سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 20 ( 6 اگست )

زیک

مسافر

سید عاطف علی

لائبریرین
سید عاطف علی پہلے ایک کسوٹی میں آپ نے سکائی ڈائیونگ کے ریکارڈ ہولڈر کا پوچھا تھا۔ آج کوہ پیمائی کے ریکارڈ سے متعلق۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کے ایڈونچرز میں آپ کی دلچسپی صرف پڑھنے اور دیکھنے تک ہے یا کبھی کچھ کرنے کی بھی کوشش کی؟

مارا زمانے نے اسد اللہ خاں تمہیں
وہ ولولے کہاں وہ جوانی کدھر گئی ؟

جی چاہتا ہے کہ یہاں اسد اللہ خاں کی جگہ سید عاطف علی رکھ دوں ۔

بھئی کیا کہیں جب تک علم حاصل کرنے اور مہم جوئی کے شوق تھے تو زندگی نے بقا کی جدو جہد میں کچھ ایسا موقع نہیں دیا۔
اب ولولے تو رخصت ہوئے لیکن طبیعت کو علم اور ہمت والوں کے تذکروں سے ہی شاد رکھتا ہوں ۔
 
آج کی شخصیت سے ہی کچھ سیکھ لیں۔ بڑھاپے میں کینسر کے ساتھ بھی کوہ پیمائی نہ چھوڑی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے آج کی کسوٹی کے لیے ایک اور زبردست شخصیت بھی ذہن میں تھی جن کی اتفاق سے آج برسی بھی ہے ۔
الگزنڈر فلیمنگ ۔ لیکن پھر ان خاتون کو ترجیح دے دی ۔
 
زیک

مسافر
مبارک ہو۔
جاپان اور پھر فوراً کوہ پیما تک کیسے پہنچے؟
شکریہ عثمان

جب اولمپکس اور انڈور کھیل نکل گئے اور مشرقی ایشیا سے تعلق ہوا تو جنکو تابیئی ہی کا نام مشہورترین تھا۔ چند سال پہلے ہی وفات ہوئی اور پھر گوگل ڈوڈول بھی ایک دو سال پہلے آیا تھا تو ذہن میں تازہ تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے یاد نہیں بٹیا ؟ جب عمران بھائی نے رفیع عثمانی صاحب کو پوچھا تھا اور شاید آدھے گھنٹے میں ہی جواب آگیا تھا ۔
ہاں نا۔۔۔ لیکن ہم دوسری والی سمجھ رہے تھے۔۔۔ جس کی چنگاریاں ابھی تک کہیں کہیں راکھ میں دبی ہیں۔ اس میں جو ساری کسر نکال دی تھی انھوں نے :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
علی وقار

محفلین
کسوٹی کو اب سالگرہ کے ٹیگ سے باہر لے جائیں۔ کسوٹی کے کھیل کی محفل میں الگ سے شناخت ہونی چاہیے، نہ کہ سالگرہ کا ٹیگ ساتھ لگا رہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہاں نا۔۔۔ لیکن ہم دوسری والی سمجھ رہے تھے۔۔۔ جس کی چنگاریاں ابھی تک کہیں کہیں راکھ میں دبی ہیں۔ اس میں جو ساری کسر نکال دی تھی انھوں نے :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
افف ۔۔۔۔ واقعی بھئی اس میں تو بہت سوئیاں چبھوئی تھیں انہوں نے ۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
Top