سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ہم نے بار بار آنکھیں مل مل کر دیکھا کہ آپ کا مراسلہ ہے یا روؤف بھائی کا۔۔۔

ایسی باتیں تو وہ کرتے ہیں ہمیں ستانے کو۔
واقعی درست کہہ رہے آپ۔۔۔ بہت مزے کی بحث ہوتی ہے اگرچہ یہ بھی ڈر رہتا ہے کہ ہیں تو بڑے بڑے بھائی مگر کوئی ایک دوسرے کی بات دل پہ نہ لے۔ ہار جیت کا کیا ہے، گیم ہی تو ہے۔

میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
 
زیک

مسافر
کچھ تو حل نکالنا ہی ہو گا جس پر سب متفق ہوں۔ اور گیم بھی بہتر ہو جائے۔
ایک تجویز تو عثمان دے چکے ہیں مقام سے متعلق۔ اس پر صحیح عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور تمام کھیلنے والوں کو اس پر متفق ہونا پڑے گا۔

دوسرے یہ کہ جن افراد سے شخصیت کے موزوں ہونے سے متعلق مشورہ مانگا جائے اور موڈریٹر وہ سب غیرمعروف یا underwhelming شخصیت کو رد کرنے میں نہ ہچکچائیں۔ مقصد اچھا کھیل ہے نہ کہ جیتنا۔ جب میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں عثمان اور وارث سے اپنی سوچی شخصیت کے بارے میں رائے مانگی تھی تو میرے ذہن میں دو متبادل نام بھی تھے تاکہ اگر انہیں پہلی شخصیت اس قابل نہ لگے تو کسی اور کے ساتھ گیم کھیلی جا سکے۔

تیسرے یہ کہ بوجھنے والے تو انٹرنیٹ اور وکیپیڈیا پر تلاش کرتے ہی ہیں لیکن پوچھنے والے کو شخصیت سے اتنی زیادہ واقفیت ہونی چاہیئے کہ وہ بغیر گوگل و وکیپیڈیا تمام سوالات کے جواب دے سکے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

ایک ریٹنگ ہونی چاہئیے ۔ سولہ آنے ۔
تیسرے یہ کہ بوجھنے والے تو انٹرنیٹ اور وکیپیڈیا پر تلاش کرتے ہی ہیں لیکن پوچھنے والے کو شخصیت سے اتنی زیادہ واقفیت ہونی چاہیئے کہ وہ بغیر گوگل و وکیپیڈیا تمام سوالات کے جواب دے سکے۔
انٹرنیٹ سے کوئی "معتبر" حوالہ لینا کوئی حرج نہیں ہونا چاہیئے کیوں کہ شخصیت کے پیدائش یا وفات کی تاریخیں وغیرہ اکثر و بیشتر ازبر نہیں ہوتیں ۔ یہ محض سوال کے جواب کو واضح رکھنے کے لیے ہو۔ ورنہ شخصیت تو بہر حال نمایاں ہونی چاہیے ۔
 
میں تو اپنی سابقہ اور متوقع آئندہ غیر حاضری پر معذرت کرنے آیا تھا، مگر یہاں تو بساط ہی الٹی پڑی ہے۔
میری ادنیٰ سی گذارش:
کسوٹی بنیادی طور پر ساٹھ اور ستر کی دہائی کا کھیل تھا، جب معلومات کھوجنی پڑتی تھیں اور یادداشت میں محفوظ رکھنی پڑتی تھیں۔
آج ویکیپیڈیا نے ہر معلومات موبائل کے ٹچ اور ماؤس کے کلک پر لا دھری ہیں۔
دنیا میں بہت سے لوگوں بہت سے کمالات کرتے ہیں، ان کو حکومتی اور غیر حکومتی سطح پر سراہا بھی جاتا ہے۔ یہ سب باتیں سوشل میڈیا پر ریکارڈ بھی ہوجاتی ہیں۔ اس مخصوص میدان سے شغف رکھنے والے افراد کے لئے وہ حضرات معروف بھی ہوتے ہیں لیکن شہرتِ عام ایک دیگر معاملہ ہے۔ اس کی مثال یوں دوں گا کہ آج کے دن میں فارمولہ ون کا چیمپئن کون ہے ؟ میں نہیں جانتا، البتہ میرا بیٹا جسے ریسنگ کا شوق ہے وہ جانتا ہوگا۔ البتہ ایک اوسط معلوماتِ عامہ رکھنے والے فرد کو مارک شومارکر کے بارے میں ضرور معلوم ہوگا۔ اسی طرح میرے بیٹے کو قمر جلالوی کا شائد علم نہ ہو لیکن غالب، میر، اقبال، فراز، فیض کو ضرور جانتا ہو گا۔
قصہ مختصر، کسوٹی کے سوالات کا پیمانہ شہرتِ عام ہونا چاہیئے نا کہ کسی مخصوص فیلڈ میں کمال و ہنر

