تیرہویں سالگرہ کس نام سے پکاروں؟

فلک شیر

محفلین
مغلوں کو شغل بنا لینا تو تاجِ برطانیہ کا کام تھا۔ آپ نے کب سے شروع کر دیا؟ :)
تاجِ برطانیہ اب خود شغل ہی بن چکا ہے، اور مغلوں کا شغل ہمارے دیس میں آج کل بن رہا ہے ۔اس لیے اس نامکمل ایجنڈے کی تکمیل ہونے تک ہم بھی اس میں شغل شغل ہی میں حصہ ڈالتے رہیں گے توڑا توڑا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
تاجِ برطانیہ اب خود شغل ہی بن چکا ہے
غالباً آخری ٹیسٹ میچ کے زیرِ خمار یہ بات کہی گئی ہے۔ :)
اور مغلوں کا شغل ہمارے دیس میں آج کل بن رہا ہے ۔
مغلوں کا شغل بنانے والے یاد رکھیں کہ مغل دراصل منگولوں کو عربیانے کے شوق میں وقوع پذیر ہوئے ہیں اور اُنہیں اپنی پرانی روش پر لوٹتے وقت نہیں لگے گا۔
اس لیے اس نامکمل ایجنڈے کی تکمیل ہونے تک ہم بھی اس میں شغل شغل ہی میں حصہ ڈالتے رہیں گے
جو مزاجِ یار میں آئے۔
آخری دو الفاظ سے گمان ہوتا ہے کہ شغلِ ھذا کی ذمہ داری کسی اور طبقے پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ :)
مشتری ہُشیار باش! :p
 

فلک شیر

محفلین
غالباً آخری ٹیسٹ میچ کے زیرِ خمار یہ بات کہی گئی ہے۔ :)

مغلوں کا شغل بنانے والے یاد رکھیں کہ مغل دراصل منگولوں کو عربیانے کے شوق میں وقوع پذیر ہوئے ہیں اور اُنہیں اپنی پرانی روش پر لوٹتے وقت نہیں لگے گا۔

جو مزاجِ یار میں آئے۔

آخری دو الفاظ سے گمان ہوتا ہے کہ شغلِ ھذا کی ذمہ داری کسی اور طبقے پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ :)
مشتری ہُشیار باش! :p
کلام کی فصاحت و بلاغت تک رسائی آپ کے ایک لسانی محقق اور ادبی نقاد کے کیریرز کی طرف اشارہ کرتی ہے :LOL:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہر پر کشش چیز "سونا" نہیں ہوتی تابش پائن :)
چمکتی بارے تو ہم بھی مان لیتے ۔۔۔ مگر پرکشش۔۔۔۔ لگتا ہے جملے میں سونا زبردستی گھسیڑا گیا ہے۔ اور واوین سے جو میں سمجھ رہا ہوں وہ مجھے بالکل نہیں سمجھنا چاہیے۔

اردو صرف اردو ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں مشکل آسان کی تفریق سیاسی ایجنڈا ہے اور بس!
اب اس بات پر قائم رہیے گا۔ کل کلاں کو جو ہم کوئی فیس بکی شعر یا تحریر پیش کریں تو اردو پر اعتراض مت اٹھائیے گا۔

توبہ تائب ہو جائیں مرشد
میں تو مدتوں سے تائب تائب کا راگ الاپ رہا ہوں۔ نہیں یقین تو تائب اراکین کا دھاگا دیکھ لیں۔

اب صرف شغل مغل کرتے ہیں. . مشاغل تو کب کے ترک کر چکے :)
کیا عارفانہ اور چشم کشا قسم کا اظہار افسوس ہے۔
 

فلک شیر

محفلین
چمکتی بارے تو ہم بھی مان لیتے ۔۔۔ مگر پرکشش۔۔۔۔ لگتا ہے جملے میں سونا زبردستی گھسیڑا گیا ہے۔ اور واوین سے جو میں سمجھ رہا ہوں وہ مجھے بالکل نہیں سمجھنا چاہیے۔


اب اس بات پر قائم رہیے گا۔ کل کلاں کو جو ہم کوئی فیس بکی شعر یا تحریر پیش کریں تو اردو پر اعتراض مت اٹھائیے گا۔


میں تو مدتوں سے تائب تائب کا راگ الاپ رہا ہوں۔ نہیں یقین تو تائب اراکین کا دھاگا دیکھ لیں۔


کیا عارفانہ اور چشم کشا قسم کا اظہار افسوس ہے۔
واوین اور دواوین میں بہت فرق ہوتا ہے مرشد

میری کیا مجال، کہ فیس بکی شعر یا تحریر کے سامنے دم ماروں، اصل شاعری اور نثر ہی وہ ہے فی زمانہ سکہ رائج الوقت

آپ بس راگ ہی الاپتے ہیں ، لوگ پیچھے کام شروع کرتے ہیں اور پھر آپ غائب ہو جاتے ہیں

عارفانہ و چشم کشا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماہرانہ و پشم نما ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
 

فرقان احمد

محفلین
ارے محترم بھیا! اب ہم براہ راست آپ کا نام لیتے ہوئے کیا خاک اچھے لگیں گے ۔۔۔!
ارے بھیا نہ کریں ایسے باتیں نہ کریں ،
آج کل نیب والے بال کی کھال نکال رہے ہیں ،
ہمیں بلا وجہ جعلی آئی ڈی کیس میں دھر لیے جائیں گے ۔
 
Top