کوئی آسان سی ترکیب

مقدس

لائبریرین
اب ہوں اکیلا تو اکیلا ہی کھاؤں گا نہ۔ چلو باہر سے کوئی آدمی روک کر اسکی منت کر لوں گا کہ بھائی پلیز شیخ سعدی کے زمانے میں سخی اکیلے نہیں کھاتے تھے۔ مجھ پر ترس کھائیے اور کھانا میرے ساتھ پلیز :laugh:
مجھے بھیج دیں ناں ایک پلیٹ
 

فاتح

لائبریرین
دیکھیں نین بھیا ایک کام کریں
سیرئیل باکس لے آئیں ۔۔۔ دودھ لے آئیں اور مکس کر کے کھا لیں
اللہ اللہ خیر صلاۃ
فاتح بھائی سے پوچھیں کتنا آسان کام ہے
میں تو اب انڈے ابالنے کے ساتھ سیریل بھی پکا سکتا ہوں اور چپس کا مائکرو ویو باکس بھی پکا سکتا ہوں اور سٹیک بھی۔ میں تو پورا باورچی بن چکا ہوں۔
 
پس ثابت ہوا۔۔۔۔ بچیوں کو کھانا بنانا نہیں آتا ۔۔۔۔اوہ میرے خدا !لمحہ فکریہ ۔۔۔۔ کیا بنے گالڑکیوں کا:battingeyelashes: ۔۔۔ایک شریف سے بندے نے آسان سی کوی ترکیب پوچھی مگر آپ نے اس بےچارے کو بھی باتوں میں لگا لیا ۔۔۔۔:waiting:
 

مقدس

لائبریرین
ہی ہی ہی آپی
میں نے کہا ناں بھائی کو کہ وہ سیرئیل کھا لیں
فاتح بھائی کو بھی سکھایا تھا سیرئیل بنانا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں گذشتہ ہفتے سے دوپہر کو باہر اور رات کو آملیٹ کا ڈنر کر رہا ہوں۔ مجھے کوئی ایسی ڈش بتا دی جائے جس کو بنانا بہت آسان ہو۔ کباب بھی اب صرف 4 رہ گئے ہیں۔ اور زیادہ وقت بھی نہ لگے۔
مہ جبین آپی
سیدہ شگفتہ آپی
تعبیر آپی
نیلم یاد رہے کوئی حکایت نہیں پکانی
قرۃالعین اعوان بہنا
نگار ف
مقدس (یاد رہے مجھے ہی ہی ہی نہیں پکانی ہے)
شمشاد بھائی اگر آپ بھی مدد کر سکیں
اور باقی بھی کوئی بندہ اگر کوئی آسان سی چیز بنانا بتا سکے۔ :)

اتنے ساری ترکیبیں مل جائیں گی یقینا نیرنگ خیال بھائی آپ کو۔ سب اتنا اچھا کھانا بنانے والے ہیں یہاں سوائے میرے :blushing:
 

تبسم

محفلین
سنڈے اسپیشل بریک فاسٹ

اجزا

  • انڈے چار سے پانچ عدد
  • (قیمہ سو گرام (مرغی یا گائے یا بکرے کا
  • گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • تیل آدھا کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • (ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (کُٹا ہوا
  • بریڈ سلائس چار سے پانچ عدد
  • ٹاپنگ کرنے کے لیے
  • مشروم سو گرام
  • (پیاز اور ٹماٹر حسب ضرورت (کُٹے ہوئے
  • نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب
  1. ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔
  2. اس میں قیمہ، نمک، ہرادھنیا اور گرم مصالحہ شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  3. انڈوں کو پھینٹ لیں حتٰی کہ جھاگ بن جائے۔
  4. اس میں نمک اور قیمہ مکس کر دیں پھر ہلکا سا پھینٹ لیں۔
  5. ایک پین میں تیل گرم کریں اور انڈے کے مکسچر کا آملیٹ تیار کرلیں۔
  6. ٹاپنگ تیار کرنے کے لیے
  7. مشرومز، پیاز اور ٹماٹر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور انھیں نمک اور کالی مرچ کے ساتھ ہلکا سا بھون لیں۔
  8. سرو کرنے کے لیے
  9. سلائسز کو براؤن ہونے تک ٹوسٹ کرلیں آملیٹ کے سلائس کے سائز کے برابر ٹکڑے کرلیں۔
  10. سلائس پر آملیٹ کا ایک حصہ رکھیں۔
  11. اس پر مشرومز یا پیاز اور ٹماٹر کی تہہ بچھائیں اور گرم گرم سرو کریں۔
 

تبسم

محفلین
بریک فاسٹ برگر

اجزا
  • ساسجز ڈیڑھ کپ
  • (قیمہ ایک کپ (اُبلا ہوا
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ حسبِ ضرورت
  • انڈے دو عدد
  • ڈبل روٹی سلائس ایک عدد
  • برگر بن دو عدد
  • مکھن حسبِ ضرورت
  • چیڈر چیز چار سلائسز
ترکیب
  1. ساسجز سے اسکن نکال کر چوپر میں پیس لیں۔
  2. اب اس میں اُبلا قیمہ شامل کریں۔
  3. پھر نمک، کالی مرچ، ایک انڈہ، ڈبل روٹی سلائس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کباب کی شکل میں فرائی کریں۔
  4. برگر بن کو مکھن لگا کر گرم کریں اور اس پر کباب اور چیڈر چیز رکھیں۔
  5. اس کے بعد ایک انڈہ فرائی کریں اور سلائس پر رکھ کر بن کا دوسرا حصہ رکھیں۔
  6. آخر میں گرم گرم کافی کے ساتھ سرو کریں۔
 
Top