"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

عثمان

محفلین
ابھی نہیں کھیل رہے۔۔۔ کچھ دن بعد کھیلنا ہے عثمان بھائی۔ تب آپ بھول گئے ہوں گے اس بات کو۔
آپ بس تجاویز دینے پر غور کیجئیے۔ :mrgreen:
کسوٹی کا کھیل آمنے سامنے زیادہ مزہ آتا ہے۔ نیٹ پر یہ ہے کہ شرکائے گفتگو پہلے سوال پر ہی نیٹ سے کچھ نہ کچھ ڈھونڈ لائیں گے۔
 
عثمان

محفلین
ہم اس زمانے کے نہیں ہیں نا۔۔۔ تو ہم سوال کیسے کریں گے۔
ظاہر ہے کہ اگر نہیں معلوم تو ہی سوال کریں گے۔ جنہیں معلوم ہے تو ہاں ناں کے جواب تو وہ دیں گے۔
بلکہ اب میرا خیال ہے کہ کسوٹی کے کھیل کا پہلا سوال یہ ہونا چاہیے کہ کیا آپ کو کسوٹی کا کھیل آتا ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کسوٹی کا کھیل آمنے سامنے زیادہ مزہ آتا ہے۔ نیٹ پر یہ ہے کہ شرکائے گفتگو پہلے سوال پر ہی نیٹ سے کچھ نہ کچھ ڈھونڈ لائیں گے۔
کچھ قواعد و ضوابط وضع کیے جائیں اس کے لیے ۔ لیکن ہمارے قومی مزاج میں ان کی پابندی کی اہمیت ذرا کم ہی ہے ۔ :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ظاہر ہے کہ اگر نہیں معلوم تو ہی سوال کریں گے۔ جنہیں معلوم ہے تو ہاں ناں کے جواب تو وہ دیں گے۔
بلکہ اب میرا خیال ہے کہ کسوٹی کے کھیل کا پہلا سوال یہ ہونا چاہیے کہ کیا آپ کو کسوٹی کا کھیل آتا ہے؟

کچھ قواعد و ضوابط وضع کیے جائیں اس کے لیے ۔ لیکن ہمارے قومی مزاج میں ان کی پابندی کی اہمیت ذرا کم ہی ہے ۔ :ROFLMAO:
چونکہ ہمیں اجازت مل گئی ہے کہ ہم سالگرہ کے موقع پر ایک انعامی مقابلہ کروا سکتے ہیں محفل پر۔
تو اب اس کے لحاظ سے سوچ بچار اور مقابلے کی تیاری کے لئے ہماری مدد کیجئیے۔
سب سے پہلے یہ کہ

آپ کھیلنے والوں میں شامل ہوں گے یا ہمارے ساتھ؟؟
 
جی ہاں ! جہاں آپ بٹھائیں ۔ مگر فاسٹ بالنگ نہ کروائیے گا ۔پریٹی پلیز وتھ شوگر آن ٹاپ۔
 
Top