کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کی ہارنے والے صورتحال تو نہیں تھی۔ میرے خیال میں انڈیا کے بلے بازوں نے اسے بہت آسان لیا کہ میچ تو ڈرا ہو جائے گے اور اسی چکر میں ہار گئے۔
 

فہیم

لائبریرین
انڈین کرکٹ بورڈ اس ہار پر چیخ اٹھا ہے
اس کا کہنا ہے کہ انڈیا کی ہار کی بڑی وجہ ناقص امپائرنگ بھی ہے۔

انھوں نے اسٹیو بکنر اور نابینا
اور
مارک بینسن کو بھینگا امپائر کرار دیا ہے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بھی امپائرنگ کا معیار کافی پست رہا تھا۔
اور اس کے بعد سابق اسڑیلوی کپتان اسٹیوا کا بیان آیا تھا کہ
نیوٹرل امپائرنگ کے اصول کو بھلاتے ہوئے اس میچ میں سائمن ٹفل سے امپائرنگ کرانی چاہے تھی
کیوں کے سائمن ٹفل آئی سی سی کے پہلے نمبر کے امپائر ہیں۔
اور اہم میچوں میں انھیں سے امپائرنگ کرانا چاہیے


لیکن شاید اسٹیوا یہ بھول گئے تھے
کہ آئی سی سی رینکنگ میں
دوسرے نمبر کے امپائر
مارک بینسن
اور تیسرے نمبر کے
اسٹیو بکنر ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
انڈین کرکٹ بورڈ نے ہربھجن پر تین ٹیسٹ میچ کی پابندی پر بطور احتجاج آسٹریلیا کا دورہ معطل کر دیا ہے۔

اب آئندہ آسٹریلیا اور انڈیا کا مقابلہ مستقبل قریب تو کیا بعید میں بھی ہوتا نظر نہیں آتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کے آج کے بیان سے لگتا ہے کہ تیسرا ٹیسٹ میچ اپنے مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 16 جنوری کو آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ پرتھ میں شروع ہوا۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 297 اسکور بنائے۔
ڈریوڈ 93 اور ٹنڈولکر نے 71 اسکور بنائے، باقی کوئی بھی کھلاڑی نمایاں اسکور نہ کر سکا۔
ابھی دھونی اور پٹھان کریز پر موجود ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو انڈیا نے کمال کر دیا۔ آسڑیلیا کی پوری ٹیم کو 212 پر آؤٹ کر دیا۔ اسطرح ان کو پہلی اننگ میں 88 اسکور کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگ میں انڈیا نے 52 رن بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ‌ہے۔

انیل کمبلے کی ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں پوری ہوئیں۔ اسطرح وہ 600 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کے مڈل آرڈر بری طرح ناکام، کوئی بھی کلاڑی نصف سنچری اسکور نہیں کر سکا۔ صرف لکھشمن 69 پر کھیل رہے ہیں۔

271 پر 8 آؤٹ ہیں۔ اس وقت مجموعی برتری 389 اسکور کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور 294 پر سب آؤٹ، لکھشمن کا ذاتی اسکور 79
مجموعی برتری 412 اسکور
ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔ آج بھی ابھی 17 اوور کا کھیل باقی ہے۔
انڈیا کے جیتنے کی پوری پوری امید ہے۔
لیکن مخالف ٹیم بھی آسٹریلیا کی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
 
آسٹریلیا نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز شروع کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے تقصان پر 57 رنز بنائے ہیں۔ ایسا لگتا ہے بھارت یہ میچ با آسانی جیت جائے گا۔ آسٹریلیا لگاتار سترہواں ٹیسٹ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔ لیکن شاید اس کا یہ خواب پورا نہیں ہوسکے گا!
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا 63 کے اسکور پر دو آؤٹ۔

انڈیا کی کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے۔

شعیب بھائی آج ابھی 4 اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
جب تک پونٹنگ اور وکٹ کا بخار مائیک ہسی وکٹ پر ہیں
میں تو یہی کہوں گا کہ میچ آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہے
 

حسن علوی

محفلین
اسکے علاوہ ابھی مائیکل کلارک، اینڈریو سائیمنڈز اور ایڈم گلکرسٹ بھی ہیں تو یوں کہیئے کہ میچ میں ابھی دیکھنے کو بہت کچھ باقی ھے اور ابھی سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سارےکھلاڑی پہلی اننگ میں بھی تو موجود تھے، اب کیا وہ خاص کُشتہ کھا کر آئیں گے؟
 
Top