کوئٹہ۔ تین بم دھماکے ، 68 افراد ہلاک ، 200 زخمی

طالوت

محفلین
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ سالوں کی محبت ایک طرف رکھ کر بھی کہیں اور منتقلی آسان ہے؟



منتظمین سے معلومات کے لئے کہ کسی ممبر کو نظر انداز کرنے باوجود وہ میرے مراسلے پڑھ سکتا ہے؟
 

طالوت

محفلین
لیکن نظر انداز کردہ رکن کی اپنے مراسلوں پرغیر ضروری "غیر متفقیاں" مل رہی ہیں ، جس کے باعث نظر انداز کیا تھا۔ دوبارہ دیکھنا پڑے گا۔
 
السلام علیکم
ام نور العین آپ کے اس جواب کے لئے صرف یہ وڈیو ہے ۔
سلفی یا اہل حدیث علماء نے کبھی شیعہ کی تکفیر نہیں کی نہ انہیں واجب القتل قرار دیا ، نہ ہی بم دھماکوں کو کبھی جائز قرار دیا ۔ آپ کی اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے مزید نفرت تو پھیل سکتی ہے دین و وطن کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ خدارا اتنے سانحات کے بعد تو اختلافات کے ساتھ مل کر جینے کا قرینہ سیکھنے کی بات کریں ۔

یہاں یوٹیوب بند ہے ، شکریہ ۔
 

ساجد

محفلین
موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اس دھاگے سے قفل ہٹا لیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے اس کی چھانٹی کر دی گئی ہے۔ اب اراکین سے گزارش ہے کہ موضوع پر رہیں اورمراسلاتی انتباہ پر انتظامیہ پر متعصب ہونے کا فتوی لگانے کی بجائے کہی گئی بات پر توجہ دیا کریں ۔ ہمیں سب پتا ہوتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
کل دو دن دھرنے کی تھکن اور نیند کے باعث حاضر نہ ہوسکا ۔ ہزارہ برادری کی استقامت اور اسکے بعد پورے پاکستان میں جاری دھرنوں کی کامیابی نے یہ بات ثابت کردی کہ اگر لوگ اپنے حقوق کیلئے روڈ پر آجائیں اور سردی گرمی کی پرواہ نہ کریں تو حکومت وقت ہل سکتی ہے۔ کتنے سالوں سے عوام کو یہ چند خاندان مل کر بیوقوف بنا رہے ہیں اور اس پر ظلم یہ کہ جب انکے اپنے صوبے میں کوئی قیامت برپا ہوتی ہے تو ہم کو اتنا حقیر سمجھتے ہیں کہ دو لفظ ہمدردی کے بولنے بھی نہیں آتے اور اگر کوئی کہتا ہے کہ انکے آنسو آپ نہیں تو کون پوچھے گا تو کہتے ہیں کہ میں ٹشو کے ٹرک بھجوادیتا ہوں ۔ اب جب لوگوں نے اپنی استقامت دکھائی تو انکو مجبور ہونا ہی پڑا ۔ تو بھائی کیوں اتنے سالوں سے گھر میں بیٹھ کر پاکستان میں ہونے والے ہر ظلم کا ساتھ دیتے ہو نکلو باہر اور انکو مجبور کردو کہ ہماری جان چھوڑیں۔
385348_481658855226333_1987307035_n.jpg

ہر تحریک کے لئے اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے اور میں یہ شاید جب سے کہ رہا ہوں جب سے اس محفل میں آیا ہوں اغیار تو کبھی نسلی کبھی فروعی اور کبھی لسانی و صوبائی تعصب پیدا کرکے ہم کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہی ہیں لیکن یقین کریں ان دھرنوں نے ثابت کردیا کہ اتحاد میں کتنی برکت ہے شیعہ تو سب ایک تھے ہی چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں اسوقت انکی زبان پر اپنے نعروں کی جگہ صرف ایک نعرہ لبیک یا حسین ہی تھا مگر ہمارے سنی بھائی بھی کہیں بھی پیچھے نہیں رہے یقین کریں جس جگہ میں تھا نمائش کراچی پر وہاں کونسی سیاسی پارٹی کے نمائندے شامل نہیں تھے جماعت اسلامی والے تو ایک جارہا تھا تقریر کرکے اور ایک آرہا تھا اسکے علاوہ غنوٰی بھٹو ،معراج محمد خان ۔ نہال ہاشمی،نیشنل پارٹی کے رہنما اور بہت سے رہنماؤں نے پرویز مشرف سمیت تقاریر کیں اور کافی دیر وہاں دھرنے میں موجود رہےموخر ذکر کے علاوہ کیوں کہ وہ ٹیلی فونک خطاب تھا۔
ہم شکریہ ادا کرتے ہیں تمام اہلسنت بھائیوں کا جنہوں نے ہمارے ساتھ دھرنے میں استقامت کا مظاہرہ کیا، ہم شکریہ ادا کرتے ہیں میسح برادری کا جو لاہور احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوئے۔ ہم شکرگزار ہیں اُن پولیس والوں کا جو 3 دن تک ہمارے لیے سکیورٹی معمور رہے، ہم شکر گزار ہیں لندن میں رہنے والی شیعہ کمیونٹی کے جنہوں نے بیرون ملک میں رہتے ہیں ہوئے بھی 3 دن تک پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیا۔ سب سے آخر میں شکریہ بلاول ہاوس کے سکیورٹی اہلکاروں کا جنہوں نے مظاہرین کے سامنے مذاحمت سے انکار کردیا۔

پاکستان کے کسی شیعہ کا کوئی شکریہ نہیں ۔
 
Top