سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 18 (29 جولائی 2021 )

علی وقار

محفلین
17۔ کیا انگلستان کے علاوہ کسی اور ملک میں بھی مقیم رہے؟
پیدائش کسی اور براعظم کی تھی، جس کی طرف میں پہلے اشارہ کر چکا ہوں۔ مختلف ایشوز کے باعث ادھر ادھر کچھ دیر کو جاتے رہے۔ یہ یورپ میں عام روایت ہی ہے مگر وہ طویل عرصہ تک انگلستان میں ہی رہے اور وہیں انتقال ہوا۔ وہ تا دیر کہیں کسی اور ملک میں مقیم نہ رہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آدھ گھنٹہ یا پینتالیس منٹ کی بریک۔ :) اس دوران عاطف بھائی یا روؤف بھائی یا گل یاسمین جواب دے سکتے ہیں۔
سبھی بریک لے لیتے ہیں۔
راحل بھائی نے بھی کھانا کھانا ہو گا۔ زیک بھائی کو بھی کافی پینی ہو گی اور عثمان بھائی نے ابھی ناشتہ کیا یا نہیں۔۔۔

عاطف بھائی اور روؤف بھائی بھی چائے پینے کی سوچ رہے ہیں شاید۔

فہد بھائی بھی تو ہیں یہیں۔
 

علی وقار

محفلین
19۔ پیدائش ہندوستان میں ہوئی؟
اس سوال کو جانے دیجیے کیونکہ پیدائش ان کی چاہے افریقہ میں ہوئی مگر انگلستان ہی کا سمجھیے۔ بچپن وغیرہ کو اب نہیں دیکھا جا رہا۔ آپ کی عدم موجودگی میں کسوٹی کے رُول بدل گئے۔ اس لیے ڈائیورٹ نہ ہوں۔ ذرا سوچ سمجھ کر آگے بڑھیے قبلہ۔ :) انگلستان کا ہی تصور کریں گے تو جواب کی طرف پہنچیں گے کہ تمام عمر ان گورا صاحب نے سمجھ لیجیے کہ انگلستان و یورپ ہی میں گزاری۔
 

فہد اشرف

محفلین
اس سوال کو جانے دیجیے کیونکہ پیدائش ان کی چاہے افریقہ میں ہوئی مگر انگلستان ہی کا سمجھیے۔ بچپن وغیرہ کو اب نہیں دیکھا جا رہا۔ آپ کی عدم موجودگی میں کسوٹی کے رُول بدل گئے۔ اس لیے ڈائیورٹ نہ ہوں۔ ذرا سوچ سمجھ کر آگے بڑھیے قبلہ۔ :) انگلستان کا ہی تصور کریں گے تو جواب کی طرف پہنچیں گے کہ تمام عمر گورا صاحب نے انگلستان ہی گزاری۔
آپ زیادہ اشارے دے دیتے ہیں
 
Top