سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 12 ( 14 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپس میں نمٹ کر مکالمہ میں جواب بھیج دیجئیے گا۔ بلکہ اگر مزید سوچ بچار نہیں کرنی ہو گی تو یہاں بھی جواب دے سکتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال 1: زندہ؟
جواب : جی ہاں
سوال 2 : مرد؟
جواب : جی ہاں
سوال 3: کیا اُن کا تعلق ایشیا سے ہے؟
جواب :جی نہیں
سوال 4 : یورپ سے تعلق ہے؟
جواب :نہیں یورپ سے بھی نہیں ۔
سوال 5 :افریقہ سے تعلق ہے؟
جواب :نہیں ۔
سوال 6 : براعظم شمالی امریکہ سے تعلق ہے؟
جواب : جی ہاں
سوال 7 :وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب: نہیں-سیاست تو نہیں
سوال 8 :کیا وجہ شہرت سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان ہے؟
جواب :نہیں سائنس اور ٹیکنالوجی بھی نہیں ۔
سوال 9 : کیا وجہ شہرت شوبز میں ہے؟
جواب : جی نہیں
سوال 10 : کیا وجہ شہرت کھیل ہے؟
جواب :نہیں
کھلنڈرے مزاج کے حامل نہیں !
سوال 11 : کیا academia سے تعلق ہے یا public intellectual ہیں؟
جواب :اکیڈمیا نہیں اور انٹیلیکچؤل بھی نہیں ۔
سوال 12: وجۂ شہرت ادیب ہونا ہے؟
جواب :نہیں ۔ ایسا بھی نہیں ۔
سوال 13 :وجۂ شہرت کاروبار ہے؟
جواب : نہیں
سوال 14 : کیا تعلق ریاست ہائے متحدہ امریکا سے ہے؟
جواب : جی ہاں
سوال 15 : کیا شخصیت ریاست کی طرف سے تفویض کردہ کسی عہدہ یا ذمہ داری کی حامل رہی ہے؟
جواب : جی ہاں
سوال 16 : کیا ان کا تعلق فوج سے ہے؟
جواب :جی ہاں ۔
سوال 17 : کیا شخصیت ۱۹۹۲ کے بعد حاضر سروس رہی ہے؟
جواب :نہیں ۔
سوال 18 :1992 سے پہلے بطور فوجی کسی جنگ میں حصہ لیا؟
جواب : جی ہاں بالکل لیا ۔ بلکہ ۔۔۔۔۔۔
سوال 19: کیا وہ کسی سویلین ادارے کے سربراہ رہے؟
جواب : شاید ہاں مناسب لگ رہا ہے
سوال 19: جس جنگ میں شخصیت نے حصہ لیا اس کا تھیئٹر مشرق بعید میں تھا؟
جواب: جی ہاں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں ایک بہت خفیف سا اشارہ دیتا ہوں جو پرانے محفلین کے لیے کسی دور دراز کی حد تک کارگر ہو گا وہ بھی یاد داشت کی بنیاد پر ۔ شاید زیک اور عثمان سمجھ پائیں خصوصا
زیک ۔
واضح رہے یہ مراسلہ خود کوئی اشارہ نہیں ۔ بس دلچسپی کی غرض سے لکھا ہے ۔
کیا خیال ہے ؟
مجھے افسوس یوں ہے کہ ان کے بہت سے سوال ضائع ہوئے لیکن یہ منڈلا شاید شخصیت کے ارد گرد رہے ہوں ۔
اور شاید شخصیتوں کا جھمگٹا کنفیوز کر رہا ہے کیوں کہ سوال ایک ہے ۔
ویسے میرے پاس ٹائم کچھ کم نہیں ۔ اور چائے کا دل پھر سے چاہ رہا ہے ۔
 
عثمان

محفلین

ٹھیک ہے۔ ہمارے تُکوں کی فہرست خالی ہوچکی ہے۔
مہیا کیجیے اشارہ۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زیک کی گزشتہ برسوں میں تبدیل کی گئی ایک ڈسپلے تصویر اس شخصیت کے ایک "بہت نمایاں پہلو" سے میچ کرتی ہے ۔ آپ کو شاید یاد ہو لیکن زیک کو یقینا یاد ہونی چاہیئے ۔
 
عثمان

محفلین
زیک کی گزشتہ برسوں میں تبدیل کی گئی ایک ڈسپلے تصویر اس شخصیت کے ایک "بہت نمایاں پہلو" سے میچ کرتی ہے ۔ آپ کو شاید یاد ہو لیکن زیک کو یقینا یاد ہونی چاہیئے ۔
یہ تو آپ نے ہمیں ایک اور کسوٹی پر لگا دیا۔
بہرحال کوشش کرتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ اور زیک غور کریں جب تک میں چائے بناتا ہوں ۔ اور یہ بات بھی کہ یہ پہلو شخصیت کا بہت نمایاں پہلو ہے فوجی پروفائل سے ہٹ کر بھی ۔
میں 300 سیکنڈ میں آیا ۔
 
عثمان

محفلین
ایک اندازہ لگایا ہے۔ اگرچہ اس سے بھی پوری ایک فوج برآمد ہوتی ہے۔
میں اب ایک گھنٹے کے لیے مصروف ہوں۔
 
Top