تعارف کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے

ساجد

محفلین
خوش آمدید فخر نوید۔۔۔۔
عنوان میں ہندکو والا ”رن (عورت) “ تو نہیں؟
ساجد اقبال ،
یہ ہندکو والا رن پنجابی میں بھی اسی معانی میں سمجھا جاتا (جاتی) ہے۔ آپ دیکھئیے کہ فخر نوید نے "کانپ رہا ہے" لکھا ہے اسی سے ان کے رن کا مطلب واضح ہو گیا۔:)
اگر دوسرے والے رن کا ذکر کرنا ہوتا تو شیر کی جگہ چوہا یا کاکروچ (لال بیگ) لکھ دینا ہی کافی ہوتا۔:grin:
 

فخرنوید

محفلین
تو پھر فخر نوید صاحب کون ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔آگر آپ صحرا۔۔بادل۔۔۔۔کاجل وغیرہ وغیرہ ہیں تو:grin:

میں سبھی کچھ ہوں
اگر کوئی پیا سا ہے تو میں صحرا ہوں
اگر کوٰئی مشکل میں ہے تو بادل ہوں
اگر کسی کے آنکھ میں آنسو ہیں تو کاجل ہوں




باقی بھی وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
جناب ہم وہ شیر نہیں جن کے ساتھ برا سلوک کیا جا سکے
ہم جنگل کے شیر ہیں نا کہ آپ کے سرکس واے شیر جیسے
نہیں ، فخر نوید ، جنگل والے شیر مت بنو یار ۔
سرکس کے شیر کے ساتھ تو انسان ہی برا سلوک کرتا ہے لیکن جنگل کے شیر کے ساتھ ۔۔۔۔اللہ معاف کرے۔۔۔۔۔ جنگل کے کمی کمین جانور بھی ہاتھ کر جاتے ہیں:grin:
اور چونکہ شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے اس لئیے اپنی بپتا کسی سے کہہ بھی نہیں سکتا بس "ایک چُپ سو سُکھ" کے مقولے پر عمل کر کے اس نا معقولیت کو بھلانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
 

زینب

محفلین
میں سبھی کچھ ہوں
اگر کوئی پیا سا ہے تو میں صحرا ہوں
اگر کوٰئی مشکل میں ہے تو بادل ہوں
اگر کسی کے آنکھ میں آنسو ہیں تو کاجل ہوں




باقی بھی وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو آپ شارٹ کٹ میں بتا دیتے نا کہ آپ مسٹر "وغیرہ وغیرہ ہیں اپ کو تعارف کے لیے اتنے لفظ استعمال نا کرنے پڑتے:grin:
 

ساجد

محفلین
ساجد ( بمعہ 2 ستارے ) کو
محفل پر
خوش آمدید
جیہ بہن ، مجھے خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔
اصول تو یہ تھا کہ میں آپ کی واپسی پر آپ کو خوش آمدید کہتا لیکن چونکہ میرے محفل کے ممبر بننے سے پہلے ہی آپ کی غیر حاضری شروع ہو چکی تھی اس لئیے تذبذب کا شکار ہی رہا۔
اس تذبذب کی ایک وجہ اور بھی ہے کہ سینئیر اراکین کا دبدبہ ہی کچھ ایسا ہوتا ہے کہ میرے جیسا نووارد بات کرنے سے پہلے سو بار سوچتا ہے کہ نہ جانے کیا جواب ملے۔
اب تو ہم بھی خوش آمدیدیوں کے دور سے نکل کر خوشامد کے دور میں داخل ہو گئے ہیں ۔ ویسے میرے تعارف کے لئیے تعارف کے زمرے میں ہی "با ادب ، باملاحظہ ،ہوش یار " کا دھاگہ ملاحظہ فرمائیے۔ اگرچہ اس میں زندہ نظر آنے والے مابدولت کا چالیسواں بھی ہو چکا لیکن ساجد (بمعہ دو ستارے) کسی نہ کسی حال میں زندہ ہے۔
آپ کے ساتھ گزرے سانحات کا بھی پڑھا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کو صبر کی توفیق دے اور مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔
 

جیہ

لائبریرین
سب سے پہلے فخر نوید سے معذرت۔ میں سمجھی کہ یہ ساجد (بمعہ دو تارے) کا تعارفی دھاگہ ہے۔ اب ان کو

خوش آمدید

کہتی ہوں


ساجد (بمعہ دو تارے) آپ کی پوسٹ پڑھ کر میں خود کو بوڑھی محسوس کرنے لگی ہوں۔ یہ سچ ہے کہ میں سینئیر ہوں مگر ابھی تو میری عمر 16 سال اور چند مہینے (28 مہینے) ہیں:)

