کوئی آسان سی ترکیب

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں گذشتہ ہفتے سے دوپہر کو باہر اور رات کو آملیٹ کا ڈنر کر رہا ہوں۔ مجھے کوئی ایسی ڈش بتا دی جائے جس کو بنانا بہت آسان ہو۔ کباب بھی اب صرف 4 رہ گئے ہیں۔ اور زیادہ وقت بھی نہ لگے۔
مہ جبین آپی
سیدہ شگفتہ آپی
تعبیر آپی
نیلم یاد رہے کوئی حکایت نہیں پکانی
قرۃالعین اعوان بہنا
نگار ف
مقدس (یاد رہے مجھے ہی ہی ہی نہیں پکانی ہے)
شمشاد بھائی اگر آپ بھی مدد کر سکیں
اور باقی بھی کوئی بندہ اگر کوئی آسان سی چیز بنانا بتا سکے۔ :)
 
شامی کباب
قیممہ 1 کلو
چنے کی دال آدھا کلو
ثابت لال مرچ جتنی آپ کھاتے ہوں
نمک حسب ضرورت
تمام چیزیں پتیلی میں ڈال کر ایک گھنٹا ابالیں۔ پھر چھان کر بلینڈر میں باریک کریں اور شامی کباب بنالیں۔۔:)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بس جو میں بنا لوں آرام سے۔ بہت ہی آسان سی۔ یہ بھی خیال رہے کہ مجھے انڈہ بنانے کے علاوہ شائد ہی کچھ آتا ہو :(

پھر آپ انڈے کا ہی کچھ کر لیں۔
بازار سے چند بریڈ لے کے آئیں یا سادہ برگر،
باقی سب گھر میں ہو گا، برگر بنا لیں۔
یا اگر سینڈوچ مشین ہے تو بریڈ میں کچھ بھی ڈال کے سینڈوچ بنا لیں، سچ میں بہت مزہ آئے گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شامی کباب
قیممہ 1 کلو
چنے کی دال آدھا کلو
ثابت لال مرچ جتنی آپ کھاتے ہوں
نمک حسب ضرورت
تمام چیزیں پتیلی میں ڈال کر ایک گھنٹا ابالیں۔ پھر چھان کر بلینڈر میں باریک کریں اور شامی کباب بنالیں۔۔:)
صدقے آپکی آسان ترکیبوں کے۔ لگتا نہیں میں کچھ بنا پاؤں گا۔ :(
 

مقدس

لائبریرین
دیکھیں نین بھیا ایک کام کریں
سیرئیل باکس لے آئیں ۔۔۔ دودھ لے آئیں اور مکس کر کے کھا لیں
اللہ اللہ خیر صلاۃ
فاتح بھائی سے پوچھیں کتنا آسان کام ہے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تو یہ دھاگہ اسی لیئے کھولا ہے۔ کہ کوئی آسان سی ترکیب ہاتھ لگ جائے۔ ویسے مجھے صرف بون فائر پر باربی-کیو ہی بنانا آتا ہے۔ :(
کوئی فائدہ نہیں روز باربی کیو پر بھی گزارہ نہیں ہو سکتا ۔
آپ آج روسٹ بنا لیں ۔ وہ آسان ہے تھوڑا ۔
 
Top