سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

عثمان

محفلین
میں نے بریک لی ہوئی ہے پھر بھی جواب عرض ہے کہ، جی نہیں۔

کچھ ہمارے قریب بھی کھسک آئیے۔ شمالی امریکا آپ کا فیورٹ ہے شاید! :)

اب میں پورے ایک گھنٹہ اور 15 منٹ بعد حاضر ہوں گا۔ مجھے گھر کے ضروری کام کرنے ہیں۔ سمجھا کیجیے۔
آپ وقت لیجیے۔ اتنی دیر میں آپ کے ساتھ شریک کھیلنے والوں کو جواب دینے کی اجازت ہو تو وہ بتا دیں۔
آپ کے کوائف نامہ تک رسائی نہیں ورنہ مقام جان لیتے۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال 1: زندہ یا مردہ؟
جواب : مردہ۔
سوال 2 : مرد یا عورت؟
جواب : مرد۔
سوال 3: کیا وفات سنہ ٫۱۹۰۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔ وفات سنہ 1900 کے بعد ہوئی۔
سوال 4 :کیا وفات ٫۱۹۵۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 5 :براعظم ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب :جی ہاں۔ تاہم، جہاں وہ پیدا ہوئے، وہ ایشیاء اور یورپ کا سنگم ہے جسے ویکی پیڈیا Eastern Europe/North Asia ظاہر کرتا ہے۔
سوال 6 :وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 7 :وجہ شہرت سائنس کا شعبہ ہے؟
جواب: اُن کا سائنس سے ایک تعلق رہا ہے تاہم یہ اُن کی بنیادی و مرکزی وجہ شہرت نہیں۔
سوال 8 : کیا وجہ شہرت صحافت اور ابلاغ کے شعبہ سے وابستگی ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 9 : کیا ان کے کام اور اقامت کا ایک واضح حصہ روس میں گذرا ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 10 : کیا ان کے کام اور اقامت کا واضح حصہ مغربی یورپ (اٹلی، جرمنی ، سویڈن اور اس کے مغربی ممالک) میں گذرا ہے؟
جواب :جی ہاں۔ اُن کی عملی زندگی کا ایک اہم حصہ یورپ میں بھی گزرا ہے۔ اسے واضح تو بلا شبہ کہا جا سکتا ہے تاہم وہ یورپ سے باہر بھی مقیم رہے اور یہ بھی ان کی عملی زندگی کا ہی حصہ تھا اور ہر دو صورت میں آپ اسے واضح کہہ سکتے ہیں
سوال 11 :کیا ان کی وفات ٫۱۹۹۰ سے قبل ہوئی؟
جواب : جی ہاں
سوال 12: کیا شخصیت حکومتی سطح پر کسی ادارے سے وابستہ رہی ہے؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 13 : کیا جس ادارے سے ان کا تعلق رہا وہ صنعت میں شمار کیا جاتا ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 14 : کیا کسی عالمی ادارے سے ان کا گہرا تعلق رہا ہے؟
جواب: جی نہیں۔ عالمی ادارے سے تعلق نہیں۔
سوال 15 : کیا ان کا تعلق جرمنی سے ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 16 :کیا براعظم شمالی امریکہ میں بھی ان کا کام ہے؟
جواب :جی نہیں
سوال 17 :کیا ڈیزائنگ اور تعمیرات کے کسی شعبے سے تعلق ہے؟
جواب : جی نہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
18۔ جی ہاں۔

یہ ایک اچھا سوال ہے۔ ان کے کیرئیر کا بھی انجینئرنگ سے گہرا تعلق ہے اور انجینئرنگ کے ایک خاص ایریا میں تعلیم کے باعث عملی زندگی میں وہ کامیاب ہوئے۔
صفتِ حاتم طائی نے جاگنے میں ذرا دیر نہ لگائی۔۔۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

علی وقار

محفلین
18۔ جی ہاں۔

یہ ایک اچھا سوال ہے۔ ان کے کیرئیر کا بھی انجینئرنگ سے گہرا تعلق ہے اور انجینئرنگ کے ایک خاص ایریا میں تعلیم کے باعث عملی زندگی میں وہ کامیاب ہوئے۔
سید عاطف علی بھائی کسوٹی فائنل مرحلہ میں ہے۔ اس جواب میں کوئی کمی بیشی کرنا چاہیں، کچھ غلط تو نہیں، نظر ثانی فرمائیے گا۔
 

علی وقار

محفلین
۱۹: کیا اپنے شعبہ کے حوالے سے وہ کوئی معروف کتاب بھی لکھ چکے ہیں؟
19۔ ان پر تو کام ہو چکا ہے اور ڈاکومنٹریز بھی ہیں تاہم ان کی کوئی ذاتی تصنیف نہیں ہے۔ میرے علم میں نہیں۔ میں نے گوگل پر پھر سے دیکھا ہے تب بھی سراغ نہ ملا۔
اس کا جواب ہے،
جی نہیں۔
 
Top