کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

کل سے یہاں مکمل لاک ڈاؤن شروع ہو رہا ہے 16 تاریخ تک۔
جس کی وجہ سے آج ہی چاند رات ہونے کا امکان ہے۔ حالات یہ ہیں کہ ہر مارکیٹ میں رش ہے اور لوگوں کا درمیانی فاصلہ اتنا ہے کہ کرونا کو گزرنے کی جگہ میسر نہیں ہے۔ اور 6 بجے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران یہ کیفیت ہے کہ شٹر ڈاؤن ہے مگر دکانیں کھلی ہیں۔
ایک دوکان پر باہر نوٹس لگا تھا کہ آنلائن خریداری کے لیے اس نمبر پر فون کیجیے، کسی صاحب نے فون کیا تو جواب آیا کہ شٹر اٹھا کر اندر آ جائیے۔
 
آج ڈاو اوجھا کیمپس میں ۵٠٠ لوگ انتظار کرتے ہی رہ گئے کیونکہ جس کے پاس ویکسین روم کی چابی تھی وہ آیا نہیں۔ جو لوگ صبح ٣٠: ۵ بجے پہنچے تھے انکا ٧۴ نمبر تھا۔ ہم دس بجے پہنچے تو ٹوکن والا جا چکا تھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
امی جی اور ماموں جی کو دوسری ڈوز لگ چکی اور ہمیں پہلی۔
اللہ پوری دنیا کو اس وبا سے پناہ دے۔ آمین!
 
عمار نقوی

محفلین
ہمارے ہاں یو پی انڈیا میں قسطوں میں قفل بندی کی جا رہی ہے۔ اب پھر ۱۷ مئی تک کے لئے باستثنائے خدمات ضروریہ سب مقفل ہو چکا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
Ypzn2Vh.jpg
کراچی کی مقامی عدالت نے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے باعث عائد بندشوں کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے 300
افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا۔
پولیس نے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر کووڈ-19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تقریباً300 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔
کراچی:کورونا ایس اوپیز کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار300 افراد انسانی بنیاد پر رہا - Pakistan - Dawn News
 
جاسم محمد

محفلین
کل سے یہاں مکمل لاک ڈاؤن شروع ہو رہا ہے 16 تاریخ تک۔
جس کی وجہ سے آج ہی چاند رات ہونے کا امکان ہے۔ حالات یہ ہیں کہ ہر مارکیٹ میں رش ہے اور لوگوں کا درمیانی فاصلہ اتنا ہے کہ کرونا کو گزرنے کی جگہ میسر نہیں ہے۔ اور 6 بجے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران یہ کیفیت ہے کہ شٹر ڈاؤن ہے مگر دکانیں کھلی ہیں۔
ایک دوکان پر باہر نوٹس لگا تھا کہ آنلائن خریداری کے لیے اس نمبر پر فون کیجیے، کسی صاحب نے فون کیا تو جواب آیا کہ شٹر اٹھا کر اندر آ جائیے۔
کافی اچھی صورت حال ہے!!!
:laugh::laugh::laugh:
اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو کپتان نے ۲۰۲۳ میں صاف صاف کہہ دینا ہے “مجھے عوام بھی اچھی نہیں ملی” :)
 
Top