ہا ہاہاہا ۔ آپ ٹی وی دیکھنا کم کریں ۔
ویسے میں بھی تو دوستوں کی ہیلپ لائن کے اِس طرف ہوتا ہوں اکثر ۔ سو یہ سلسلہ تو دو طرفہ ہی ہے ۔کبھی میرا فون بج اُٹھتا ہے تو کبھی کسی دوست کا ۔
ویسے استخارہ ہر اہم کام سے پہلے کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کو دعائے استخارہ اس طرح سکھایا کرتے تھے جیسے قرآن ۔ استخارہ دراصل اللہ سے فضل مانگنے اور اپنے معاملے کو اُس کی رضا کے سپرد کرنے کا نام ہے ۔ استخارہ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ آدمی کو شرمندہ نہیں ہونے دیتا ۔ بس اللہ ہمیں خالص نیت اور کامل توکّل عطا فرمائے ۔ آمین ۔