سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر9 ( 11 جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مع تحفظات پینل اراکین :)
بالکل بالکل تسی آپ سیانے او

مبارک دراصل پینل ہی کے لئے ہے۔ سب جانفشانی کا کام انھوں نے کیا ہے۔کھوج کھوج کر بلکہ کرید کرید کر سوال کرنا خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔ کسوٹی پینل زندہ باد

روؤف بھائی سے سب جلی کٹی ہم سن لیں گے۔
 

علی وقار

محفلین
بالکل بالکل تسی آپ سیانے او

مبارک دراصل پینل ہی کے لئے ہے۔ سب جانفشانی کا کام انھوں نے کیا ہے۔کھوج کھوج کر بلکہ کرید کرید کر سوال کرنا خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔ کسوٹی پینل زندہ باد

روؤف بھائی سے سب جلی کٹی ہم سن لیں گے۔
ہم کیا کریں۔ روؤف بھائی نے زیک سے بھی زیادہ گھمایا۔ کسوٹی پینل کا گردش میں پاؤں آ گیا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
لیجیے صاحب ابھی ایک دو روز قبل صرف سیاست کا پوچھا تو مار کھا گئے، آج سیاست و حکومت کا ملا کر پوچھ لیا گیا تو یہاں الگ سے لپیٹ دیا گیا۔ ہم نصر اللہ خان، نوابزادہ سے لے کر سیاسی پنڈتوں کو تلاش کرتے رہے۔ سیاست و حکومت والے سوال سے معاملہ بگڑا ورنہ شاید یہ زیادہ مشکل سوال نہ تھا۔ سیاست و حکومت میں جواب ہاں میں آنے کے بعد لا محالا توجہ سیاسی و حکومتی شخصیات کی طرف ہو گئی۔ میرے خیال میں آپ کو ہلکی پھلکی وضاحت کر دینی چاہیے تھی کہ سیاست سے کوئی تعلق نہ تھا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لیجیے صاحب ابھی ایک دو روز قبل صرف سیاست کا پوچھا تو مار کھا گئے، آج سیاست و حکومت کا ملا کر پوچھ لیا گیا تو یہاں الگ سے لپیٹ دیا گیا۔ ہم نصر اللہ خان، نوابزادہ سے لے کر سیاسی پنڈتوں کو تلاش کرتے رہے۔ سیاست و حکومت والے سوال سے معاملہ بگڑا ورنہ شاید یہ زیادہ مشکل سوال نہ تھا۔
ویسے سیاست کے سرگرم کارکن تو نہ تھے لیکن وہ Political Theorist تھے
 

علی وقار

محفلین
ویسے میں نے ایک اشارہ مکالمے کے دوران کیا تھا کہ شخصیت مذہبی ہو سکتی ہے ۔ لیکن توجہ نہیں پا سکا ۔
19ویں بیسویں سوال پر میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ پوچھوں لیکن فنون لطیفہ اور حکومتی عہدے کی وجہ سے ہماری سمت غلط ہو گئی تھی :(
 
Top