باقی محترمہ گُلِ یاسمیں سے معذرت کہ بیک وقت دفتری مصروفیت اور کچھ طبیعت کی خرابی کے باعث اس ہفتہ شامل نہیں ہو پاؤں گا، انشااللہ بشرطِ زندگی و صحت اگلے ہفتے سے حاضر ہو جاؤں گا
 
علی وقار

محفلین
آج ویکیپیڈیا نے ہر معلومات موبائل کے ٹچ اور ماؤس کے کلک پر لا دھری ہیں۔
دنیا میں بہت سے لوگوں بہت سے کمالات کرتے ہیں، ان کو حکومتی اور غیر حکومتی سطح پر سراہا بھی جاتا ہے۔ یہ سب باتیں سوشل میڈیا پر ریکارڈ بھی ہوجاتی ہیں۔ اس مخصوص میدان سے شغف رکھنے والے افراد کے لئے وہ حضرات معروف بھی ہوتے ہیں لیکن شہرتِ عام ایک دیگر معاملہ ہے۔ اس کی مثال یوں دوں گا کہ آج کے دن میں فارمولہ ون کا چیمپئن کون ہے ؟ میں نہیں جانتا، البتہ میرا بیٹا جسے ریسنگ کا شوق ہے وہ جانتا ہوگا۔ البتہ ایک اوسط معلوماتِ عامہ رکھنے والے فرد کو مارک شومارکر کے بارے میں ضرور معلوم ہوگا۔ اسی طرح میرے بیٹے کو قمر جلالوی کا شائد علم نہ ہو لیکن غالب، میر، اقبال، فراز، فیض کو ضرور جانتا ہو گا۔
متفق۔ تاہم اتنی سے گزارش ہے کہ اگر ہمیں گوگل اور وکی پیڈیا سے 'کنسلٹ' کرنے کی سہولت میسر ہے تو پھر روایتی طرز کی کسوٹی نہیں کھیلی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو اس کسوٹی کے بوجھنے کے لیے ایک وقت مقرر ہوتا تھا، مثال کے طور پر دس منٹ یا پندرہ منٹ اور انہیں کوئی کتاب وغیرہ دیکھنے کی اجازت بھی نہ ہوتی تھی۔ ہمارے سامنے سب کچھ کھلا پڑا ہے اور وقت کی بھی قید نہیں ہے، اس لیے کسوٹی ہمارے لیے زیادہ آسان ہو چکی ہے بلکہ ضرورت سے زیادہ ہی آسان ہو چکی ہے۔ اگر ہمیں روایتی کسوٹی کی طرز پر کھیلنا ہے تو پھر ہمیں ٹائم باؤنڈ ہو کر کھیلنا چاہیے یعنی کہ شخصیت کافی زیادہ معروف ہو مگر بوجھنے والے کے پاس تیس منٹ سے زیادہ کا وقت نہ ہو۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

عثمان

کھیل کا دورانیہ طے کرنے کی تجویز اچھی ہے۔ طویل کھیل دلچسپی کم کر دیتا ہے۔
 
سپارکو کا نہیں شخصیت کا تو ایئر کرافٹ انڈسٹری بھی "دور" کا تعلق ہوا ۔ویسے سپارکو کی مینوفیکچرنگ فیسلٹی بھی ہے ۔
Established in 1961 to assist development of space science and research in Pakistan, agency started to function only in 1964. It started to import and launch sounding rockets in the early 1960s and attained capability to fabricate rocket motors. However, the agency kept a low profile for initial 30–35 years of its existence with limited progress in field of research and its progress in satellite technology also started relatively late.[5]
میرے بڑے بھائی نے کچھ سال سپارکو میں کام کیا ہے ۔۔۔ وہ حب ریور روڈ پر واقع سپارکو ’’پلانٹ‘‘ پر ہی تعینات تھے ۔۔۔ وہاں خلائی سائنس اور دفاعی نوعیت کا ساز و سامان تیار کیا جاتا ہے، زیادہ تفصیل بیان کرنا شاید مناسب نہ ہو کیونکہ سپارکو خود بھی پابندیوں سے بچنے کے لیے اس کی تشہیر ایک سولین فیسلٹی کے طور پر کرتا ہے۔
خیر ۔۔۔ جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تھا، خدارا ایسی شخصیات کو پوچھا جائے کہ جن کو پوچھنے اور بوجھنے، دونوں کے لیے ویکی پیڈیا کی ضرورت نہ پڑے ۔۔۔
مزید یہ کہ ہم ابھی تک کسوٹی کو شخصیات تک محدود کیے بیٹھے ہیں ۔۔۔ جبکہ اس میں چار شعبے ہوا کرتے تھے۔
 
