کل انگلینڈ کو تو دن میں تارے دکھا دیے نیدرلینڈز نے (واضح رہے کہ نیدرلینڈز نے دن میں بیٹنگ کی تھی ) اس پر سہاگہ انگلینڈ کی فیلڈنگ۔ اگر 27 فروری کو بھارت کے خلاف اسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو بھارت انگلینڈ کو بنگلہ دیش سے بھی بری شکست دے گا۔ البتہ نیدرلینڈز اپنی کارکردگی ایک مرتبہ پھر دہرا دے تو اگلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو زیر کر سکتا ہے۔
کینیا کو آسان سمجھنا بھی بے وقوفی ہوگی کھیل تو کینیا بھی بہت اچھا پیش کرتے ہیں اگر پاکستان نے اس کو کمزور سمجھا تو وہ بھی نیدرلینڈز کی طرح کچھ بھی کر سکتی ہے
لیکن جہاں تک پاکستانی سپن بولنگ کی بات ہے تو اس کے آگے کوئی بھی بیٹنگ لائن خاموش ہو سکتی ہے میچ میں کچھ ہی دیر باقی ہے یعنی تین گھنٹے اور کچھ منٹ باقی ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
پاکستان ٹاس جیت چکا ہے اور پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے میرے خیال سے یہ ایک اچھا فیصلہ ہے اور امید ہے پاکستان اس سے فائدہ بھی اٹھائے گا پاکستان کو کوشش کرنی چاہے زیادہ سے زیادہ سکور کرنے کی
پاکستانی ٹیم میں ہیں
محمد حفیظ، احمد شہزاد، کامران اکمل ، یونس خان ،عمر اکمل ، مصباح الحق ، شاہد آفریدی، عبدالرازاق ، عمر گل ، شیعب اختر اور عبدالرحمان
ایک اور اوور میڈن ہوگیا ہے
ویسم اکرم کا کہنا ہے کہ وکٹ پر کچھ گراس ہے اور بال بھی سونگ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شروع کے اوور میں مشکل پیش آئے گی جو کہ چار اوور مین نظر بھی آ رہا ہے