحیح کہنا مشکل ہے کہ اکثر ممالک کا ڈیٹا کل آبادی کے حساب سے دستیاب ہے اور کچھ کا صرف ڈوزز کا۔ کل آبادی کے حساب سے 13 ممالک امریکہ سے آگے ہیں۔ ان میں اکثر کم آبادی والے ہیں۔ بڑی آبادی والے ممالک میں اسرائیل، برطانیہ اور چلے شامل ہیں۔
 
Top