السلام علیکم!
تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں نے خوش آمدید کہا۔
بقول راہبر جی
:
خوش آمدید فخر نوید۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
اردو محفل کیسی لگی آپ کو؟
مجھے اردو زبان کی ترقی کے لئے اس کا کام اور یہاں کے ساتھی بہت اچھے لگے۔
بقول دوست:
جی آیاں نوں جناب
شکر ہے آپ کا فورم ٹھیک ہوا اور آپ کو تعارف کا خیال آیا۔
شاعر کا علم زبان کے بارے میں عام لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے امید ہے آپ اپنی نظم میں املاء کی غلطیاں ڈھونڈ لیں گے۔
جناب فورم ابھی کچھ ٹھیک کر لیا ہے ابھی کچھ مسائل ہیں وقت کے ساتھ دور کر لوں گا۔
رہی زبان والی بات تو یار جب نیند آئی ہو تو پھر ایسا ہو ہی جاتا ہے۔
بقول فوٹو ٹیک 81
خوب گزرے گی جب ملے بیٹھے گے شاعر دو
بہت خوشی ہوئی جی آپ کی آمد پر
بھائی صاحب آپ کا شکریہ اور انشاللہ آپ کو میرا ساتھ پسند آئے گا
بقول ساجد صاحب: خوش آمدید فخرنوید
آپ کا بہت بہت شکریہ
بقول محب علوی
بہت عمدہ تعارف کروایا ہے آپ نے فخر صاحب اور آپ کا سافٹ وئیر بھی ہم تک کافی عرصہ پہلے پہنچ چکا ہے امید ہے کہ آپ اس محفل میں اچھا وقت گزاریں گے۔
جناب میں اس چیٹ سرور کو ہوسٹنگ فری دے رہا ہوں سازو آواز کے لئے
بقول محمد وارث
آپ نے جب دریا دلی بلکہ پہلوان دلی سے کام لیتے ہوئے سوال کرنے کی اجازت دے دی ہے تو بھائی صاحب یہ "غیر شادی شہید" پہلی دفعہ سنا۔ کیا آپ "غیر شادی شدہ شہید" کہنا چاہ رہے ہیں کہ صرف "غیر شادی شدہ"۔
اگر "غیر شادی شدہ شہید" ہے تو بہت خوب ترکیب ہے آپ کی، کہ آج تک ہم "شادی شدہ شہید" ہی سنتے آئے تھے۔ اور ہاں شاکر عزیز صاحب کے مشورے پر بھی عمل کیجیے گا۔
جناب ہم غیر شادی شدہ شہید نہیں ہیں بلکہ بناغیر شادی شہید ہیں ۔ لیکن بات ذرا راز کی ہے چپکے سے بتانے والی
بقول اعجاز اختر صاحب
خوش آمدید فخر نوید۔ اااااااااااہے کہ فعل؛ رہیں گے یہاں
ان صاحب کی شاعری جو انہوں نے مختلف لوگوں کی یہاں پیش کی ہے ۔ میں ان کا فین نہیں بلکہ اے سی ہوں
بہت خوب کام کر رہے ہیں یہاں ان کے لئے میری طرف سے گولڈ میڈل ملنا چاہیے فی الحال میری طرف سے
انہیں بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