مبارکباد کشف و اسرار کی داستاں ہے سنو!

عاطف ملک

محفلین
یہ داستان ہے ایک پر اسرار سے شخص کی جو اردو محفل کی بزمِ سخن کا "سرسری" سا جائزہ لینے آیا تھا۔
وجہ وہی تھی جو عموماً اس طرح کی داستانوں میں سنتے اور پڑھتے آئے ہیں۔یعنی ایک ایسا "سانحہ اس کی جان پر گزرا تھا جو سخت ترین" تھا :)
ہمارے یہ دوست زندگی سے ایسے برگشتہ تھے کہ جناب اس بات پر بھی شکوہ کناں نظر آئے کہ ہمدم کی(غالباً بد) دعاؤں کے باوجود مرتے کیوں نہیں؟(اللہ ان کی عمر دراز کرے)
پر خدا کی قدرت ایسی کہ جناب نے کسی کے "چہرے سے سرکتے آنچل کو دیکھ" لیا اور وہ نازنیں بھی تو "گہنے پہنے،بندیا ٹانکے،بال سنوارے بیٹھی تھی" :-P

نظر سے نظر ملنے کی دیر تھی اور ہمارے دوست کا "تبسم ہے کہ چھپائے نہیں چھپتا" :-P۔۔۔۔تب ہی ہمارے دوست نے ٹھان لی کہ چاہے جو بھی ہو، یہاں سے ہٹنا نہیں۔ :)
لیکن چونکہ "بچوں میں اس زمانے کے دانائی بہت ہے"
اور "بہنوں کی حفاظت کو ایک بھائی بہت ہے" :-P
اس نازنیں کے بھائی نے ہمارے دوست کی واردات پکڑ لی اور ایسی پکڑی کے پل بھر میں محلے میں واویلا مچا دیا۔
سارے کا سارا محلہ ہی ہمارے دوست کی جان کو آگیا۔
اب صورتحال یہ ہے کہ ہمارے دوست محلے بھر کے "دشنام کے پتھر دن ڈھلے صبر کے دریا میں بہا آتے ہیں۔" :-(
لیکن یہاں کہانی میں ایک ٹوئسٹ (twist) ہے!
"خود پہ اترا عذاب دیکھ" کر ہمارے دوست کو نہ جانے کیا سوجھی کہ "شب و روز کے ہنگام" سے بیزار "لوٹا لینے" کے لیے،(اور اس بات پر میں آج تک حیران ہوں کہ کوئی شخص فقط ایک لوٹا لینے کیلیے اس حد تک کیسے جا سکتا ہے:-P) "خلائی اڑان" بھر کے کہکشاؤں میں جا پہنچے۔۔۔۔۔وہاں انہوں نے سینکڑوں اختروں کو جگایا،اب اس میں بھی مجھے شدید اختر پسندی کا شائبہ نظر آتا ہے،لیکن میری کیا مجال کہ میں ان کے کسی کام پر کوئی اعتراض کروں۔
بہرحال...........ان اختروں نے نہ ان کو لوٹا دینا تھا،نہ ہی دیا،لیکن اک ایسا نسخہِ کیمییا عنایت کیا جس کی بدولت ہمارے یہ دوست آدمی "چکھ" کر۔۔۔۔۔۔۔۔جی ہاں! آپ درست سمجھے۔۔۔۔۔آدمی کو "چکھ" کر بتا دیتے ہیں کہ وہ "زبان کا میٹھا ہے پر دل کا کڑوا" ہے۔۔۔۔۔اب ایسے "آدم خور" شخص کی تعریف بھلا چند سطور میں کیسے بیان کی جا سکتی ہے،آپ ہی بتائیے؟؟؟؟ :-P

اگر اس ساری رام کہانی کے باوجود بھی آپ اس ہستی کو نہیں پہچان سکے تو ان کی پہچان ان ہی کی زبان سے کرائے دیتے ہیں

"ایک عالم مجھے جانے، میں ہوں کاشف اسرار"

میرے نہایت ہی محترم دوست جناب کاشف اسرار احمد بھائی کو ہزاری ہونے پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت بہت مبارکباد!
آپ بہت ہی اچھے شاعر ہیں اور اس سے کہیں زیادہ اچھے انسان ہیں۔
اللہ آپ کی صحت میں،عمر میں،آپ کے علم میں،آپ کے رزق میں برکت دے اور دنیا و آخرت کی ڈھیروں خوشیاں عطا کرے۔
آمین۔
 
گو ابھی ان کے مراسلہ جات مطلوبہ مقدارِ مبارکباد تک نہیں پہنچ پائے لیکن چونکہ چناں کہ ہمیں آزمائش میں ڈال ہی دیا گیا ہے تو صاحب مبارک ہو۔
 
ایک ایک لفظ ایک ایک جملہ آپ کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے عاطف بھائی۔
آپ نے جس طرح میری شروع کی گئی ایک ایک لڑی کو کنگھال کر مضمون ترتیب دیا ہے وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ اس محفل میں میری ادبی سفر کا مختصر احوال بھی ہے۔
اللہ آپ کو کامیاب و کامران کرے اور آپ کے علم میں بہترین اضافہ فرمائے۔ آمین
آپ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لئے تہہ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں۔
جزاک اللہ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوبصورت اندازِ تحریر۔

دلچسپ! کمال!

