کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں نے پہلے ہی کہا تھا اگر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی جائے گی تو بہتر رہے گا لیکن بنگلہ دیش نے میری ایک نا سنی
اب 261 پر 6 آؤٹ ہیں 44۔3 اوور میں
 

شمشاد

لائبریرین
میں ابھی شیخ حسینہ واجد کو فون کرتا ہوں کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے خرم کی بات کیوں نہیں مانی۔

ویسے ان کی ٹیم بُرا نہیں کھیلی۔ اتنے بڑے ہدف کے سامنے اتنا اسکور کر لینا بڑی بات ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
283 اسکور، 9 آؤٹ پر بنگلہ دیش کی اننگ ختم ہوئی۔
اچھا کھیلے ہیں۔ ہارے تو ہیں لیکن لڑ کر ہارے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں ابھی شیخ حسینہ واجد کو فون کرتا ہوں کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے خرم کی بات کیوں نہیں مانی۔

ویسے ان کی ٹیم بُرا نہیں کھیلی۔ اتنے بڑے ہدف کے سامنے اتنا اسکور کر لینا بڑی بات ہے۔

اچھا کھیلی ہے اس میں کوئی شک نہیں
لیکن یہ بے وقوفی ہے کہ ٹاس جیٹ کر اتنی اچھی بیٹنگ سائیڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دینا خیر جو ہو گیا سو ہو گیا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
283 اسکور، 9 آؤٹ پر بنگلہ دیش کی اننگ ختم ہوئی۔
اچھا کھیلے ہیں۔ ہارے تو ہیں لیکن لڑ کر ہارے ہیں۔

بنگلہ دیشی کھیلاری میچ پہلے ہی ہارچکے تھے انھوں نے جیتنے کی کوشش ہی نہیں کی بس ہار کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرتے رہے اور جس میں کامیاب ہوگے
میرا خیال تھا کم از کم 3 سو سکور کرتے تو زیادہ اچھا ہوتا لیکن اس کوشش سے بھی باقی ٹیموں پر بہت اثر پڑے گا
 

شمشاد

لائبریرین
آج ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں کینا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

کینا کی ٹیم 5۔23 اوور میں 69 اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے 8 اوور میں 72 اسکور بغیر کسی نقصان کے میچ بڑے آرام سے دس وکٹوں سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ہی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا اور کینڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 332 اسکور بنائے جبکہ ان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

کینڈا کی ٹیم 5۔36 اوور میں 122 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح سری لنکا 210 اسکور سے جیت گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بتایا تو تھا کہ دفر والوں نے وہ سائیٹ ہی بلاک کر دی ہے۔

یہ تو گھر آ کر دیکھ کر سب لکھا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top