تیسرے یہ کہ بوجھنے والے تو انٹرنیٹ اور وکیپیڈیا پر تلاش کرتے ہی ہیں
بوجھنے والے بھی اپنی معلومات سے کام چلائیں تو بات ہے ۔۔۔ اگرچہ آن لائن کسوٹی میں اس کی پابندی کروانا مشکل ہے ۔۔۔ پھر بھی اسی لیے میں روز اول سے کہہ رہا ہوں کہ شخصیت ایسی ہو کہ پوچھنے اور بوجھنے دونوں کے لیے ویکی سے (حد سے زیادہ) رجوع نہ کرنا پڑے
 
علی وقار

محفلین
30 منٹ کیا بہت کم نہیں ہیں؟
دیکھیے جب معروف شخصیات (صحیح معنوں میں مقبول شخصیات) کو پوچھنا ٹھہرا تو پھر یہ وقت نہایت مناسب ہے۔ ہم اصل کسوٹی کھیلنا چاہتے ہیں اور وکی پیڈیا اور گوگل وغیرہ سے بھی جان خلاصی چاہتے ہیں تو پھر وقت کی حد بندی بھی تو ہونی چاہیے وگرنہ ہمارا عالم یہ ہو گا کہ شخصیت ماؤزے یا ملکہ الزبتھ ہو، اور ہم تین چار گھنٹے اس کو بوجھنے میں لگا دیں۔ معروف شخصیات کو بوجھنے کے لیے آدھ گھنٹہ کچھ کم وقت تو نہیں۔ ٹائپنگ کی رفتار اور نیٹ کی سست رفتاری کے باعث اسے کچھ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
 
متفق۔ تاہم اتنی سے گزارش ہے کہ اگر ہمیں گوگل اور وکی پیڈیا سے 'کنسلٹ' کرنے کی سہولت میسر ہے تو پھر روایتی طرز کی کسوٹی نہیں کھیلی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو اس کسوٹی کے بوجھنے کے لیے ایک وقت مقرر ہوتا تھا، مثال کے طور پر دس منٹ یا پندرہ منٹ اور انہیں کوئی کتاب وغیرہ دیکھنے کی اجازت بھی نہ ہوتی تھی۔ ہمارے سامنے سب کچھ کھلا پڑا ہے اور وقت کی بھی قید نہیں ہے، اس لیے کسوٹی ہمارے لیے زیادہ آسان ہو چکی ہے بلکہ ضرورت سے زیادہ ہی آسان ہو چکی ہے۔ اگر ہمیں روایتی کسوٹی کی طرز پر کھیلنا ہے تو پھر ہمیں ٹائم باؤنڈ ہو کر کھیلنا چاہیے یعنی کہ شخصیت کافی زیادہ معروف ہو مگر بوجھنے والے کے پاس تیس منٹ سے زیادہ کا وقت نہ ہو۔ :)
میری یاد داشت میں کسوٹی میں وقت کی پابندی نہیں آ رہی، البتہ اس سے ملتے جلتے ایک اور پروگرام "شیشے کا گھر" میں شائد یہ پابندی تھی، جس میں مہمان کو ایک شیشے کے بوتھ میں بٹھا کر ٹیلیفون کے ذریعے سوال جواب ہوتے تھے۔ واللہ عالم!!

البتہ اگر احباب وقت متین کرنا چاہتے ہیں تو کوئی مضا ئقہ بھی نہیں
 
میں آپ کو ایک پروگرام کا لنک بھیجتا ہوں۔
یہ کسوٹی کا نسبتاََ نیا پروگرام تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس میں غازی صلاح الدین نے افتخار عارف کی جگہ لے لی تھی۔ کلاک نظر آئے گی آپ کو۔
 
Top