آخری تدوین:

x boy

محفلین
کمزور سے لکھتا ہوں جو اشعار مسلسل
رہتا ہوں ترے ہجر میں بیمار مسلسل

ایم اے کی بجائے جو مکینک ہی میں ہوتا

چھ سال سے رہتا نہ میں بیکار مسلسل


میں کتنے رقیبوں کو سنبھالوں مرے محبوب
رہتے ہیں مری تاک میں دو چار مسلسل

ٹانگیں مری ٹوٹی ہیں جسے چھیڑ کے یارو
ہوتے ہیں اُسی نرس کے دیدار مسلسل

میں نے تو بجائی تھی فقط ایک ہی سیٹی
پڑتی ہی چلی جاتی ہے کیوں مار مسلسل


ہوتے ہیں محبت میں بھی چھترول کے درجات
کھلتے چلے جاتے ہیں یہ اسرار مسلسل

ہے راحتِ جاں گر تو مجھے راحتِ جاں دے
کیوں مجھ کو سمجھ رکھتی ہے خرکار مسلسل

بیگم کی محبت ہے کہ ہے دست درازی؟

کیوں سرخ رہا کرتے ہیں رخسار مسلسل


ہوتی ہے ترقی اسی رفتار سے ان کی
انگلش کی بڑھاتے ہیں جو رفتار مسلسل

سگریٹ سے خلاصی کے لئے ڈال دی نسوار

سگریٹ بھی سلامت، ہوئی نسوار مسلسل


ڈر ڈر کے مری قوم کا کیوں خشک نہ ہو خون

ہر روز ڈراتے جو ہیں اخبار مسلسل

شاعر کے لئے مفلسی ٹانک کی طرح ہے
فاقوں کے تسلسل میں ہیں اشعار مسلسل
۔
ا[/USER]

زبردست ،
 

گل بانو

محفلین
واہ جی واہ!
غزلیں مری پڑھتے ہو جو سرکار مسلسل
اب کہنے لگے خود بھی تو اشعار مسلسل

اشعار پہ اتنی بھی توجہ نہ دو بانو!
ہو جاؤ گی پھر مجھ سی ہی بےکار مسلسل

تعریف کے لئے شکریہ
ہوجائیں کہیں ہم بھی نہ پاگل
ہوتی رہی جو یوں تکرار مسلسل
:aadab:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ واہ واہ امجد بھائی
کیا شاندار واپسی ہوئی ہے۔
لاجواب۔
ان اشعار سے تو بھرپور لطف اٹھایا:p

ٹانگیں مری ٹوٹی ہیں جسے چھیڑ کے یارو
ہوتے ہیں اُسی نرس کے دیدار مسلسل

میں نے تو بجائی تھی فقط ایک ہی سیٹی
پڑتی ہی چلی جاتی ہے کیوں مار مسلسل

ہوتے ہیں محبت میں بھی چھترول کے درجات
کھلتے چلے جاتے ہیں یہ اسرار مسلسل

بیگم کی محبت ہے کہ ہے دست درازی؟
کیوں سرخ رہا کرتے ہیں رخسار مسلسل

ہوتی ہے ترقی اسی رفتار سے ان کی
انگلش کی بڑھاتے ہیں جو رفتار مسلسل

سگریٹ سے خلاصی کے لئے ڈال دی نسوار
سگریٹ بھی سلامت، ہوئی نسوار مسلسل

شاعر کے لئے مفلسی ٹانک کی طرح ہے
فاقوں کے تسلسل میں ہیں اشعار مسلسل
 
واہ واہ واہ امجد بھائی
کیا شاندار واپسی ہوئی ہے۔
لاجواب۔
ان اشعار سے تو بھرپور لطف اٹھایا:p

ٹانگیں مری ٹوٹی ہیں جسے چھیڑ کے یارو
ہوتے ہیں اُسی نرس کے دیدار مسلسل

میں نے تو بجائی تھی فقط ایک ہی سیٹی
پڑتی ہی چلی جاتی ہے کیوں مار مسلسل

ہوتے ہیں محبت میں بھی چھترول کے درجات
کھلتے چلے جاتے ہیں یہ اسرار مسلسل

بیگم کی محبت ہے کہ ہے دست درازی؟
کیوں سرخ رہا کرتے ہیں رخسار مسلسل

ہوتی ہے ترقی اسی رفتار سے ان کی
انگلش کی بڑھاتے ہیں جو رفتار مسلسل

سگریٹ سے خلاصی کے لئے ڈال دی نسوار
سگریٹ بھی سلامت، ہوئی نسوار مسلسل

شاعر کے لئے مفلسی ٹانک کی طرح ہے
فاقوں کے تسلسل میں ہیں اشعار مسلسل
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ بلال بھیا! دعاؤں میں یاد کر لیا کریں کبھی کبھی :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہوتے ہیں محبت میں بھی چھترول کے درجات
کھلتے چلے جاتے ہیں یہ اسرار مسلسل

بیگم کی محبت ہے کہ ہے دست درازی؟
کیوں سرخ رہا کرتے ہیں رخسار مسلسل

ہوتی ہے ترقی اسی رفتار سے ان کی
انگلش کی بڑھاتے ہیں جو رفتار مسلسل

شاعر کے لئے مفلسی ٹانک کی طرح ہے
فاقوں کے تسلسل میں ہیں اشعار مسلسل
واہ واہ واہ

بہت ہی خوب راجا بھیا۔۔۔۔!

خوب غزل ہے لطف آیا پڑھ کر۔ :)
 
ہوتے ہیں محبت میں بھی چھترول کے درجات
کھلتے چلے جاتے ہیں یہ اسرار مسلسل

بیگم کی محبت ہے کہ ہے دست درازی؟
کیوں سرخ رہا کرتے ہیں رخسار مسلسل

ہوتی ہے ترقی اسی رفتار سے ان کی
انگلش کی بڑھاتے ہیں جو رفتار مسلسل

شاعر کے لئے مفلسی ٹانک کی طرح ہے
فاقوں کے تسلسل میں ہیں اشعار مسلسل
واہ واہ واہ

بہت ہی خوب راجا بھیا۔۔۔ ۔!

خوب غزل ہے لطف آیا پڑھ کر۔ :)
حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکرگزار ہوں احمد بھیا!
 
Top