خیر سینئیر ہونے کو ناطے ما بدولت (مؤنث کے لیے ی کا اضافہ ناگزیر وجوہ کی بناپر نہیں کرسکتی۔ ورنہ خیال اس جانور کے طرف جاتا جس کی جنس مکے جاکر بھی نہیں بدلتی۔ اور جسے پاسبان غالب سمجھ کر چھپ رہتا ہے۔ "گدھا" سمجھ کے میری جو شامت آئی۔;) )آپ کو مابدولت سے بات کرتے ہوئے 100 مرتبہ سوچنے کا حکم دیتی ہے۔
دعاؤں کے لیے شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب،
آپ کی شاعری کو کیا ہو گیا، پھر آمد ہی نہیں ہوئی یا ٹریفک کا کوئی مسئلہ ہو گیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کہتے ہیں تو مزید انتظار کر لیتے ہیں، ویسے اتنی دیر میں تو شاعر حضرات آدھا نہیں تو چوتھائی دیوان تو مرتب کر ہی لیتے ہیں۔

ایک بات تو بتائیں یہ شاعری پیدل آ رہی ہے یا بیل گاڑی پر؟
 

زینب

محفلین
میرا خیال ہے بیل گاڑی پے۔۔۔۔تاکہ دھکے کھاتے کھاتے یہاں تک پہنچنے تاک ردیف قافیہ ٹھیک ہو جائے
 

فخرنوید

محفلین
جب بھی کرتا ہوں لگتی ہے ہر بات تنہا
JAB BHI KRTA HOON LAGTI HAI HAR BAAT TANHAA
گزارے ہیں برسوں میں نے دن رات تنہا
GUZARE HAIN BARSOON MEIN NE DIN RAAT TANHAA
اک خلا ہے عزیزوں کی رفاقت کے باوجود
EK KHLA HAI AZIZOON KI RFAQAT KE BAWJOOD
کر گئے ہیں کس طرح مجھے حالات تنہا
KR GAYE HAIN KIS TRAH MUJHAY HALAT TANHAA
لپٹ گئے ہیں سبھی اندھیرے کی لپیٹ میں
LEPT GAYE HAIN SABHI ANDHERE KI LAPET MEIN
ہر کوئی سمجھے ہے مگر اپنی زات ہے تنہا
HAR KOI SAMJHE HAI MAGHAR AAPNI ZAAT HAI TANHAA
نہیں چاند ویراں ہے شب تاروں کے باوجود
NAHIN CHAND WERAAN HAI SHAAB TAROON KE BAWJOOD
جیسے ہو بن دلہے کے بارات تنہا
JAISE HOO BIN DULHE KE BRAAT TANHAA
ملتے تھے جو کل سر راہ ہمیں
MILTE THAI JO KAL SRE RAAH JO HAMIEN
کیوں ہونے لگی ہے ان سے بات تنہا
KYUN HONEY LAGI HAI UNSE BAAT TANHAA
جب الوداع کہتی ہیں ناز وہ حسرت بھرتی نگاہیں
JAAB ALWEDA KEHTI HAI “Naz” WOH HSRAT BHRI NIGAHEIN
برستی ہے میری آنکھوں سے برسات تنہا
BRSTI HAI MERI ANKHOON SE BRSAAT TANHAA
 

ساجد

محفلین
جب بھی کرتا ہوں لگتی ہے ہر بات تنہا
JAB BHI KRTA HOON LAGTI HAI HAR BAAT TANHAA
گزارے ہیں برسوں میں نے دن رات تنہا
GUZARE HAIN BARSOON MEIN NE DIN RAAT TANHAA
اک خلا ہے عزیزوں کی رفاقت کے باوجود
EK KHLA HAI AZIZOON KI RFAQAT KE BAWJOOD
کر گئے ہیں کس طرح مجھے حالات تنہا
KR GAYE HAIN KIS TRAH MUJHAY HALAT TANHAA
لپٹ گئے ہیں سبھی اندھیرے کی لپیٹ میں
LEPT GAYE HAIN SABHI ANDHERE KI LAPET MEIN
ہر کوئی سمجھے ہے مگر اپنی زات ہے تنہا
HAR KOI SAMJHE HAI MAGHAR AAPNI ZAAT HAI TANHAA
نہیں چاند ویراں ہے شب تاروں کے باوجود
NAHIN CHAND WERAAN HAI SHAAB TAROON KE BAWJOOD
جیسے ہو بن دلہے کے بارات تنہا
JAISE HOO BIN DULHE KE BRAAT TANHAA
ملتے تھے جو کل سر راہ ہمیں
MILTE THAI JO KAL SRE RAAH JO HAMIEN
کیوں ہونے لگی ہے ان سے بات تنہا
KYUN HONEY LAGI HAI UNSE BAAT TANHAA
جب الوداع کہتی ہیں ناز وہ حسرت بھرتی نگاہیں
JAAB ALWEDA KEHTI HAI “Naz” WOH HSRAT BHRI NIGAHEIN
برستی ہے میری آنکھوں سے برسات تنہا
BRSTI HAI MERI ANKHOON SE BRSAAT TANHAA
زبردست ، فخر نوید۔
بہت اچھی شاعری ہے۔
 
Top