کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

شمشاد

لائبریرین
گو دیر سے ہی سہی، سبکو پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا سے جیت مبارک ہو۔

اب اللہ کرئے کہ یہ ٹمپو برقرار رہے۔
 
الف عین

لائبریرین
شمشاد آج کل باہر سفر پر ہیں۔
ثابت ہوا کہ اس دھاگے پر پیش رفت محض پاکستانی ٹیم کی فتح پر منحصر ہے۔ اب جب کہ کوارٹر فائنل کی پوزیشن طے ہو گئی ہے تو کسی نے اس سلسلے میں لکھا ہی نہیں۔ بہر حال اطلاع یہ ہے
23 مارچ۔ پاکستان۔ ویسٹ انڈیز
24 مارچ ۔ آسٹریلیا۔ ہندوستان
25 ،مارچ۔ نیوزی لینڈ۔ جنوبی افریقہ
26 مارچ سری لنکا اور انگلینڈ
ممکن ہے کہ ہمت علی کی خواہش پوری ہو جائے، میں تو اپنے اس اندازے سے اب تک ہٹنے کا جواز نہیں رکھتا کہ فائنل ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے بیچ ہو گا۔ اس کے آگے محض ہمدوستان کی فتح کی خواہش ہے، یقین نہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

نہیں سر ایسی بات نہیں ہے
اصل میں کمنٹری کرنے والے تین بندے ہیں شمشاد بھائی میں اور احمد بھائی اتفاق سے تینوں ہی مصروف تھے اس لیے نا لکھ سکے اور کوئی بات نہیں ہے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسٹ انڈیز نے آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور یہ فیصلہ ان کے حق میں بہتر نہیں ہوا پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہو رہی ہے
28 اوور میں 72 پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں
 
mfdarvesh

محفلین
پاکستان کی پرفارمنس تو بہت اچھی جارہی ہے، ابھی ابھی کامران نے ایک سٹمپ مس کیا ہے
 
Top