سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 10 (12 جولائی 2021)

زیک

مسافر
شخصیات کا انتخاب مکمل طور پر شخصیت سوچنے والے پر رہا ہے عثمان بھائی۔ اس میں ماڈریٹرز کی دخل اندازی نہیں ہوتی۔
لیکن اگر پھر بھی اس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تو اس بارے غور کیا جا سکتا ہے۔ اور شخصیت منتخب کرنے کے لئے کچھ شعبے مختص کئے جا سکتے ہیں۔ یا جیسے باقی احباب مشورہ دیں۔
شعبے ضروری نہیں لیکن یہ اہم ہے کہ شخصیت معروف ہو۔ اس کا آسان ترین ٹیسٹ یہ ہے کہ انگریزی وکیپیڈیا پر اس شخصیت کا تفصیلی صفحہ ہو۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پینل والے بھائی اب اپنی چوٹیں سہلا رہے ہیں، اس دن کے ٹی ٹونٹی کے بعد مفتی صاحب نے ہاتھ دکھا دیا۔

چونکہ موجودہ کسوٹی، وکی پیڈیا کھول کر کھل کھیلی جاتی ہے، مہمان بھی اپنی شخصیت کی تفصیلات وہیں سے کشید کرتے ہیں اور پینل والے بھی جوابات کی روشنی میں وکی پیڈیا ہی کی تلاشی لیتے ہیں سو مفتی صاحب نے دایاں دکھا کر بایاں دے مارا اور ایسے شخصیت ڈھونڈ لائے جس کا سنا ہے وکی پیڈیا پر ذکر تک نہیں، کسی نے خاک بوجھنا تھا۔

خیر۔۔۔۔۔۔۔خوب رہی۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شعبے ضروری نہیں لیکن یہ اہم ہے کہ شخصیت معروف ہو۔ اس کا آسان ترین ٹیسٹ یہ ہے کہ انگریزی وکیپیڈیا پر اس شخصیت کا تفصیلی صفحہ ہو۔
بہتر۔
اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔ سید عمران محترم ہی بہتر بتا پائیں گے کہ کس وجہ سے اس شخصیت کو مشہور و معروف سمجھا۔اور یہ صبح ہی ممکن ہے کیونکہ فی الوقت تو اپنی جیت پر خوش ہو رہے ہوں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھیں بھئی ... شخصیت ایسی ہونی چاہیے کہ پوچھنے کے لیے ویکیپیڈیا کی ضرورت ہو نہ بوجھنے کے لیے ... مشاہیر کی کوئی کمی تھوڑی ہے.
میں تو خیر پہلے ہی ہار مان چکا تھا شاید 15ویں 16ویں سوال کے آس پاس
 

سید عمران

محفلین
انڈیا میں بڑے پیمانے پہ سوجوک پر کام ہورہا ہے...
یوٹیوب پر sujok لکھ کر سرچ کریں اور دیکھیں کس پیمانے پر لوگ اس شعبہ سے وابسطہ ہیں...
اگر کسی شے کا علم نہیں تو اپنی لاعلمی کو اوٹ پٹانگ کا عنوان نہیں دیا جاسکتا...
ورنہ ایک عظیم باب کھل جائے گا...
بہرحال پروفیسر پارک ان کئی شخصیات سے زیادہ مشہور ہیں جن کا تذکرہ ہم کرتے ہیں...
Isa international sujok association
یہ بھارت میں بڑا کام کررہی ہے...
اسی طرح روس ماسکو میں بھی پروفیسر پارک نے بہت کام کیا اور وہیں فوت ہوئے...
ہم قریبا تین چار سال سے مریضوں کو سوجوک تھراپی دے رہے ہیں محفل پر یہ بات ڈاکٹر عاطف ملک، تابش بھائی اور محمد احمد بھائی جانتے ہیں...
وکی پیڈیا ہر مرض کی واحد دوا نہیں. گوگل پر یو ٹیوب پر علی بابا ہر ایمزان پر انڈیا مارٹ پر کہیں بھی sujok لکھ کر دیکھیں اور دیکھیں کہ اج تک کچھ لوگ کتنی مشہور باتیں نہیں جانتے جنہیں لاکھوں لوگ جانتے ہیں...
جی ہاں سوجوک تھراپی میں چوٹیں سہلانے کا شافی و کافی علاج موجود ہے...
ابھی ہمارے تھیلے میں ایسے کئی چمتکار ہیں جو ہاہاکار مچادیں!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وارث بھائی کے کہنے پر ایک بار تو ہم بھی سوچ میں پڑ گئے کہ اگر محترم نے آ کر کہہ دیا کہ انھوں نے بھی یہ نام پہلی بار سنا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکر ہے بچت ہو گئی۔ :ROFLMAO:
 

سید عمران

محفلین
قبلہ ویکیپیڈیا تو بطور استعارہ لکھا تھا ...
باقی انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے تو بہت کچھ سامنے آ سکتا، مگر وہ سب پوچھا تھوڑی جا سکتا ہے یہاں :)
لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پارک غیر معروف ہے...
حیرت ہے یہاں تو ایک صاحب ایکوپریشر ہی نہیں جانتے...
جب شعبہ ہی نہیں جانتے تو بانی تو گیا تیل لینے!!!
 

سید عمران

محفلین
بہتر۔
اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔ سید عمران محترم ہی بہتر بتا پائیں گے کہ کس وجہ سے اس شخصیت کو مشہور و معروف سمجھا۔اور یہ صبح ہی ممکن ہے کیونکہ فی الوقت تو اپنی جیت پر خوش ہو رہے ہوں گے۔
اب وجہ پتا چل گئی ناں!!!
 
لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پارک غیر معروف ہے...
حیرت ہے یہاں تو ایک صاحب ایکوپریشر ہی نہیں جانتے...
جب شعبہ ہی نہیں جانتے تو بانی تو گیا تیل لینے!!!
دو صاحبان
کیونکہ آج سے پہلے ہم نے بھی صرف ایکیو پنکچر کا ہی سنا تھا، جس میں ڈھیر ساری سوئیاں چبھوئی جاتی ہیں.

ویسے ہم نے تو کوئی پھڈا نہیں ڈالا، خاموشی سے ہار مان لی تھی :)
 

سید عمران

محفلین
وارث بھائی کے کہنے پر ایک بار تو ہم بھی سوچ میں پڑ گئے کہ اگر محترم نے آ کر کہہ دیا کہ انھوں نے بھی یہ نام پہلی بار سنا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکر ہے بچت ہو گئی۔ :ROFLMAO:
آج تو وارث بھائی کو بھی نئی نئی معلومات ملیں...
شکریہ ہمارا!!!
:):):)
 

سید عمران

محفلین
جی ہمیں تو تسلی تھی پہلے بھی۔ لیکن ضرورت یہ تھی کہ وجہ آپ کی زبانی ارشاد ہو تا کہ بطور سند بوقت ضرورت کام آتی۔
اب یہ ارشاد فریم کروائیں اور بڑے بڑے قابل قدر محفلین کے اعترافات بھی...
کیوں کیسا لگا میرا مجاک!!!
:LOL::LOL::LOL:
 
Top