شمشاد
لائبریرین
زونی کو تو کسٹم نے کلیر کر دیا لیکن وہ مذاق والی بات پیچھے رہ گئی
تو مذاق کر سکتے ہیں؟؟؟کسی سے بھی؟؟؟
ضرور کر سکتے ہیں مذاق لیکن تہذیب کے دائرے میں رہ کر۔ جس سے اگلا بھی محظوظ ہو۔
میں آپ کو ایک واقعہ بتاتا ہوں جو پنجاب یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے بتایا تھا۔
کہنے لگیں کہ ایک دن مجھے کلاس میں تاخیر ہو گئی اور بس نکل گئی تو مجھے خاصی دور تک پیدل چلنا پڑا، گرمی کا موسم اوپر سے دھوپ، بھوک بھی لگی ہوئی تھی، اپنے خیالوں میں جا رہی تھی۔ آگے سے دو لڑکے باتیں کرتے ہوئے آے۔ جب قریب پہنچے تو ایک لڑکے نے وقت دریافت کیا۔ میں نے گھڑی دیکھ کر کہا چار بجے ہیں۔ تو دوسرا لڑکا بولا شکل پر تو بارہ بج رہے ہیں۔
کہنے لگیں کہ گو کے برا حال تھا لیکن میں نے اس کی بات کو انجوائے کیا۔
پھر کہنے لگیں کہ شاپنگ پر جائیں تو بعض لوگ ایسا بیہودہ قسم کا مذاق کرتے ہیں، جی چاہتا ہے کہ ایسا تھپڑ ماروں کہ گال پر پانچ دریا بن جائیں۔