کنگ سعود یونیورسٹی کے امریکی لیکچرر کا قبول اسلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب کے ایک امریکی لیکچرر نے اسلام قبول کر لیا ہے ۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تین مرتبہ سعودی عرب میں تعینات ہوئے اور ہر مرتبہ ان کی اسلام قبول کر لینے کی خواہش بڑھتی گئی ۔
ان کے قبول اسلام کا سبب سعودی حکومت کی اشاعت اسلام کی وہ تحریک بنی جس میں غیر مسلموں کو اسلام کے متعلق معلوماتی کتب کے تحائف دئیے جاتے ہیں ، ان کے ساتھ وقت گزارا جاتا ہے اور ان کو ملک کی سیر کروائی جاتی ہے ۔

http://sabq.org/Sepfde
http://www.nawaiwaqt.com.pk/back-page/10-Dec-2012/153147

109938.jpg
 
arifkarim

معطل
کیا اردو محفل ایک اسلامی فارم ہے؟ کیا یہاں پر دوسرے مذاہب قبول کرنے والے افراد کی خبریں لگائی جا سکتی ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین

خبر ۔۔خبر ہوتی ہے ۔ اسلامی ہو یا سیاسی ۔ آپ کی اطلاع کے لیئے عرض ہے کہ یہاں محفل پر اسلام سے متعلق ایک فورم بھی موجود ہے ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
سال گزشتہ یعنی ۱۴۳۳ھ کے دوران صرف جالیات ربوہ میں ۲۸۵ افراد نے اسلام قبول کیا ۔

http://saudialyoum.com/NewsDetails.aspx?NewsID=17995
سوچنے کی بات یہ ہے کہ " یہود اور نصٰاری تمہارے دوست نہیں ہوسکتے " کی آیات کی جس طرح Interpretation کی جاتی ہے ۔ اگر اس پر عمل کیا جائے تو اسلام کی ترویح و اشاعت کیسے ممکن ہوسکے گی ۔ اس کے لیئے ضروری ہے کہ رابطہ کیا جائے ، ہاتھ ملایا جائے اور دعوت دی جائے ۔ پھر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہ سکتا ہے ۔
 
سید زبیر

محفلین
کیا اردو محفل ایک اسلامی فارم ہے؟ کیا یہاں پر دوسرے مذاہب قبول کرنے والے افراد کی خبریں لگائی جا سکتی ہیں؟
میرا خیال ہے ایسی کوئی پابندی نہیں ہے آپ بھی اگر کسی دیگر مذہب میں شامل ہونے والوں کے بارے میں تحریر کرنا چاہیں تو یقیناَ معلوماتی ہوگا ۔
دعا یہ ہے کہ مسلمان بھی اسلام کی راہ پر استقامت اختیار کرلیں۔
 
سوچنے کی بات یہ ہے کہ " یہود اور نصٰاری تمہارے دوست نہیں ہوسکتے " کی آیات کی جس طرح Interpretation کی جاتی ہے ۔ اگر اس پر عمل کیا جائے تو اسلام کی ترویح و اشاعت کیسے ممکن ہوسکے گی ۔ اس کے لیئے ضروری ہے کہ رابطہ کیا جائے ، ہاتھ ملایا جائے اور دعوت دی جائے ۔ پھر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہ سکتا ہے ۔
کسی بات کی غلط تفسیر کے لیے اسلام ذمہ دار نہیں ہے ۔ ہماری جہالت ذمہ دار ہے ۔ مسلم علما کبھی اس غلط تفسیر میں شریک نہیں رہے ۔
 
کیا اردو محفل ایک اسلامی فارم ہے؟ کیا یہاں پر دوسرے مذاہب قبول کرنے والے افراد کی خبریں لگائی جا سکتی ہیں؟
آپ نے جالیات ربوہ کو اپنا ربوہ تو نہیں سمجھ لیا ؟ یہ والا جزیرۃ العرب میں ہے ۔ :giggle:
قادیانی مذہب قبول کرنے والوں کی خبر بخوشی لگائیں ۔ مجھے ان کے متعلق جاننا ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
کسی بات کی غلط تفسیر کے لیے اسلام ذمہ دار نہیں ہے ۔ ہماری جہالت ذمہ دار ہے ۔ مسلم علما کبھی اس غلط تفسیر میں شریک نہیں رہے ۔
اسلام تک آپ کی بات صحیح ہے ۔ اور میری یہاں کسی سے کوئی بحث اس حوالے سے ہوتی ہے تو میں بھی یہی کہتا ہوں ۔ " If you need to Know ISLAM , Go to ISLAM not To The Muslim. " ۔
جہاں تک علماء کی بات ہے یقین مانیں ، عموماً ٹی وی پر مشہور علماء کو اس آیت کی یہی تفسیر کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ جس کی طرف پہلے میں نے اشارہ کیا ۔ جہالت صرف عوام الناس میں نہیں بلکہ پڑھے لکھے طبقات میں بھی بکثرت پائی جاتی ہے ۔ جہالت سے مراد ان پڑھ ہونا نہیں بلکہ تنگ نظر ، تعصب پسند اور انا پسند ہونا ہے ۔
 
ان کو علما ماننا بھی معصومیت ہے ہماری ۔۔۔
 
درست فرمایا ، اگر مغرب کو ہجرت کرنے والے مسلمان اسلام کی صحیح تصویر بن جاتے تو کسی لیوپولڈ ویز کو علامہ محمد اسد بننے کے لیے مصر اور قاہرہ کا سفر نہ کرنا پڑتا۔
 
سال گزشتہ یعنی ۱۴۳۳ھ کے دوران صرف جالیات ربوہ میں ۲۸۵ افراد نے اسلام قبول کیا ۔

http://saudialyoum.com/NewsDetails.aspx?NewsID=17995

صرف 285؟ یہ تو اٹے میں نمک کے برابر ہے-
اسکامطلب ہے کہ یہ لوگ درست کام نہیں کررہے۔ اتنے تو ایک دن میں ہونے چاہیں انشاللہ
 
ظفری

لائبریرین
ان کو علما ماننا بھی معصومیت ہے ہماری ۔۔۔
بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔ ہماری معصومیت کا عالم یہ ہے کہ ہم سب کے اپنے اپنے علماء ہیں ۔ اور عارف کریم کے ہاتھ یہی ایک ہماری دکھتی رگ بھی ہے ۔ جسے وہ گاہے بہ گاہے یہاں وہ چھیڑتا رہتا ہے ۔ :)
 
Top