کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

محمد وارث

لائبریرین
انڈیا کی میچ پر گرفت مضبوط ہے، انہیں یہاں سے میچ ہارنا نہیں چاہیئے تا کہ دنیائے کرکٹ کو ایک بار پھر یاد دلایا جائے کہ آسٹریلیا بھی قابلِ تسخیر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
159 پر 4 آؤٹ ہو گئے ہیں۔
فہیم پونٹنگ اور وکٹ کا بخار مائیک ہسی دونوں آؤٹ‌ہو گئے اور کوئی بھی نصف سنچری نہ بنا سکا۔
انڈیا کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آخرکار انڈیا نے آسٹریلیا کا بخار اتار ہی دیا۔
انڈیا تیسرا ٹیسٹ میچ جیت گیا۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسرے اننگ میں 340 اسکور بنائے۔ اس کے باوجود 72 اسکور سے ہار گئے۔

پٹھان مین آف دی میچ۔
 

حسن علوی

محفلین
بھارتی ٹیم نے بہت ہی اچھا کھیل پیش کیا، سیریز تو پہلے ہی ار چکے تھے مگر اس میچ میں وہ پورے جوش جذبے کے ساتھ کھیلے۔ انڈین ٹیم یقینً مبارکباد کی مستحق ھے۔
 

الف عین

لائبریرین
پرتھ پر پہلی ایشیائی ٹیم کی فتح۔۔۔ہندوستانیوں کو بالخصوص اور ایشیائیوں کو بھی مبارک ہو۔۔۔
آستریلیہ کے غبارے میں کچھ پِن چبھونے کی ضرورت تھی۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 24 جنوری آسڑیلیا اور انڈیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں شروع ہوا۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
انڈیا کے دو کھلاڑی، عرفان پٹھان اور راہول ڈریوڈ بالترتیب 9 اور 18 کے اسکور پر آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔
اس وقت شیواگ اور ٹنڈولکر کریز پر موجود ہیں۔ شیواگ کا انفرادی اسکور 49 ہے جبکہ ٹنڈولکر نے ابھی کھاتہ نہیں کھولا۔

ٹنڈولکر کی خاص بات کہ کل بریطانیہ کے وزیر اعظم نے ٹنڈولکر کو کرکٹ میں نمایاں حیثیت کی بنا پر " سر " کا خطاب دینے کی سفارش کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کے اختتام پر انڈیا کا مجموعی اسکور 309 اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے۔
ٹنڈولکر کا ذاتی اسکور 124۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کھانے کے وقفے سے تھوڑا پہلے تک انڈیا نے 402 اسکور بنائے تھے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
ٹنڈولکر 153 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کے اختتام پر انڈیا کا مجموعی اسکور 526، سب کھلاڑی آؤٹ
جواب میں میزبان ٹیم نے 62 اسکور بنائے تھے اور ان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ‌ نہیں ہوا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 158 اسکور بنائے ہیں۔
امکان ہے کہ یہ میچ ڈرا ہو جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 322 اسکور بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چوتھے دن کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے 425 اسکور بنائے تھے۔ آؤٹ‌ وہی تین۔
پونٹنگ 124 اور کلارک 91، ان دونوں کی شراکت 184
یہ میچ تو گا ڈرا۔

آسڑیلیا سیریز جیت جائے گا۔
 

حسن علوی

محفلین
ہیڈن، پونٹنگ اور کلارک کی طرف سے شاندار سینچریوں نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا اور اب چوتھے دن کے اختتام پر انڈیا کا مجموعی اسکور 45 ایک کھلاڑی کے نقصان پر۔
آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عرفان پٹھان اور کریز پر موجود ہیں سہواگ جو 31 کے انفرادی اسکور پر کھیل رھے ہیں اور دوسری جانب راہول ڈریوڈ نے 11 رنز بنا رکھے ہیں اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
امید کی جا رہی ھے کہہ یہ میچ نتجہ خیز ثابت نہیں ہوگا جبکہ دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان رِکی پونٹنگ کا یہ کہنا ھے کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اس میچ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
جونہی پانچویں دن کا کھیل دوبارہ شروع ہوگا ہم آپکو واپس ایڈلیڈ- آسٹریلیا لیئے چلیں گے۔ تب تک کے لیئے اجازت دیجیئے۔
اللہ نگہبان۔
 
Top