کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

جاسم محمد

محفلین
آج دن میں بیٹے کی آن لائن کلاس چل رہی تھی۔ ساتھ والے کمرے میں بیٹی پڑھنے میں مصروف تھی۔ بیگم بارعب آواز سے دونوں کو کنٹرول کرنے میں مصروف تھیں۔ اسی ٹائم پر مجھے اپنی ٹیم میٹنگ کنڈکٹ کرنا تھی۔ مجبورا واشنگ روم میں واشنگ مشین کو کمپیوٹر ڈیسک بنا کر میٹنگ کرنا پڑی۔
یعنی میرا اندازہ صحیح تھا :)
عرفان سعید کے گھر کا ایک منظر :)
Whats-App-Image-2020-03-18-at-10-44-53.jpg
 

زیک

مسافر
آج دن میں بیٹے کی آن لائن کلاس چل رہی تھی۔ ساتھ والے کمرے میں بیٹی پڑھنے میں مصروف تھی۔ بیگم بارعب آواز سے دونوں کو کنٹرول کرنے میں مصروف تھیں۔ اسی ٹائم پر مجھے اپنی ٹیم میٹنگ کنڈکٹ کرنا تھی۔ مجبورا واشنگ روم میں واشنگ مشین کو کمپیوٹر ڈیسک بنا کر میٹنگ کرنا پڑی۔
جب سے اس گھر میں رہ رہے ہیں پہلی بار تمام کمرے استعمال ہو رہے ہیں۔ ہر کوئی الگ کمرے میں بیٹھ کر کام کرتا ہے تاکہ ڈسٹرب نہ کرے نہ ہو
 

سید عاطف علی

لائبریرین
صبح اسپتال گیا اور شام کو واپسی
مجھے بچپن میں کرفیو یاد ہے. ضیاء کے دور میں. ویسا ہی تھا. شام کو پھل وغیرہ مل رہے تھے اور گوشت سبزی بھی. مگر رش نہیں تھا
پیٹرول پمپ پر لوگ تبلیغ میں مصروف تھے. بیس پچیس کے قریب، بالکل قریب قریب
یہ یقینا تراسی چوراسی کے کراچی کی بات ہو رہی ہو گی۔
 

سید ذیشان

محفلین
یہاں سکول سپرنگ بریک کے بعد کل سے کھل چکے ہیں۔ اس ہفتے میں گھر سے کام کر رہا ہوں۔ ٹرانسپورٹ وغیرہ معمول سے کم ہے۔ لیکن ابھی لاک ڈاون کی نوبت نہیں آئی۔ پچھلے دنوں جب ملائشیا نے بارڈر بند کیا تو پینک بائئنگ کی صورتحال بنی تھی۔ اب اشیائے خورد و نوش وغیرہم وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہمارے بہاولپور میں لوگوں کو ابھی بھی صحیح صورتحال کا ادراک نہیں ہے۔
جب تعلیمی ادارے بند ہوئے تو رشتہ داروں کے طرف سے آفرز تھیں کہ یہاں آجاؤ۔۔مل کے رہتے ہیں۔ ہم نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اپنے اپنے گھر رہنا بہتر ہے۔ کام والی ماسی کو تنخواہ سمیت چھٹی دے دی۔ ہمارے ہاں آن لائن پڑھائی کا سسٹم نہیں سو بچوں کو کچھ میں راہنمائی کرتی ہوں۔ باقی خود پڑھتے ہیں۔بچے موبائل پہ کچھ گیمز کھیلتے ہیں۔ فون پہ رشتہ داروں سے حال احوال اور نصیحتیں، مشورے۔ بھتیجوں کو ویڈیو کال کے ذریعہ پڑھاتی ہوں۔
کل تک بس صاحب باہر جاتے تھے ضروری سودا لینے، اب وہ بھی بند۔
پچھلا جمعہ گھر میں ہی امام کے پیچھے نیت کی۔ پتہ نہیں یہ درست ہے یا نہیں۔ہمارے گھر سے مسجد بہت قریب ہے۔ ذکر اذکار کرتے رہتے ہیں سب الحمداللہ۔
 
ٹیکسلا

۔۔۔
کل نزدیکی مسجد اور ایک پولیس موبائل سے اعلان ہوا کہ کالونی کی گلی نمبر 22 میں ایک خاتون جو چند ایام قبل انگلستان سے لوٹی تھیں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ تمام عزیز رشتے دار و محلے دار افراد جو ان سے ملاقات کر چکے ہیں وہ اپنا اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

دو سے تین بار یہ اعلان نشر ہوا اور پھر میں نے دکانیں بند اور گلیاں سنسنان ہوتے دیکھیں۔ اس سے پہلے سب چِل ماحول میں تھے۔ گلیوں میں کرکٹ چل رہی تھی اور بچے گھوم پھر رہے تھے۔
 

م حمزہ

محفلین
اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہوں۔ بیماروں کیلئے کوئی غذا میسر نہیں۔ بازار بالکل مقفل۔ بندہ اب کھانا لائے تو کہاں سے۔ ٹرانسپورٹ پر پابندی۔

باقی لاک ڈاؤن تو ہے ہی۔
 

م حمزہ

محفلین
میڈکل سٹاف کو ہسپتال آنے جانے میں بھی دشواری ہورہی ہے۔ دوائیاں بھی بہت مشکل سے اور بہت دوڑ دھوپ کرکے ہی خریدیں جاسکتی ہیں۔

کشمیر سے۔
 
Top