تیرہویں سالگرہ کس نام سے پکاروں؟

نبیل

تکنیکی معاون
ایک محفلین کی آئی ڈی ابن سعید کی آئی ڈی سے بہت ملتی ہے۔ بوجھیں کونسی؟
 
فاتح

لائبریرین
محفل میں میرا پہلا مراسلہ ایک شعر کی بابت تھا جو "ضبط" نے ارسال کیا تھا اور میں نے اقتباس لے کر پوچھا تھا کہ یہ کس کا شعر ہے؟ چند روز بار بار لاگن کر کے دیکھتا رہا کہ شاید جواب مل جائے لیکن کوئی جواب نہ ملا تو یہ سوچ کر چار حرف بھیجے کہ یہ بہت ہی کوئی نک چڑھی خاتون ہیں جنھیں میں نے کون سا لو لیٹر بھیج دیا تھا کہ جواب ہی نہیں دیا۔
بعد میں علم ہوا کہ وہ "ضبط" خاتون نہیں ایک مردُوا ہے اور اب اس مردُوے عمر سیف سے بہت اچھی یاد اللہ ہے۔ :laughing:
 
اس رکنیت کے بعد لائبریری کے کسی کام کے حوالے سے ہم سے کچھ لوگوں نے استفسار بھی کیا تھا کہ کیا یہ ہماری ہی آئی ڈی ہے؟ جواباً ہم نے اس شناخت سے اپنے کسی بھی تعلق کی نفی کر دی تھی۔ :) :) :)
 
سین خے

محفلین
محفلین کے نام تلاش کریں، یا غائب کریں والی لڑی میں سعادت بھائی کے مراسلے میں میرے نام کے ساتھ کاف سین صاحب کا ذکرِ خیر آیا تو ایک بات یاد آئی۔ وہاں موضوع سے بات ہٹ جانے کے خدشے کے تحت سوچا یہاں شئیر کر دی جائے۔

ہوا کچھ یوں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ! کی لڑی چل رہی تھی۔ میں نے سوچا کہ کچھ میں بھی شریک کر دوں سو مرتضیٰ علی شاہ کی ایک دو ٹوئیٹس شئیر کیں۔ جیسے ہی پوسٹ کی تو تھوڑی دیر بعد ایک نوٹیفیکیشن ملا کہ کاف سین نے پر مزاح کی درجہ بندی عنایت کی ہے۔ کچھ دیر کے لئے میں سٹا پٹا گئی کیونکہ نام میں سین تھا تو مجھے لگا کہ کیا میں نے ہی اپنے آپ کو پرمزاح کی ریٹنگ دے ڈالی ہے :confused2: پھر سمجھ آیا کہ اچھا یہ تو ایک نووارد ہیں۔ پھر خیر بھائی صاحب نے فوراً ہی ایک پوسٹ کی تو اور اچھی طرح سمجھ آگیا جانے کیوں ان کی اس وقت کی اینٹری اور ان کی آئی ڈی سے ایسا محسوس ہوا کہ مجھے بین السطور یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ میری اوپر والی منزل کا جنگلا الٹا ہے :straightface: خیر ہم کہ ٹہرے ہمیشہ کے بے شرم اور ڈھیٹ سو ہی ہی ہی کر کے بھائی صاحب کے آنے پر خوش ہو لئے :lol:
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
محفل میں میرا پہلا مراسلہ ایک شعر کی بابت تھا جو "ضبط" نے ارسال کیا تھا اور میں نے اقتباس لے کر پوچھا تھا کہ یہ کس کا شعر ہے؟ چند روز بار بار لاگن کر کے دیکھتا رہا کہ شاید جواب مل جائے لیکن کوئی جواب نہ ملا تو یہ سوچ کر چار حرف بھیجے کہ یہ بہت ہی کوئی نک چڑھی خاتون ہیں جنھیں میں نے کون سا لو لیٹر بھیج دیا تھا کہ جواب ہی نہیں دیا۔
بعد میں علم ہوا کہ وہ "ضبط" خاتون نہیں ایک مردُوا ہے اور اب اس مردُوے عمر سیف سے بہت اچھی یاد اللہ ہے۔ :laughing:
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
فاتح بھائی لگتا ہے آپ اب تک جواب کے منتظر ہیں :laughing:
ویسے یہ مراسلہ ہے کہاں مجھے تو یاد بھی نہیں ۔۔ اگر آپ کے علم میں ہے تو دوبارہ ٹیگ کریں اور پھر جواب کے منتظر رہیں :laughing:
 
محمد وارث

اور مجھے یہ یاد ہے کہ میرے پہلے دن آپ نے مجھے بہت زچ کیا تھا، اپنے مراسلے پر مراسلے سے! :)
 
فاتح

لائبریرین
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
فاتح بھائی لگتا ہے آپ اب تک جواب کے منتظر ہیں :laughing:
ویسے یہ مراسلہ ہے کہاں مجھے تو یاد بھی نہیں ۔۔ اگر آپ کے علم میں ہے تو دوبارہ ٹیگ کریں اور پھر جواب کے منتظر رہیں :laughing:
آپ کے اس مراسلے کے بعد میں نے وہ مراسلہ تو تلاش کر لیا ہے لیکن اب دیکھا تو معلوم ہوا کہ آپ نے تو اسی روز جواب دے دیا تھا لیکن میں تب میں بالکل نیا ہونے کے باعث شاید دیکھ ہی نہ پایا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہے نا نری شرمندگی کی بات میرے لیے؟ اس لیے اب اس شرمندگی کو دوچند کرنے کے لیے میں اس مراسلے کا ربط نہیں دے سکتا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
ڈی ایم کر دیں ، میں بھی تو دیکھوں :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
ڈی ایم کر دیں ، میں بھی تو دیکھوں :rollingonthefloor:
ارے ایسی بھی کیا شرمندگی کہ بات ذاتی پیغام تک چلی جائے۔ ھاھاھا۔۔۔ یہ لیجیے قبلہ
میں نہیں بولتی۔۔۔ یہ کس کی غزل ہے؟
بہت ہی سادہ مگر انتہائی خوبصورت انداز میں جذبات کا اظہار ہے لیکن یہ غزل کس شاعرہ کی ہے؟
یہ غزل ریحانہ قمر صاحبہ کی ہے۔
پسند کرنے کا شکریہ۔
 
Top