کاشف اسرار صاحب باکمال شاعر ہیں باقی کمالات جن کا تحریر میں ذکر کیا گیا ہے اُن کے بارے میں بھی ہم کچھ سمجھتے اور کچھ نہ سمجھتے ہوئے نذرانہء تحسین پیش کرتے ہیں۔

بہت مبارک ہو کاشف بھائی!

خوش رہیے۔ :)
 
زبردست جناب۔
ایسے شاندار اور باکمال انداز کی مبارک باد پہلی بار دیکھی۔
ہماری جانب سے بھی کاشف اسرار احمد صاحب کو ہزار مراسلہ جات کے ہدف کی تکمیل پر مبارک باد۔
بے شک ! عاطف بھائی کی محبت کا انداز بھی سب سے جدا ہے !
اور یہ ہزار مراسلوں کا ہدف بھی اس مراسلہ سے پورا ہو رہا ہے !
بہت بہت شکریہ۔
گو ابھی ان کے مراسلہ جات مطلوبہ مقدارِ مبارکباد تک نہیں پہنچ پائے لیکن چونکہ چناں کہ ہمیں آزمائش میں ڈال ہی دیا گیا ہے تو صاحب مبارک ہو۔
لیجئے آپ کو آزمائش سے نکال دیتے ہیں۔ آپ کی" ہزارہ مبارکباد" مقدار کی کمی کا شکایت نہیں کرے گی!
نوازش جناب کی!
یہ پہلا تو نہیں ہے، آپ شاید اس سے پہلے منعقد ہوئے یک ہزاری عرس مبارک وغیرہ کو بھول رہے ہیں:battingeyelashes:
:)
آپ کو مبارک ہو کاشف اسرار صاحب!
بہت بہت شکریہ وارث بھائی!
کاشف اسرار احمد بھائی سے گزارش ہے کہ جلد از جلد بقیہ 2 مراسلے لکھ کر مبارکباد کا موقع فراہم کریں. :)

لیجئے یہ "دو رن" بھی دوڑ لئے ۔(y)
بہت عمدہ ہدیۂ تہنیت ہے عاطف ملک بھائی. نثر میں بھی زور آزمائی کرتے رہا کریں. :)
درست کہا آپ نے ! اب تو ان کی نثری کاوشات کا بھی انتظار رہا کرے گا!
 
بہت خوبصورت اندازِ تحریر۔

دلچسپ! کمال!

کاشف اسرار صاحب باکمال شاعر ہیں باقی کمالات جن کا تحریر میں ذکر کیا گیا ہے اُن کے بارے میں بھی ہم کچھ سمجھتے اور کچھ نہ سمجھتے ہوئے نذرانہء تحسین پیش کرتے ہیں۔

بہت مبارک ہو کاشف بھائی!

خوش رہیے۔ :)
نوازش احمد بھائی !
 
عاطف ملک

محفلین
ایک ایک لفظ ایک ایک جملہ آپ کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے عاطف بھائی۔
آپ نے جس طرح میری شروع کی گئی ایک ایک لڑی کو کنگھال کر مضمون ترتیب دیا ہے وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ اس محفل میں میری ادبی سفر کا مختصر احوال بھی ہے۔
اللہ آپ کو کامیاب و کامران کرے اور آپ کے علم میں بہترین اضافہ فرمائے۔ آمین
آپ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لئے تہہ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں۔
جزاک اللہ۔
نہایت شکرگزار ہوں کہ آپ نے اس کاوش کو شرفِ قبولیت بخشا۔
آپ کی دعاؤں کا بھی بہت بہت شکریہ :)
 
یوسف سلطان

محفلین
ماشاءاللہ ایک ہزاری منصب پر بہت بہت مبارک ہو کاشف بھائی ،اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی سے بھرپور زندگی عطا فرمائے
 
نہایت شکرگزار ہوں کہ آپ نے اس کاوش کو شرفِ قبولیت بخشا۔
آپ کی دعاؤں کا بھی بہت بہت شکریہ :)
جزاک الله
اور اب ہزاری کی باضابطہ مبارکباد قبول کیجیے. :)
نوازش جناب کی
مبارک ہو منصب ہزاری!
شکریہ جناب
ماشاءاللہ ایک ہزاری منصب پر بہت بہت مبارک ہو کاشف بھائی ،اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی سے بھرپور زندگی عطا فرمائے
بہت بہت شکریہ بھائی... جزاک الله
 
ایک ہزاری منصب پر بہت بہت مبارک ہو کاشف بھائی
خوش رہیے۔ :)
شکریہ ڈاکٹر صاحب۔ جزاک اللہ
تقریباً تین سال میں ہزار مراسلہ جات پورے کیے ہیں کاشف اسرار احمد بھائی نے۔ اور پہلا ہزاری منصب تو ہوتا ہی بہت یادگار ہے۔ بہت ڈھیر ساری مبارکباد!! :) :)
شکریہ لاریب۔ تین سال بھی مجھے تو ابھی جلدی لگتا ہے۔:) میرا آنا جانا عام طور سے صرف "اصلاح سخن" تک محدود رہتا ہے۔
بہت بہت مبارک ہو بھیا !!!!
بہت بہت شکریہ بھنّو ! جزاک اللہ
 
Top