علی وقار
محفلین
جغرافیہ کا معاملہ تو بالکل واضح ہے کہ وہ سائبریا میں پیدا ہوئے۔ سائبریا ایشیا میں ہے، پھر وہ کسی یورپی ملک میں چلے گئے یعنی کہ وسطی یورپ کے ایک ملک میں، جہاں انہوں نے شہریت لی۔ اس کے بعد وہ مغربی یورپ چلے گئے۔ اس میں کیا ابہام ہے۔ ہاں، وہ کسی اور براعظم بھی جا سکتے ہیں یا گئے ہوں گے اس متعلق سوال نہ آیا اور نہ ہی جواب دیا گیا۔مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم سائنس کی طرف سفر کرتے ہیں تو آپ اسے ثانوی کہہ کر رد کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی معاملہ جغرافیہ کے متعلق رہا ہے۔
اس میں کوئی ابہام نہیں۔
جہاں تک ان کا تعلق سائنس سے ہے کا معاملہ ہے تو اس میں مجھے کوئی ابہام نہیں کہ وہ بنیادی طور پر سائنس دان نہ تھے۔ ان کی عملی زندگی ایک نمایاں شعبے سے متعلق ہے جس کے متعلق سوال نہ آیا۔ سائنس سے تعلق کے باعث آپ سائنس کی ذیلی شاخوں پر چلے جائیں گے اس لیے میں نے ایک وضاحت کر دی کہ یہ غیر روایتی شعبہ ہے اور ان کی وجہ شہرت کا میدان سائنس سے تعلق کی بہ نسبت، ایک اور شعبے سے تعلق کی بنا پر ہے جس میں سائنس کا اطلاقی پہلو بھی نمایاں ہو جاتا ہے۔