فرحت کیانی
لائبریرین
آج میں آپ سب سے ایک بات پوچھنا چاہوں گی ۔ امید ہے کہ اپنے تجربات یا مشاہدات کے بنا پر ضرور جواب دینگے
ہم سب کا ماننا ہے کہ محبت ہر رشتے کی بنیاد ہے ۔ جبکہ میری بڑی بہن کا کہنا ہے کہ محبت میں jealousy /حسد ضروری ہے۔ جبکہ میرا کہنا ہے کہ اس سے رشتہ ختم ہو جاتا ہے ۔آج تک ہماری اس بات پر بحث ہوتی ہے نہ وہ مجھے قائل کر پائی ہے اور نہ ہی میں اسے
آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کسی بھی رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے کن عوامل/چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔کونسی خاص باتیں ضروری ہیں کسی بھی رشتےکو کامیاب بنانے کے لیے
اور کونسی ایسی باتیں ہیں جو کسی بھی رشتے کو ختم کر سکتی ہیں ۔جو کسی بھی رشتے مین نہیں ہونی چاہیہں
السلام علیکم تعبیر
ہر شخص کے نزدیک محبت کی تعریف مختلف ہوتی ہے۔۔۔ جب ہم محبت کو 'رشتوں' سے جوڑتے ہیں تو میرے خیال میں محبت کی بجائے 'خلوص' کو بنیاد کہنا زیادہ بہتر ہو گا۔۔۔جس پر محبت کی عمارت قائم ہوتی ہے۔۔۔۔اگر آپ اپنی بہن کے 'محبت میں حسد' والے بیان کو ذرا سا واضح کر دیتیں تو شاید آپ دونوں کی بحث کو سمجھنا زیادہ آسان ہو جاتا۔۔۔ جہاں تک میں اس جملے کو سمجھ پائی ہوں۔۔۔مجھے لگتا ہے کہ یہاں 'حسد' سے مراد کہیں 'پوزیسیونیس' تو نہیں ہے؟؟؟؟؟
کسی بھی رشتے کے جڑنے میں 'خلوص' بنیاد ہے تو 'تحمل، برداشت ، باہمی تعاون اور سمجھداری' اس کی کامیابی کے ضامن۔۔۔ اور یہی محبت کی عمارت میں اینٹ گارے کا کام دیتے ہیں۔۔۔ اور رشتوں کو برقرار رکھتے ہیں۔۔۔
بے جا انانیت پسندی اور ضد مضبوط رشتوں میں دراڑیں ڈالتے ہیں۔۔۔