کوئی اداسی، کوئی یاد؟

لاريب اخلاص

لائبریرین
ہاں میں ابھی لکھتی ہوں پہلے اداسی چھائے گی پھر آنکھ نم ہوگی پھر ہی کچھ سوجے گی نہ ، ابھی آکے لکھتی ہوں :p
کہاں ہیں اس لڑی کے من چلے لوگ؟
ہو سکے تو لوٹ آٸیں کچھ لوگ خوشبو کیطرح ہوتے ہیں کہ ان سے محفل مہک سی جاتی دیکھاٸی نہ بھی دیں محسوس ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

لاريب اخلاص

لائبریرین
سنا ہے لوگ اسے جی بھر کے یاد کرتے ہیں
اداس اداس اکیلے نگر میں پھرتے ہیں

یہ بھی سنا ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔
کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

کیا آپ بھی ہم کو سنائیں گے کسی ایسی ہی اداسی کا کوئی قصہ؟؟؟
کسی ایسی ہی یاد کی کوئی داستان؟؟؟
زندگی کے سفر میں بہت سے موڑ بہت سے مقام آتے ہیں،
جہاں ذہن پلٹ پلٹ کر اٹکتا ہے۔۔۔۔
جب آپ بہت اداس ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟؟؟
ہوسکتا ہے آپ کا نسخہ ہمارے بھی کام آجائے!!!!
پلیز شیئر۔
کوئی اداسی؟
کوئی یاد؟
اس کیا مرہم؟
اس کا تدارک ؟
۔۔۔۔۔۔
میں تو خود ایک اداس لڑکی ہوں یوں لگے ہے اکثر کہ میرا اور اداسی کا جنم جنم کا ساتھ ہے
 

ام اویس

محفلین
دنیا کے شور اور ہنگامے میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں
لوگوں کا ہجوم مگر دل میں خاموشی اور اداسی ڈیرے ڈالے اپنا رنگ جماتی ہے لیکن یہ اداسی بے سبب نہیں ہوتی ۔۔ اس کی وجہ کیا ہے ؟
اس سوال کا جواب بھی پیاز کی پرتوں جیسا تہہ در تہہ ہے ۔ ایک کے بعد ایک سبب اور آخر میں کچھ نہیں
شاید یہ روح کا وچھوڑا ہے اپنے گمشدہ دیس سے
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ اردو محفل بحر بے کراں ہے۔
خوشی ہوتی ہے جب کوئی پرانی لڑی ڈھونڈ کر لاتا ہے۔ پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
“اُداسی““
۔" اےاُداسی۔اے اُداسی تیرا جواب نہیں ،تخلیق کاروں کی اُمنگ،اے شاعروں کی محبوبہ،اے اداسی تو میرے جذبوں کی گھٹا ہےاور تو میرے قلم کی وہ سیاہی بھی جس کے سامنے صفحۂ ہستی کی تمام تر وُسعت بھی ناکافی ہے۔۔۔مگراداس موسم میں اداس ہو جانا ایک عام سی بات ہے کیونکہ اس وقت بھی تو سال بھر کا اداس اور سوگوار موسمَِ خزاں عروج پر ہے۔لیکن اگر میں اس اداس موسم میں اداس ہوں تو کئی لوگ ہوں گے جو اس موسم سے لُطف اندوز ہو رہے ہوں گےاور یوں اُن کے چہروں سے شفق پھوٹ رہی ہو گی۔ان کے کھنکتے قہقہے ہر سمت پھیل رہے ہوں گے،اُن کے چہروں سے خوشی و شادمانی ٹپک رہی ہو گی مگر دوسری طرف ایسے بھی لوگ ہوں گے جن کے چہروں پر غم کی گھٹا چھائی ہو گی،آنکھوں میں افسُردگی کے سائے ہوں گے اور چہرہ دھواں دھواں ہو گا۔اور ہاں وہ لوگ بھی تو ہوں گے جو اندر سے تو افسردہ ہوں گے مگر ہنستا چہرہ لیے زمانے کے سامنے ہوں گےمگراُن کے چہرے کا کوئی حصہ اس جھوٹ کی چغلی کھا رہا ہو گا۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیجئیے میں نے پرانی لڑی ڈھونڈ کے آپ کو خوشی دی کوئی انعام تو ہونا چاہیے:LOL:
لیجئیے میں نے پرانی لڑی ڈھونڈ کے آپ کو خوشی دی کوئی انعام تو ہونا چاہیے:LOL:
آپ انعام کے طور پر مندرجہ ذیل لڑی میں جائیں، پڑھیں، اگر مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔

چند حسینوں کے خطوط، چند تصویر بتاں
 

سیما علی

لائبریرین
عجیب حال ہے دل کا، عجب اُداسی ہے
ملی یہ کیسی بہ نامِ طرب اُداسی ہے


پڑھا ہے اُس کو بہت ہی قریب سے میں نے
اب اُس کی خندہ لبی کا سبب اُداسی ہے


وہ دل ستاں جو مری شاعری کا ہے محور
ہے اُس کا نام محبت، لقب اُداسی ہے

تم اپنی ساری اُداسی مجھے عطا کر دو
اُداس تم، مرے دل کی طلب اُداسی ہے


پھر اُس نے تیر چلایا ہے مسکراہٹ کا
یہ واقعہ ہے کہ پھر جاں بہ لب اُداسی ہے



میں کیا کروں کہ سمجھ میں بھی کچھ نہیں آتا
کوئی سبب بھی ہے یا بے سبب اداسی ہے


عبث ہیں کوششیں راغبؔ مجھے ہنسانے کی
کسی کے دَم سے دمک تھی سو اب اُداسی ہے

افتخار راغب
 

سیما علی

لائبریرین
تیری نسبت سے اب یاد کچھ بھی نہیں، اُس تعلق کی روداد کچھ بھی نہیں
اب جو سوچوں تو بس یاد ہے اس قدر، ایک پہلی نظر، تشنگی اور میں!!!!
 
Top