کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

شمشاد

لائبریرین
دانش کنیریا کی پہلی کامیابی
دھونی آؤٹ 57 کے انفرادی اسکور پر
پارٹنرشپ 115 اسکور
مجموعی اسکور 208

اور اب آئے ہیں انیل کمبلے
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کے کھیل کا اختتام
انڈیا کا مجموعی اسکور 228 چھ وکٹوں پر
آج کے کھیل کی خصوصی بات دھونی اور لکشمن کی نصف سنچریاں
 

حسن علوی

محفلین
ہدف تو پورا کر ہی چکے ہیں۔ اب دیکھیئے کل کیا ہوتا ھے؟
ویسے کوشش کرنی چاہیئے کہ کم سے کم 'لیڈ' حاصل ہو بھارت کو، کل صبح اگر شعیب بھائی اچھی باؤلنگ کر گئے تو حالات سازگار ہو سکتے ہیں:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
دانش کنیریا کو خان نے چھکا مارا تو اگلی ہی بال پر دانش نے اسے آؤٹ‌ کر کے بدلہ لے لیا۔

276 پر 9 آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
اور اگلی بال پر دانش نے مزید غصہ نکالا کہ دسویں کھلاڑی کو بھی آؤٹ‌کر دیا۔
276 پر تمام کھلاڑی آؤٹ
انڈیا کو پہلی اننگ میں 45 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ سیشن تو پاکستان کے نام رہا جس میں انہوں نے انڈیا کی 4 وکٹیں لیں اور خود کوئی وکٹ نہیں دی۔

کمنٹیٹر کہہ رہا ہے کہ انڈیا کو چوتھی انگنز میں مشکل پیش آئے گی کیونکہ وکٹ سسٹ ہو رہی ہے اور باؤنس ختم ہوتا جا رہا ہے۔

کیا کوئی مجھے بتائے گا کہ ایسا کیوں ہے کیونکہ شاید ایسی وکٹ دانش کے لیے اچھی ہو مگر باقی فاسٹ باؤلرز کے لیے بیکار ہو گی کیونکہ سست ہے اور بغیر باؤنس کے ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستان نے اپنا پہلا ہدف تو بخیر و عافیت حاصل کر لیا ہے یعنی انڈیا کی پہلی اننگز کی برتری بغیر کسی نقصاں کے پوری کر لی ہے اب اگر پاکستان 300 سے اوپر برتری حاصل کر لے تو میچ جیت جائیں گے انشاءاللہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دوسرا سیشن بھی پاکستان کے نام رہا تھا لیکن ایک دفعہ پھر 'کاغذی شیروں' نے پاکستان کو مصیبت میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر یونس خان، محمد یوسف اور شیعب ملک نے۔ ابھی صرف 116 رنز کی برتری ہوئی ہے اور پانچ وکٹیں گر چکی ہیں۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سیشن تو پاکستان کے نام رہا جس میں انہوں نے انڈیا کی 4 وکٹیں لیں اور خود کوئی وکٹ نہیں دی۔

کمنٹیٹر کہہ رہا ہے کہ انڈیا کو چوتھی انگنز میں مشکل پیش آئے گی کیونکہ وکٹ سسٹ ہو رہی ہے اور باؤنس ختم ہوتا جا رہا ہے۔

کیا کوئی مجھے بتائے گا کہ ایسا کیوں ہے کیونکہ شاید ایسی وکٹ دانش کے لیے اچھی ہو مگر باقی فاسٹ باؤلرز کے لیے بیکار ہو گی کیونکہ سست ہے اور بغیر باؤنس کے ہے؟

وہ اس لیے کہ وکٹ اب وقت کے ساتھ ساتھ مردہ ہوتی جا رہی ہے۔ فاسٹ بال کو جب باؤنس نہیں ملے گا تو بال کی رفتار ٹپہ کھانے کے بعد آہستہ ہو جائے گی اور بیٹسمیں کو کھیلنے میں آسانی ہو گی۔ جبکہ سپن میں ایسی کوئی بات نہیں ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجموعی اسکور 212
برتری 167 اسکور
5 ہی آؤٹ ‌ہیں
آج کےکھیل کی خاص بات سلمان بٹ کے 67 اسکور ہیں
ابھی مصباح (29) اور کامران اکمل (21) کریز پر ہیں۔

اگر کل چائے کے وقفے تک 300 کی برتری حاصل کر لیں تو میچ جیتنے کی امید کی جا سکتی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
یونس خان نے کہا ہے کہ اگر 300 پلس سکور کی لیڈ ہو جائے تو پاکستان میچ جیت سکتا ہے۔ اللہ پاک زبان مبارک کرے اب یونس بھائی کی۔ انشاءاللہ۔ کل لنچ کے بعد تک تو کھیلنا ہی چاہیے پاکستان کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
گنگولی نے ایک ہی اوور میں دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔ مصباح اور سمیع کی۔

پاکستان دوسری اننگ مجموعی اسکور 247
انڈیا پر برتری 202 اسکور
انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے صرف 203 اسکور کی ضرورت ہے اور ابھی تقریباً دو دن باقی ہیں۔
اگر انہوں نے جلد باری نہ کی تو آرام سے میچ جیت سکتے ہیں۔
 
Top