سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 6 ( 8 جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم

آج کی کسوٹی نمبر 6 کچھ دیر میں شروع ہونے والی ہے جس میں راحل بھائی آج پھر ایک شخصیت سوچ کر کسوٹی پینل کے سامنے موجود ہیں۔
پینل میں عاطف بھائی، عثمان بھائی ، فہد اشرف بھائی، زیک بھائی ، علی وقار بھائی موجود رہیں گے۔
کل فہد بھائی نے ایک تجویز پیش کی تھی کہ کسوٹی کی موجودہ لڑی ہی میں اگر سولات پر سوچ بچار کی جائے تو زیادہ دلچسپ رہے گا۔ اگر آپ سب کی بھی یہی رائے ہے تو ایسا کیجئیے۔ ریٹنگ دینے کی ضرورت نہیں ہے جب سوچ بچار کے مراسلات چل رہے ہوں گے۔
اگر ایسا نہیں کرنا چاہتے تو پھر باہمی مشاورت کے لئے مکالمہ کا ہی استعمال کر لیجئیے۔

پاکستان ٹائم کے مطابق ساڑھے چار بجے کسوٹی شروع کی جائے گی۔

سوالات کی ڈسکشن میں پینل میں موجود ممبران ہی حصہ لیں۔ اس کے علاوہ ممبران اشارہ نہیں دے سکتے۔
پینل ممبران میں سے کوئی نام بھول گئے ہوں تو بتا دیجئیے تا کہ ہم تدوین کر دیں۔
 
آخری تدوین:
میرا مشورہ ہے کہ پینل کو آپس میں مشورہ مکالمہ گروپ میں ہی کرنا چاہیے ۔۔۔ لڑی میں مہمان سے جوابات پر جرح کی جائے ۔۔۔ بصورت دیگر مرکزی لڑی بہت الجھ جائے گی۔
 

علی وقار

محفلین
ٹھیک ہے جناب۔ میں نے مکالماتی گروپ میں جناب زیک کو بھی شامل کر لیا ہے اور دیگر معزز محفلین کو خوش آمدید کہہ دیا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

علی وقار

محفلین
پینل ممبران کے آنے تک چند ابتدائی سوالات تو کر لوں، اگر تو شخصیت سے متعلق بوجھنا ہے۔

سوال 1۔ زندہ شخصیت؟
 
Top