F@rzana نے کہا:
سنا ہے لوگ اسے جی بھر کے یاد کرتے ہیں
اداس اداس اکیلے نگر میں پھرتے ہیں
یہ بھی سنا ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔
کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
کیا آپ بھی ہم کو سنائیں گے کسی ایسی ہی اداسی کا کوئی قصہ؟؟؟
کسی ایسی ہی یاد کی کوئی داستان؟؟؟
زندگی کے سفر میں بہت سے موڑ بہت سے مقام آتے ہیں،
جہاں ذہن پلٹ پلٹ کر اٹکتا ہے۔۔۔۔
جب آپ بہت اداس ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟؟؟
ہوسکتا ہے آپ کا نسخہ ہمارے بھی کام آجائے!!!!
پلیز شیئر۔
کوئی اداسی؟
کوئی یاد؟
اس کیا مرہم؟
اس کا تدارک ؟
۔۔۔۔۔۔
فرزانہ، مجھے کچھ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ آپ نے اپنی پوسٹ میں کئی مختلف چیزوں کے متعلق سوال کر لیا ہے۔ اداسی ضروری نہیں کہ پرانی یادوں کی ہی ہو۔ اور یہ بھی ضرروی نہیں کہ اداسی کا تدارک ہی کیا جائے۔ اداسی اگر ڈپریشن بن جائے تو پھر اس کا تدارک ضروری ہے۔ ایسی حالت میں انسان کو ایک سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ اللہ کی یاد میں سہارا ڈھونڈتے ہیں اور کچھ خود فراموشی میں۔۔
پرانی یادوں پر اداسی کا باعث کچھ پچھتاوے ہو سکتے ہیں۔ آپ کے ہاتھوں کسی کے ساتھ زیادتی سرزد ہوگئی ہو یا آپ نے کسی کو سخت بات کہہ دی ہو تو۔۔۔ آپ اس کا مداوا کریں۔
کچھ لوگ خوشی کا راز دوسروں کا غم بانٹنے میں پا لیتے ہیں۔ خوش قسمت ہیں ایسے لوگ اور سلام ہے ان کی عظمت کو۔
اداسی پرانی تلخ یادوں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ خوشی کے لمحات میں بھی حملہ آور ہو سکتی ہے۔۔۔۔
خلیل جبران کا کہنا ہے کہ خوشی اور غمی ایک ہی کیفیت کے دو نام ہیں۔ کوئی انسان اتنی ہی خوشی سہار سکتا ہے جتنا کہ اس کی روح میں غمی نے جگہ بنائی ہو۔ لیجیے میں خلیل جبران کی کتاب The Prophet کا متعلقہ اقتباس یہاں پیش کر دیتا ہوں:
[align=left:ede9dd6ed1]
Your joy is your sorrow unmasked.
And the selfsame well from which your laughter rises was oftentimes filled with your tears.
And how else can it be?
The deeper that sorrow carves into your being, the more joy you can contain.
Is not the cup that hold your wine the very cup that was burned in the potter's oven?
And is not the lute that soothes your spirit, the very wood that was hollowed with knives?
When you are joyous, look deep into your heart and you shall find it is only that which has given you sorrow that is giving you joy.
When you are sorrowful look again in your heart, and you shall see that in truth you are weeping for that which has been your delight.
Some of you say, "Joy is greater than sorrow," and others say, "Nay, sorrow is the greater."
But I say unto you, they are inseparable.
Together they come, and when one sits alone with you at your board, remember that the other is asleep upon your bed.
Verily you are suspended like scales between your sorrow and your joy.
Only when you are empty are you at standstill and balanced.
When the treasure-keeper lifts you to weigh his gold and his silver, needs must your joy or your sorrow rise or fall. [/align:ede9dd6ed1]