کمپیوٹر سے متعلق سوالات

جیہ

لائبریرین
بس جی ۔ میں سیکھ گئی ۔ آپ کا شکریہ آپ اچھے استاد ہیں

میں نے کچھ اس طرح کیا

1 سوات لکھا
2 اس کو سیلیکٹ کیا
3 پینل سے لنک والا آئکون کلک کیا
4۔ اس Url پر جس کے ساتھ / نہیں ہے U سے پہلے = لگالیا اور
5 فوراّ مطلوبہ لنک پیسٹ کردیا ۔

بس یہی طریقہ ہے نا؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ۔ بہت عمدہ جیہ۔ Keep it up

اب اسی طرح تفصیل سے بتائیں کہ آپ کی ہارڈ ڈسک کا کیا مسئلہ تھا اور اسے کیسے حل کیا۔ شاباش شروع ہو جائیں

قیصرانی
 
قیصرانی ہارڈ ڈسک کیا ہوتی ہے اور کس چیز سے بنی ہوتی ہے نیز اس میں ڈیٹا کیسے محفوظ اور دوبارہ حاصل کیا جاتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
عموماً ہر قسم کی سٹوریج میں ڈیٹا کو لکھنے اور پڑھنے کے لیے ہیڈ یا کوئی سنسر لگا ہوتا ہے، اس تمام حصے کو ڈرائیو کہتے ہیں۔ پھر اس میں ہم بیرونی طور پر ڈیٹا والی ڈسک یا کوئی اور چیز ڈالتے ہیں، جسے ہم ڈسک کا نام دیتے ہیں، یعنی سٹوریج اور ڈسک الگ الگ ہوتے ہیں۔

ہارڈ ڈسک سے مراد ایسا مقناطیسی سٹوریج کا آلہ جس کے اندر ڈیٹا کو محفوظ کرنے کی جگہ، ڈیٹا کو لکھنے اور پڑھنے کا آلہ ایک ساتھ ہوتے ہیں۔ یعنی سٹوریج اور ڈسک ایک ساتھ۔

ہم جانتے ہیں‌کہ ڈیٹا کو ہارڈ ڈسک میں بہت بڑی مقدار میں محفوظ کیا جاتا ہے جو باقاعدہ استعمال بھی ہوتا ہے۔ تو ہارڈ ڈسک کو بہت زیادہ تیزی سے کام کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔

اتنی تیزی کا ایک نقصان یہ ہے کہ رگڑ کی وجہ سے ڈسک جل سکتی ہے۔ اگر ڈسک جل جائے یا خراش لگ جائے، تو اس جگہ پر مزید ڈیٹا نہ تو لکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس جگہ پر موجود ڈیٹا کو پڑھا جا سکتا ہے۔ یعنی وہ بیڈ سیکٹر بن جاتا ہے

تو ہارڈ ڈسک کو محفوظ رکھنے کے لیے اس کے اندر ایک تو خلا پیدا کر دیا جاتا ہے۔ خلا میں جلنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا

پھر ان تمام چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت دھاتی خول استعمال کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اسے ہارڈ ڈسک کہتے ہیں۔ دوسرا یہ بھی وجہ ہے کہ ہارڈ ڈسک میں ڈیٹا جس چیز پر لکھا جاتا ہے، وہ دھاتی پلیٹ ہوتی ہے۔ تو اس وجہ سے بھی اسے ہارڈ‌ ڈسک کہا جاتا ہے

اس میں عموماً میگنیشیم آکسائیڈ یا کسی دوسری دھات کا استعمال کیا جاتا ہے جو مقناطیسی چارج کو محفوظ رکھ سکے

پڑھنے اور لکھنے کا کام کیسے ہوتا ہے، پہلے ایک یہ والی پوسٹ پڑھ لیں، پھر اس پر بات کرتے ہیں
 
قیصرانی ATA/IDE اور SCSI ہارڈ ڈسک کیا ہوتی ہیں؟ ڈیٹا حاصل کرنے کی رفتار کیا ہوتی ہے اور RPM کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ روشنی گزشتہ اور حالیہ ڈیٹا سٹور کرنے کی مقدار پر بھی ڈالیں۔
 

دوست

محفلین
سٹوریج آلوں کی بات ہورہی ہے تو میرے ذہن میں‌ میگنیٹک میموری آگئی۔
کبھی کمپیوٹر میں استعمال ہوتی تھی۔ اس کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا تھا؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
محب ابھی میں ان پر روشنی ڈالتا ہوں، ذرا ٹارچ پکڑ لوں :)

دوست بھائی، میگنیٹک میموری تو ہارڈ ڈسک، فلاپی، ذپ ڈسک وغیرہ پر مشتمل ہے۔ کیا آپ تھوڑا سا سوال کی وضاحت کریں گے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ATA سے مراد ADVANCED TECHONOLOGY ATTACHMENT ہے۔ بنیادی طور پر اس ٹیکنالوجی کو مختلف سٹوریج ڈیوائسز کو کمپیوٹر سے جوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل ہم اسے ہارڈ ڈسک اور سی ڈی روم کو کمپیوٹر سے ملانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یعنی یہ ٹیکنالوجی ایک معیار کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔ معیار سے مراد یہ ہے کہ تمام کمپیناں اب اپنی مصنوعات اس طرح بناتی ہیں کہ وہ اس ٹیکنالوجی کے ساتھ درست طور پر کام کر سکیں۔

