کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

شمشاد

لائبریرین
پانچویں دن کھانے کے وقفے تک انڈیا نے 142 اسکور بنائے تھے اور اسکے دو کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔ دوسرے آؤٹ‌ ہونے والے کھلاڑی ٹنڈولکر جو 13 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ‌ ہوئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کھانے کے وقفے سے چند گیندیں پہلے تک انڈیا نے 210 اسکور حاصل کیے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔
 

فہیم

لائبریرین
چلیں میچ آخر کار ڈرا ہوا

مین آف دی میچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دس دفعہ ڈولکر
مین آف دی سیریز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بریٹ لی
 

حسن علوی

محفلین
میچ کے پانچویں اور آخری روز کے اختتام پر انڈیا نے 269 رنز اسکور کیئے جبکہ اسکے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس اننگز میں وریندر سہواگ نے شاندار 151 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔
بریٹ لی اور مِچل جانسن نے دو دو جبکہ اینڈریو سائمنڈز اور بریڈ ہاگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اور یوں آسٹریلیا نے چار میچوں کی یہ ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیت لی۔
 
Top