سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رات کو تو میں سونے چلا جاتا ہوں، اب دن کو کہاں جا کر گر پڑوں؟
باقی باتوں کا جواب بعد میں۔۔۔
اس جملے کا تو سواد ہی آ گیا وقار بھائی

میں اپنے آپ سے پیچھا چھڑا کے
نکل جاؤں کہیں رسی تڑا کے

قدم آخر اٹھانا ہی پڑے گا
نہیں تو گر پڑوں گا ڈگمگا کے
 

علی وقار

محفلین
باقی باتوں کا جواب بعد میں۔۔۔
اس جملے کا تو سواد ہی آ گیا وقار بھائی

میں اپنے آپ سے پیچھا چھڑا کے
نکل جاؤں کہیں رسی تڑا کے

قدم آخر اٹھانا ہی پڑے گا
نہیں تو گر پڑوں گا ڈگمگا کے
رسی تڑا کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا سمجھ لیا ہمیں دادی اماں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رسی تڑا کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا سمجھ لیا ہمیں دادی اماں؟
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

وقار بھائی ہی سمجھا ہے۔۔۔ اور کیا سمجھنا تھا۔ غور کیجئیے اپنے آپ سے رسی تڑانا لکھا ہے۔۔۔ کوئی اور گستاخی ہم کر سکتے ہیں بھلا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے نورجہاں یاد آگئیں آپ کی کیفیت اس سے زیادہ نہیں بس 180 ڈگری کا فرق ہے :)
دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر ترا وعدہِ شب یاد آیا

ہمیں تو اس ذکر سے اسد امانت علی خان یاد آئے

کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا

اب دیکھئیے سید عاطف علی بھائی کو کیا یاد آتا ہے۔
 

زیک

مسافر
ایک غیر ملکی کے لیے یہ ایوارڈز پانا اور بھی مشکل تھا خاص طور پر ایک ایسے ملک میں، جہاں کسی کا یہودی ہونا بھی جرم تصور کیا جاتا ہو۔
۱- وکیپیڈیا اور دیگر انٹرنیٹ کے مطابق پاکستانی شہری تھے۔
۲۔ یہودی ہونے کا ذکر کہاں سے آیا؟ موصوف یہودی نہیں تھے۔
 

زیک

مسافر
یہ شخصیت سیدھے سیدھے پاکستانی ہیں۔ یورپ اور سائبیریا سے تعلق ثانوی ہے۔ اس کا تذکرہ بعد کی وضاحتوں میں ہونا چاہیے تھا۔
یہ لیں ایک ایکشن ایبل آئٹم گُلِ یاسمیں

پہلے ایک کسوٹی میں محمد اسد پاکستانی تھے۔ اس کے بعد علی وقار ہی سے ڈسکشن میں روتھ فاؤ کے پاکستانی ہونے پر بھی بات ہوئی تھی۔ اس سٹینڈرڈ کے تحت تورووچ بھی یقیناً پاکستانی تھے
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
معروف ہونے کا معیار کیا ہونا چاہیئے یہ طے کر کے اپلائی کرنا مشکل ہے۔ ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ محفل صرف پاکستانی نہیں ہے لیکن یہاں دنیا بھر سے اردو بولنے والے آتے ہیں۔ لہذا شخصیت کی عالمگیری شہرت ہونی چاہیئے۔
 

زیک

مسافر
ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ موصوف نے پولینڈ میں کچھ نہ کیا حالانکہ اس کی تفصیل موجود ہے
نہ صرف اس کی کوئی تفصیل موجود نہیں بلکہ اعتراض ہی یہ نہ تھا۔ اعتراض یہ تھا کہ ان کی وجۂ شہرت محض پاکستان سے ہے ورنہ کوئی بھی ان کا نام بھی نہ جانتا جبکہ آپ نے یہ امپریشن دینے کی کوشش کی تھی کہ وسطی و مغربی یورپ میں کام بھی شہرت کا باعث تھا۔
سب سے زیادہ حیرت اس اعتراض پر ہوئی کہ ان کو عبدالسلام ایوارڈ کیوں دیا گیا؟ اس پر حیرت بھی بنتی ہے کہ اس کا جواب تو ہم نہیں دے پائیں گے۔ یہ تو موضوعی بحث ہے۔ معروضی معاملہ یہی ہے کہ ان کو ایوارڈ دیا گیا۔ کیوں دیا گیا، کا جواب ہم سے لینا زیادتی ہے۔
یہ سوال اس لئے پوچھا گیا کہ موصوف کے وکیپیڈیا پیج پر کوئی سورس نہیں ہیں اور نہ ہی ایسے کام کا ذکر ہے جس کی وجہ سے ایک معروف بین الاقوامی طبیعیاتی ادارہ انہیں کوئی ایوارڈ دے۔
 

زیک

مسافر
کراچی میں گورا قبرستان (کرسچن سمٹری) میں دفن ہونے کا ذکر بھی ہے ۔تو عیسائی ہوں گے ۔
جی ہاں۔ اور ایک اعتراض مجھے یہ بھی ہے اور اس کا اظہار میں کل کی کسوٹی سے پہلے بھی کر چکا ہوں کہ شخصیت سوچنے والے کو وکیپیڈیا یا انٹرنیٹ کے بغیر تمام سوالوں کے جواب خوب معلوم ہونا لازم ہے۔ ایسی شخصیت نہ پوچھیں جس کی تفصیلی معلومات آپ کو ازبر نہ ہوں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ لیں ایک ایکشن ایبل آئٹم گُلِ یاسمیں

پہلے ایک کسوٹی میں محمد اسد پاکستانی تھے۔ اس کے بعد علی وقار ہی سے ڈسکشن میں روتھ فاؤ کے پاکستانی ہونے ہر بھی بات ہوئی تھی۔ اس سٹینڈرڈ کے تحت تورووچ بھی یقیناً پاکستانی تھے
یقیناً پاکستانی تھے لیکن پاکستانی ہونے کا میرے خیال میں سوال نہیں کیا گیا تھا، یہ ہو سکتا ہے کہ آپ لوگوں کو علی بھائی کی وضاحتوں نے بھی شاید الجھا دیا ہو
 

زیک

مسافر
یقیناً پاکستانی تھے لیکن پاکستانی ہونے کا میرے خیال میں سوال نہیں کیا گیا تھا، یہ ہو سکتا ہے کہ آپ لوگوں کو علی بھائی کی وضاحتوں نے بھی شاید الجھا دیا ہو
سوال 5 اور اس کی وضاحتیں پڑھیں۔ پھر علی کا متعدد بار انہیں “غیرملکی” کہنا بھی دیکھیں۔ کافی کلیئر ہے کہ علی کے نزدیک پاکستانی نہ تھے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک بات تو طے ہو گئی کہ ویک میں دو ہی کسوٹیاں ہوا کریں گی۔
باقی باتوں پہ بھی غور کیجئیے۔ شام میں قرارداد کسوٹی پر مل کر دستخط کرتے ہیں۔
 

علی وقار

محفلین
میرے خیال میں کسوٹی کی کل کی گیم کا صدمہ زیک کو کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے اور اوور ری ایکٹ کر گئے ہیں۔ :) کول ڈاؤن پلیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top