سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال 1: زندہ یا مردہ؟
جواب : مردہ۔
سوال 2 : مرد یا عورت؟
جواب : مرد۔
سوال 3: کیا وفات سنہ ٫۱۹۰۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔ وفات سنہ 1900 کے بعد ہوئی۔
سوال 4 :کیا وفات ٫۱۹۵۰ یا اس کے بعد ہوئی؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 5 :براعظم ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب :جی ہاں۔ تاہم، جہاں وہ پیدا ہوئے، وہ ایشیاء اور یورپ کا سنگم ہے جسے ویکی پیڈیا Eastern Europe/North Asia ظاہر کرتا ہے۔
سوال 6 :وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 7 :وجہ شہرت سائنس کا شعبہ ہے؟
جواب: اُن کا سائنس سے ایک تعلق رہا ہے تاہم یہ اُن کی بنیادی و مرکزی وجہ شہرت نہیں۔
 
علی وقار

محفلین
سائنسدان کا روایتی تصور یہی ہے جیسے فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی وغیرہ سے متعلق ہونا اور تحقیق کرنا، اور اس پر تحقیق کرنا تاہم آپ ان کا تعلق ایک لحاظ سے سائنس کے اطلاقی پہلوؤں اور سائنس کو کسی فیلڈ میں استعمال کرنے سے جوڑ دیں تو یہ ان کی وجہ شہرت سے کافی حد تک قریب بات پہنچ جائے گی، اس لحاظ سے وہ سائنسدان بھی ہوئے۔
 
محمد عبدالرؤوف

مولا، ہتھ ہولا
 
عثمان

محفلین
جی ہاں۔ تاہم، جہاں وہ پیدا ہوئے، وہ ایشیاء اور یورپ کا سنگم ہے جسے ویکی پیڈیا Eastern Europe/North Asia ظاہر کرتا ہے۔
ویکی پیڈیا ترکی کو اس علاقے میں ظاہر نہیں کرتا۔
اگرچہ روایتی طور پر ترکی اور بالخصوص استنبول کو ایشیا اور یورپ کے سنگم پر تصور کیا جاتا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
ویکی پیڈیا ترکی کو اس علاقے میں ظاہر نہیں کرتا۔
اگرچہ روایتی طور پر ترکی اور بالخصوص استنبول کو ایشیا اور یورپ کے سنگم پر تصور کیا جاتا ہے۔
چلیں سائبریا کا علاقہ ہی دیکھ لیجیے۔ اسے ویکی پیڈیا کیا ظاہرکرتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شخصیت کافی پیچیدہ ہے تو اب میں کیا کر سکتا ہوں؟
آپ زیادہ مدد کریں گے تو کہیں عثمان بھائی خود کو نالائق محسوس نہ کرنے لگیں نا۔۔ جبکہ وہ اچھے سے ثابت کر چکے ہیں اپنی ذہانت پچھلی کسوٹیوں میں۔
ٹھیک کہا نا عثمان بھائی :D
 
Top