تیرہویں سالگرہ کس نام سے پکاروں؟

فرقان احمد

محفلین
اردو محفل میں بسا اوقات ایسے ناموں سے اندراجات سامنے آتے رہتے ہیں جوکافی غیر مانوس معلوم ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر انتہا، انجانا، سویدا، ضبط، وغیرہ وغیرہ۔ اسی سے یاد آیا کہ ہمیں پہلی منفی ریٹنگ بھی انجانا صاحب نے دی تھی، جو ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی۔بس ہمیں تب سے انجانا سا خوف لاحق رہتا ہے کہ خدا جانے کس آئی ڈی کے پیچھے کون ہے؟ :unsure:

احباب بھی اپنے تجربات کی شراکت فرمائیں۔ کیا کبھی اردو محفل میں کسی ایسی آئی ڈی پرآپ کی نظر پڑی جس کو دیکھ کر آپ چونک گئے ہوں، یا کسی قدر حیران ہوئے ہوں، یا پھر مسکرا پڑے ہوں، وغیرہ وغیرہ!

اس کے علاوہ، اگر آپ چاہیں، تو اپنے اصل نام یا عرفی نام سے متعلق آگاہ کر سکتے ہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
جی مجھے عثمان نام سے بلایا جاتا ہے۔
ابتدا میں البتہ "خود کلامی" کے مونیکر سے اندراج کیا تھا۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
اردو محفل میں بسا اوقات ایسے ناموں سے اندراجات سامنے آتے رہتے ہیں جوکافی غیر مانوس معلوم ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر انتہا، انجانا، سویدا، ضبط، وغیرہ وغیرہ۔ اسی سے یاد آیا کہ ہمیں پہلی منفی ریٹنگ بھی انجانا صاحب نے دی تھی، جو ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی۔بس ہمیں تب سے انجانا سا خوف لاحق رہتا ہے کہ خدا جانے کس آئی ڈی کے پیچھے کون ہے؟ :unsure:

احباب بھی اپنے تجربات کی شراکت فرمائیں۔ کیا کبھی اردو محفل میں کسی ایسی آئی ڈی پرآپ کی نظر پڑی جس کو دیکھ کر آپ چونک گئے ہوں، یا کسی قدر حیران ہوئے ہوں، یا پھر مسکرا پڑے ہوں، وغیرہ وغیرہ!

اس کے علاوہ، اگر آپ چاہیں، تو اپنے اصل نام یا عرفی نام سے متعلق آگاہ کر سکتے ہیں۔ :)
چونکہ آپ نے موضوع میں تدوین کی اس لیے میں نے بھی دھاگے میں اپنا اولین مراسلہ مدون کر دیا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے والد صاحب مرحوم نے بچپن میں میرا ایک نِک رکھا ہوا تھا جو خاص فیملی تک محدود ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہی "اس نام سے پکاریں!"، ہاں کالج کے زمانے میں دوستوں میں میرا ایک عرف تھا جو دوستوں کی اس محفل میں بھی بیان کرنے میں کچھ حرج نہیں۔

کالج کے زمانے میں ، اچھا خاصا موٹا ہونے کی وجہ سے دوست مجھے "پہلوان " کہتے تھے اور نئے دوستوں سے میرا تعارف کچھ اس طرح ہوتا تھا: "ایہہ پلوان اے، اینہوں شاعری تے ادب بہت پسند اے!" (یہ پہلوان ہے، اسے شاعری اور ادب بہت پسند ہے)۔ پہلوان اور شاعری کا تضاد عجب ہی رنگ دکھاتا تھا، میری پہلوانی تو خیر چھپائے نہیں چھپتی تھی لیکن کچھ گفتگو کے بعد وہ دوسری "حیثیت" کے بھی قائل ہو جاتے تھے! :)
 
گھر میں تو کوئی نک نہیں رکھا گیا۔ بلکہ ہماری فیملی میں سب سے بڑے بھائی کو بھائی صاحب، اور دوسرے نمبر والے کو بھائی جان کہتے ہیں۔ میں تیسرے نمبر پر ہونے کی وجہ سے چھوٹے بہن بھائی کے لیے تابش بھائی ہی ہوں۔
دوستوں میں سکول، کالج، محلہ میں صدیقی ہی کہا جاتا تھا۔ البتہ یونیورسٹی میں قریبی دوست تابی کہہ کر بھی پکار لیا کرتے تھے۔

انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پر ہر جگہ اپنے نام کے ساتھ ہی اکاؤنٹ بنایا۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس حوالے سے کچھ دلچسپ آئی ڈی یاد آ رہے ہیں۔

ایک عزیز دوست پہلے قتیل غالب کی آئی ڈی سے آئے تھے۔ نام بتانے کی ضرورت تو نہیں ہوگی۔
ایک اور دوست پہلے فوٹو ٹیک1 کی آئی ڈی سے آیا کرتے تھے۔ بھلا کون؟ :)
اور اور صاحب متساوی الساقین مثلث کی آئی ڈی سے آتے تھے۔ بعد میں انہوں نے ایک اور آئی ڈی اختیار کر لی۔ ان کی نئی آئی ڈی مجھے یاد نہیں رہی۔
 
Top