"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہاں ! جہاں آپ بٹھائیں ۔ مگر فاسٹ بالنگ نہ کروائیے گا ۔پریٹی پلیز وتھ شوگر آن ٹاپ۔

جی ضرور۔ میں حاضر ہوں۔
نہیں ہر گز فاسٹ باؤلنگ نہیں ہو گی۔ سب کی عمر اور صحت ۔۔۔ یہاں ان چیزوں کو پیشِ نظر رکھنا ضروری نہیں۔ بس ذہن کافی رہے گا اور کچھ حد تک یاداشت بھی۔:rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عاطف بھائی۔ عثمان بھائی۔ وقار بھائی اور تابش بھائی کا تو پکا پکا ہو گیا کہ کھیلیں گے۔
کیا دو گروپ بنا کر کھیلنا مناسب ہے یا اکیلے اکیلے؟
گروپ کا اس لحاظ سے کہہ رہے کہ مختلف اوقات میں آنے کی وجہ سے دونوں گروپس کا کوئی نہ کوئی ممبر آن لائن ہو گا۔
انفرادی کا یہ کہ ہر ایک اپنے بل بوتے پہ کھیلے گا۔

آپ کیا کہتے ہیں اس بارے؟
گروپ کی صورت کھیلنے میں انعام سب میں بانٹا جائے گا۔ جبکہ انفرادی طور پر کھیلنے میں انعام دینے کی نوعیت الگ ہو گی۔ اس میں پہلا دوسرا تیسرا یا جیسے بھی کیٹگریز بنیں گی، اسی حساب سے سوچ لیں گے۔
 
علی وقار

محفلین

عاطف بھائی کو ایک گروپ میں اکیلے رکھ دیں۔ سب پر بھاری پڑیں گے۔ بقیہ سب ایک طرف۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کسوٹی کا کھیل آمنے سامنے زیادہ مزہ آتا ہے۔ نیٹ پر یہ ہے کہ شرکائے گفتگو پہلے سوال پر ہی نیٹ سے کچھ نہ کچھ ڈھونڈ لائیں گے۔
میرے خیال میں ایسا نہیں ہو سکتا، کیونکہ بوجھنے والوں نے کسی ایک خاص شخص یا چیز کا تعین کر کے سوالات سے اپنے ہدف تک پہنچنا ہوتا ہے، یہ کوئی سوال جواب والا کوئز پروگرام نہیں ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے خیال میں ایسا نہیں ہو سکتا، کیونکہ بوجھنے والوں نے کسی ایک خاص شخص یا چیز کا تعین کر کے سوالات سے اپنے ہدف تک پہنچنا ہوتا ہے، یہ کوئی سوال جواب والا کوئز پروگرام نہیں ہے
اس بارے میں قاعد و ضوابط اور یہ کہ کتنے ہنٹس دینے ہیں۔ سب کا دیکھنا ہو گا۔
اب انعام جیتنا ہے تو تھوڑی محنت تو بنتی ہے نا ۔ :D
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
امید ہے کہ اب تو سب کو ٹیگ مل گئے ہوں گے۔ اگر نہیں ملے تو معذرت۔
سب کو شمولیت کی دعوت ہے۔
اب ان شاءاللہ مل گئے ہوں گے، پہلے تو کھلاڑیوں کا تعین ہو جائے پھر سوال پوچھنے والوں کا گروپ تشکیل دے کر ایک مکالماتی (پرائیوٹ مسیجز کے لیے) گروپ تشکیل دیا جائے گا جس میں کون سا سوال پوچھا جانا چاہیے یا پھر کھلاڑیوں کے طرف سے مقرر کردہ سوالات (جیسا کہ کسوٹی میں بیس سوالات کی اجازت ہوا کرتی تھی) میں کسی پر شک ہونے کی صورت میں اپنے کسی قابل دوست (جو کہ یقیناً ہمارے گروپ میں بھی ہوں گے:) ) سے کنفرم کر لیا جائے گا
 
متفق ہیں بھائی۔
بیس تو بہت زیادہ ہو جائیں گے سوال۔
گوگل چاچی نے ہیلپ کر دینی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شروع میں سوچ صرف کسوٹی کی حد تک تھی لیکن جیسے جیسے ذہن کٗھلتا جا رہا ہے تو کچھ اور خیالات بھی گردش کر رہے ہیں۔ جیسے ہی کسی مقام پر رکتے ہیں تو آپ کو بتاتے ہیں روؤف بھائی
 
Top