ATA, ATAPI, IDE اور UDMA ایک ہی ٹیکنالوجی کے مختلف نام ہیں۔

ATA کو بعد ازاں PATA یعنیPARALLEL ATA کا نام دیا گیا۔

اس میں استعمال ہونے والی تار یا کیبل کو ڈیٹا کیبل کہتے ہیں۔ اس تار کی عام لمبائی ڈیڑھ فٹ ہوتی ہے۔ اگرچہ تین فٹ تک کی تار استعمال کی جا سکتی ہے۔ مگر اس سے کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔

اس میں دو طرح کی تاریں استعمال ہوتی ہیں۔ چالیس پن یا اسی پن۔

آر پی ایم سے مراد ہے ROUNDS PER MINUTE۔ جب ہارڈ ڈسک پر ڈیٹا لکھا یا پڑھا جاتا ہے تو ڈسک کو گھمایا جاتا ہےتاکہ مطلوبہ حصے تک ہیڈ پہنچ جائے۔ جتنی تیزے سے ہارڈ ڈسک کی پلیٹیں (جہاں ڈیٹا لکھا جاتا ہے) گھومیں گی، اتنی جلدی ڈیٹا کو لکھنے یا پڑھنے کا عمل شروع ہوگا۔

عام طور پر ہارڈ ڈسکیں ۵۶۰۰ آر پی ایم، 6400 آر پی ایم اور 7200 آر پی ایم کی رفتار کی حامل ہوتی ہیں۔ آج کل بڑی ہارڈ ڈسکیں جیسا کہ 80 گیگا بائٹس یا زیادہ سائز والی ہارڈ ڈسکیں 7200 آر پی ایم میں ہی آرہی ہیں

باقی سوالات پر اگلی پوسٹ میں کچھ روشنی ڈال رہا ہوں۔ ٹارچ کے سیل بدل لوں‌ ذرا :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
ATA کی مزید تین اقسام ہیں۔

ATA 66 کی ڈیٹا سپیڈ 66 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوتی ہے

ATA 100 کی ڈیٹا سپیڈ 100 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوتی ہے

ATA 133 کی ڈیٹا سپیڈ 133 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوتی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
SCSI جسے ہم “سکزی“ کے نام سے جانتے ہیں، کا کام مختلف ڈیوائسز کو کمپیوٹر سے جوڑنا ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ ATAکا کام صرف ہارڈ ڈسک، سی ڈی روم وغیرہ کو کمپیوٹر سے ملانا ہے، سکزی کا کام ہارڈ ڈسک اور سی ڈی روم وغیرہ کے ساتھ ساتھ پرنٹر، سکینر وغیرہ کو بھی کمپیوٹر سے ملانا ہے

سکزی ہارڈ ڈسک کو اس کے ہائی ڈیٹا ٹرانسفر کی وجہ سے عموما ً‌سرورز پر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی رفتار عموماً 10000 آر پی ایم ہوتی ہے۔ ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار 5 میگا بائٹس سے لے کر 400 میگا بائٹس فی سیکنڈ تک ہو سکتی ہے
 
قیصرانی SATA کا ذکر خیر رہ گیا ۔ :)

آج کل ہارڈ ڈسک ''3.5 اور 2.5'' انچ کی ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ میں استعمال ہور ہی ہیں۔ 1.8'' انچ کی ہارڈ ڈسک آجکل ایم بی تھری پلئیرز میں کافی استعمال ہورہی ہے اور توشیبا کی طرف سے 0.85'' انچ کی چھوٹی ہارڈ ڈسک کی بھی شہرت ہے آجکل۔

قیصرانی شروع میں ہارڈ ‌ڈسک کی کتنی کیپیسٹی ہوتی تھی اور آجکل کتنی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
SATA یعنی کہ Serial ATA پیرالل سے ہٹ کر ہے۔ اس میں ڈیٹا کو منتقل کرنے کی کم از کم رفتار 150 میگا بائٹس فی سیکنڈ یا اس سے زائد ہوتی ہے۔ اس کے آر پی ایم بھی کم از کم 7200 چکر فی سیکنڈ ہوتے ہیں

شروع میں ہارڈ ڈسک کی کپیسیٹی بہت کم ہوتی تھی۔ میں نے خود 40 میگا بائٹس کی ہارڈ ڈسک دیکھی تھی۔ ایک دوست نے بطور ت تبرک 8 میگا بائٹس کی ہارڈ‌ڈسک رکھی ہوئی ہے :)

میرے استادٍ محترم نے ایک بات بتایا تھا کہ جب انہوں نے 128 میگا بائٹس کی ہارڈ ڈسک لی تو وہ پورے شہر میں سب سے بڑی ہارڈ ڈسک تھی اور وہ سب حیران تھے کہ اتنی بڑی ہارڈ ڈسک کو کیسے بھرا جائے :)

آج کل ہارڈ ڈسک کی نارمل کپیسیٹی 80 گیگابائٹس سے لے کر 300 گیگا بائٹس تک آرہی ہے۔

موجودہ ٹیکنالوجی 500 گیگا بائٹس سے بڑی ہارڈ ڈسک کو نہیں سہار سکتی۔ اس لیے متبادل ٹیکنالوجیز پر کام جاری ہے جن میں ‌لیکوئیڈ سٹوریج کافی اہمیت کی حامل ہے۔ لیکن ابھی یہ سارا کام تجرباتی بنیادوں پر ہے
 

ابو لبابہ

محفلین
اور ہاں پلیز یہ بھی ضرور بتائیں کہ پاکستانی ماحول میں ہمیں کس کو اہمیت دینی چاہئے اور سیکھنے کے حوالے سے اور سوفٹ وئیر کے حوالے سے کیا لینکس کے سافٹ وئیر بھی بآسانی مل جاتے ہیں؟
 
Top